کوٹ ادو دائرہ دین پناہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات
کوٹ ادو دائرہ دین پناہ دیرینہ دشمنی پر 1 افراد کو قتل کر دیا گیا 2 زخمی نشتر منتقل 1 کی حالت تشویش ناک ہے
کوٹ ادو دائرہ دین پناہ ورثاء کا نور شاہ روڈ بلاک کر کے احتجاج
کوٹ ادو دائرہ دین پناہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس ملزما ن کی بجاۓ عزت کا تقدس پامال کرتے ہوے پوری بستی میں گھروں میں گھس کر عورتوں کو اٹھا لیا ہے نقدی اور زیور بھی پولیس کی اس غیر قانونی اقدام سے تمام اہل علاقہ اور بلوچ براداری میں غم و غصہ پایا گیا وزیر اعلی پنجاب آی جی پنجاب آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل ہے با عزت طریقے سے عورتوں کو رہا کا جاۓ اور ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پوھنچایں
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
سابق ممبرصوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نےکہا کہ حالیہ بجٹ میں پیش ہونے والے سالانہ ترقیاتی منصوبہ جات میں ضلع مظفرگڑھ کا نام کہیں بھی نظر نہیں آتا ،
مظفرگڑھ خاص طور پی پی 278 کےلئے کوئی بھی میگا پروجیکٹ حاصل نہ کرنا موجودہ حکومتی ممبران اسمبلی کی ناکامی ہے، بجٹ کے بعد یونیورسٹی کی آواز بلند کرنا باشعورعوام کو لولی پاپ دے کر سوشل میڈیا پر پذیرائی حاصل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ70 سال بعد بھی ہم ابھی تک بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہمارے علاقہ جات ابھی تک محرومیوں کا شکارہے ہم ترقی کی منازل پر نہیں بلکہ بنیادی سہولتوں کے تقاضا پر مجبورہیں اس کی سب سے
بڑی وجہ عوام کو اپنے ووٹ کی طاقت کا اندازہ نہ ہونا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کو ووٹ کی طاقت کا جب تک اندازہ نہیں ہوگا توعوام اسی طرح مزید دھکے کھاتی رہے،
عوام کوچاہئے کہ برادری ازم ذاتی تعلقات سے بالاتر ہوکر اپنے ووٹ کی اہمیت کو جانتے ہوئے اپنا نمائندہ منتخب کرے جو عوامی کی محرومیاں ختم کرنا جانتاہو،انہوں نے کہا کہ انہیں عوام نے پچھلے 5سال خدمت کا موقع دیا ہم نے ایک حلقہ میں دو دوڈگری کالجز منظور کراکے پنجاب بھر میں
ریکارڈ قائم کیادریاؤں پر تین تین جے ہیڈ سپرز بھی اسی حلقہ کے عوام نے 5سالوں میں منظورہوتے نہیں بلکہ تعمیرو تکمیل ہوتے دیکھے، شوگر کین اسیس کا پیسہ 5سالوں میں ایک پائی بھی حلقہ سے باہر نہیں جانے دی
، محرومیوں کے خاتمہ کا واحد حل جنوبی پنجاب صوبہ کے الگ قیام میں ہے ،حکومت کو چاہئے کہ وسیب کے لوگوں کو مزید محرومیوں سے بچانے کےلئے الگ صوبے کا قیام عمل میں لائے،
اس سے قبل انہوں نے حلقہ میں مصروف ترین دن گزارا اور لوگوں کو اس موذی وباء کرونا وائرس سے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر زور دیا۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل مظفرگڑھ انجینئر مہر نذر محمد ڈب نے کہا ہے کہ کوٹ ادو شہر کو بجلی کی بہتر فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کی بروقت تکمیل کے لیے صبح کے اوقات میں بجلی شیڈول کے مطابق بند کی جارہی ھے۔
تاہم کوٹ ادو شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا تاثر درست نہیں ہے۔ سنانواں فیڈرکی بائی فرکیشن کے سلسلہ میں سٹی،ٹیوب ویل اور سنانواں فیڈرز سے بجلی کی فراہمی صبح چھ تا دس بجے
صبح بند کی جارہی ھے۔یہ منصوبہ 30جون تک مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا۔علاوہ ازیں کالج روڈ اور ٹیوب ویل نمبر 5اور 6 فیڈرز کی بائی فرکیشن،کھمبوں کی تبدیلی اور نئی تاروں کی تنصیب کا کام
یکم تا تیرہ جون کے دوران مکمل کیا گیا ہے۔ کوٹ ادو ڈویژن میں کئی علاقوں میں فیڈرز اور ٹرانسفامرز کی بیلینسنگ کا کام بھی کیا جارہا ہے۔
ان تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کے لیے بجلی کی بندش ناگزیر ہے تاہم صارفین کی آگاہی کے لئے بجلی بندش کے شیڈول کو الیکٹرانک،پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے مشتہر کیا جارہا ہے۔
کوٹ ادو میں غیر اعلانیہ طور پر کسی فیڈر سے بجلی بند نہیں کی گئی اور میپکو ریجن میں لائن سٹاف کو دوران ڈیوٹی حادثات سے بچانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل
اور ضروری مرمت کے سلسلہ میں باقاعدہ پرمٹ لیکر فیڈرز بند کئے جاتے ہیں۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
اغواء کے بعدچوک میں برہنہ کرکےتشدد ،پولیس کارروائی نہ ہونے پر متاثرہ کی رٹ پر عدالت کا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حکم ، ملزمان نے متاثرہ کو گولی مار کر قتل کر دیا،
گولی لگنے سے 3افراد افراد شدید زخمی ،تشویشناک حالت کے باعث تینوں نشتر منتقل، ورثاء کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج ،ملزمان نے ایک ماہ پہلے مقتول کے چچا کے گھر واردات بھی کی تھی
جس کی تھانہ کوٹ ادو میں درخواست دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی،مقتول کے چچا عبدالستار بھر آنی کا الزام،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ چک نمبر 522 ٹی ڈی اے نور شاہ تلائی میں بھرانی برادری کے عبدالستار بھرانی کے گھرطارق بھرانی وغیرہ نے
واردات کی تھی جس کے لیے عبدالستار بھرانی نے تھانہ کوٹ ادو میں ملزمان کے خلاف درخواست دی تھی جس کی پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی تھی ،درخواست دینے کی رنجش پر طارق بھرانی نے
عبدالستار بھرانی کے بھتیجے محمد شہزاد عرف شادابھرانی کو ایک ماہ قبل اغوا کرکے نور شاہ تلائی چوک میں برہنہ کرکے اس پر وحشیانہ تشدد کیا تھا ،
پولیس کوٹ ادونے شہزاد عرف شادا کی درخواست پر بھی کوئی کاروائی نہیں کی تھی جس پر شہزاد عرف شادابھرانی نے عدالت میں اندراج مقدمہ کے لیے رٹ دائر کی تھی اور عدالت نے اندراج مقدمہ کے لیے
تھانہ کوٹ ادو کو حکم جاری کیا تھا ،عدالت سے اندراج مقدمہ کا حکم جاری ہونے پر طارق بھرانی کو رنج ہوا ،گزشتہ روز شہزاد عرف شادا اپنے بھائی ساجد ،
رشتہ دار عابد اور صادق کے ہمراہ النور شاہ چوک سے گھر جا رہا تھا کہ چوک کے قریب طارق بھرا نی نے اپنے درجن سے زائد مسلح ساتھیوں خالد پرانی غلام فرید بھرانی واحدبخش بھرانی محمد شریف بھرانی احمد بخش بھرانی محمد اقبال بھرانی راشد بھرانی نیاز بھرانی ریاض بھرانی
محمد سلیم بھرانی سلطان خان اور محمد سلیمان کے ہمراہ اس پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجہ میں 25 سالہ محمد شہزاد عرف شادا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا
جبکہ گولیاں لگنے سے مقتول کے دو پھوپھی زاد عابد اورساجد بھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کو ٹ ادو کی بے حسی پر ورثاء نے نعش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا
جس سے کوٹ ادو ملتان جانے والی ٹریفک بلاک ہو گئی ،اس موقع پر مقتول کے چچا عبدالستار بھرانی نے الزام عائد کیا کہ یہ سارا معاملہ پولیس کی وجہ سے ہوا ہے ،
پولیس بروقت کاروائی کرتی تو یہ لرزہ خیز واردات نہ ہوتی ،عبدالستار بھرا نہیں الزام عائد کیا کہ مقتول محمد شہزاد گزشتہ سے پیوستہ روز ایس ایچ او کوٹ ادو عبدالکریم کھوسہ کے پاس ملزمان کے خلاف عدالتی حکم لے کر تھانہ اندراج مقدمہ کے لیے گیا تھا
جہاں ایس ایچ او کوٹ ادو عبدالکریم کھوسہ نے سیاسی دباؤ پر اسے صلح کے لئے مجبور کیا ،بعد ازاں دوسرے دن ملزمان نے اس کے بھتیجے شہزاد عرف شاداکو قتل کر دیا
جبکہ اس کا ایک 2بھانجےعابد جس کی ایک ٹانگ بالکل ضائع ہوگئی ہے اور محمد ساجد جس کی حالت بھی تشویشناک ہے جنھیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
قتل یا خودکشی 20سالہ ملازم کی بھانہ مویشی میں پھندے سے لٹکی نعش کا معاملہ ،پولیس کوٹ ادو نے زمیندار سمیت اس کے بیٹے اور 2 ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا،
اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع درگھ میں گزشتہ سے پیوستہ روز امیر بخش کھوکھر مرحوم کا 20سالہ بیٹا حسنین کھوکھر جوکہ موضع درگھ کے زمیندار محمد فاروق چنڑ کے پاس عرصہ ایک سال سے ملازم تھا اور اس کے مال مویشیوں کی دیکھ بھال کرتا تھا،
گزشتہ روز علی الصبح حسنین کھوکھر کی پھندے سے لٹکی ہوئی نعش فاروق چنڑ کے بھانہ سے ملی تھی جسے فاروق چنڑ نے اپنے بیٹے نعیم چنڑ شاہد چنڑاور ایک نامعلوم کے ہمراہ تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا
اور خودکشی کا رنگ دینے کے لئے نعش کو لٹکا دیا تھا بعدازاں اسےکا ر میں ڈال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے آیاتھا جس کے بعد پولیس کوٹ ادو کو اطلاع کی گئی موقع پر ایس ڈی پی او
کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری،ایس ایچ او کوٹ ادو عبدالکریم کھوسہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نعش کا پوسٹمارٹم کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی،
اس حوالے سے متوفی محمد حسنین کھوکھر کی بیوہ والدہ نسیم بی بی نے الزام عائد کیاتھا کہ اس کے بیٹے کو فاروق چنڑ کے اپنے بیٹے نعیم ،
شاہد چنڑ ودیگر کے ہمراہ ملکر قتل کردیا اور خود کشی کا رنگ دینے کیلئے نعش کو پھنداڈال کر لٹکا دی ہے،ایف آئی آر کے مطابق فاروق چنڑ کو شک تھا کہ حسنین کھو کھرکے
اس کی بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس کی بنا پر فاروق چنڑنے اپنے بیٹے نعیم چنڑ اور شاہد چنڑسمیت ایک نامعلوم کے ہمراہ بھوسہ والے کمرے میں تشدد کرکے قتل کیا ،
پولیس کوٹ ادو نے متوفی کی بیوہ والدہ نسیم بی بی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 328/20 زیر دفعہ 302/34زمیندار فاروق چنڑ اس کے بیٹے نعیم چنڑ ساتھی شاہد چنڑ
اور ایک نامعلوم کے خلاف درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر )
نامعلوم کار سواروں نے محنت کش کی نوجوان بیٹی اغواء کر لی، نان نفقہ کا دعوی دائر کرنے پر خاوند کا ساتھیوں کے ہمراہ روٹھی بیوی پر تشدد، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا رہا،
جیب تراشوں نے بیوپاری کو ہزاروں سے محروم کردیا، کھال کے تنازعہ پر درجنوں مسلح افراد کا محنت کش پر تشدد، شدید زخمی کر کے فرار،
مسلح افراد کی چچا بھتیجے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ،فراڈی تعلقدار نے لاکھوں ادھارلے کر بدلہ میں جعلی چیک تھمادیا، پولیس نے منشیات فروش بھی دھر لیے،
بھاری مقدار میں چرس برآمد، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 7 کوٹ ادو وارڈ نمبر7لے رہائشی خالد محمود انصاری کے
گھر رات کی تاریکی میں4 نامعلوم مسلح افراد گھر داخل ہو گئے اور گھر میں سوئی اس کی بیٹی 16سالہ مسکان خالد کو اغواءکرکے کارمیں ڈال کر فرار ہوگئے،
تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ قصبہ گجرات کے رہائشی محمد اکرم گبول کی بیٹی شگفتہ ارم کی شادی مظہر حسین چاوندکے ساتھ ہوئی تھی ،
مظہر اپنی بیوی شگفتہ ارم پر اکثر اوقات تشدد کرتا تھا جس کی وجہ سے اس کا کئی بار حمل بھی ضائع ہو گیا ،تشدد سے تنگ شگفتہ ارم اپنے والدین کے گھر چلی گئی
اور اپنے خاوند مظہر کے خلاف عدالت میں نان نفقہ کا دعوی دائرکر دیا جس کا مظہر حسین کو رنج ہوا ،گزشتہ روز مظہر حسین چاوند اپنے 2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مسلح اپنے سسرال کے گھر داخل ہو گیا
اور گھر میں موجود اپنی بیوی شگفتہ ارم پر تشدد کیا اور بالوں سے پکڑ کر اسے صحن حویلی میں گھسیٹتا رہا اور اسے کار میں ڈال کر اغوا کرنے کی کوشش بھی کی ،
شور پر اہل علاقہ کے آنے پر اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا ،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 568 ٹی ڈی اے کا رہائشی مال مویشی کا بیوپاری امجد حسین بلوچ گزشتہ روز منڈی مویشی اپنے بکرے
فروخت کرنے کے لیے گیاجہاں پر موجود جیب تراشوں نے اس کی جیب سے نقدی 22 ہزار 5سو روپے نکال لیے،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ چک نمبر 526ٹی ڈی اے میں مجاہد علی واہلہ کا ارشاد عرف بھڈی گاڈی کے ساتھ کھال بنہ کاتنازعہ تھا،
گزشتہ روز مجاھد علی اپنے رقبہ پر موجود تھا کہ اسی اثنا میں ارشاد گاڈی اپنے دیگر ساتھیوں کالو گاڈی ،ربنواز گاڈی، ملازم گاڈی، مٹھو گاڈی، عبدالغفور گاڈی ،
سجاد گاڈی اور 10نامعلوم کے ہمراہ مسلح ڈنڈے سوٹے آگئے اور مجاہد علی کو شدید زخمی کردیا،تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع چودھری کا رہائشی غلام عباس جھورڑ گزشتہ روز اپنے بھتیجے
اشفاق احمد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شہر جارہے تھے کہ راستہ میں عطاءاللہ لاڑ نے اپنے دیگر ساتھیوں غلام اکبر لاڑ، محمد ثاقب لاڑ ،شانی شاہ اور ایک نامعلوم کے ہمراہ انہیں روک لیا
اور گن پوائنٹ پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، راہگیروں کے آنے پر فرار ہوگئے ،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 اے کے رہائشی مہر غلام شبیر کلاسرہ سے اس کے تعلق دار غلام عباس بھٹہ
نے 14لاکھ 70ہزار ادھار لے کر بدلے میں جعلی چیک تھماد یا،پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت نور والا پھاٹک کے قریب وارڈ نمبر 14 بی نقدآباد کے رہائشی عدنان مغل کو گرفتار کرکے
ان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی جب کہ پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت چھپری اڈا کے قریب عادی منشیات فروش بھائیوں حفیظ پوڑا اور نوید پوڑاکو گرفتار کرکے
ان کے قبضہ سے 50لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی ،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر
ملتان کے مقامی تاجر شیخ محمد سلیم شیخ و محمد عاصف کی والدہ محترمہ،
کوٹ ادو کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت وکارکن مسلم لیگ کے رہنما شیخ علی عباس عثمان
کی خوشدامن بارضائے الہی سے انتقال کر گئیں۔
جن کی نماز جنازہ میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
مرحومہ کی تدفین شاہ شمس قبرستان میں کی گئی
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ