دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محترمہ بینظیر بھٹو ایک مثالی ماں ۔۔۔ طاہر ملک

اس فہرست میں تقریباً وہ تمام صحافی شامل تھے جو محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف کردار کشی اور منفی میڈیا مہم میں ملوث رھے تھے۔

ڈاکٹر نسرین نمل یونیورسٹی میں عربی زبان و ادب کی پروفیسر ھیں ایک سرکاری میٹنگ جب ملتوی ہوئی تو ان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کا سلسلہ چل نکلا دوران گفتگو یہ حیرت انگیز انکشاف ھوا کہ ڈاکٹر نسرین محترمہ بینظیر بھٹو کے بچوں بلاول اور بختاور کو قرآن مجید کی ناظرہ تعلیم پر معمور رھی ھیں ان دنوں محترمہ بینظیر بھٹو وزیراعظم پاکستان تھیں اور بحثیت ماں بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے فکر مند بھی رھتی تھیں۔ لہذا قرآن مجید کی تعلیم کا مرحلہ آیا تو وزیراعظم ھاؤس کے امام مسجد کا انتخاب کیا گیا لیکن محترمہ نے کہا کہ ان کے بچوں کے لئے عربی زبان و ادب کی خاتون پروفیسر کا انتخاب کیا جائے کیونکہ محترمہ بینظیر بھٹو کی خواہش تھی کہ ان کے بچوں کی عربی زبان و تجوید کسی عربی زبان کی ماہر پروفیسر کی نگرانی میں سکھائی جائے لہذا نمل یونیورسٹی سے رابطہ کیا گیا اور یوں ڈاکٹر نسرین کو یہ زمہ داری سونپی گئی ڈاکٹر نسرین کے مطابق جب وہ بلاول اور بختاور کو قرآن کی تعلیم دے رھی ھوتی تھیں تو محترمہ بینظیر بھٹو اپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود کمرہ میں تھوڑی دیر کے لئے داخل ھوتیں کمرے میں داخل ہوتے ہوئے وہ نا صرف سر کو دوپٹے سے ڈھانپ لیتی بلکہ قرآن مجید کے تقدس کے پیش نظر جوتے بھی اتار دیتی ڈاکٹر نسرین کے لئے یہ مناظر بڑے حیرت انگیز تھے کیونکہ ان کا محترمہ بینظیر بھٹو کے بارے میں تاثر میڈیا سے ماخوذ تھا جس کا ایک بڑا حصہ محترمہ بینظیر بھٹو کو اسلام اور پاکستان کے لیے خطرہ قرار دینے پر تلا ھوا تھا ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان ذاتی زندگی میں اپنے عوامی تاثر کے برعکس کتنے مختلف ھوتے ھیں ڈاکٹر نسرین کے بقول چند ھی روز میں محترمہ ان کی کارگردگی سے مطمئن دکھائی دینے لگیں تو انہوں نے ڈاکٹر نسرین سے درخواست کی کہ وہ اپنی نگرانی میں بلاول اور بختاور کو نماز سکھائیں اور پڑھائیں اس پر ڈاکٹر نسرین نے محترمہ بینظیر بھٹو کو بتایا کہ آپ نے مجھ سے میرا مسلک نہیں پوچھا میرا مسلک دیوبندی ھے جو کہ آپ کے مذھبی مسلک سے مختلف ھے اس پر محترمہ بینظیر بھٹو نے جواب دیا کہ میرے لئے مسلمانوں کے اندر پائے جانے والے مسلکی اختلاف اھمیت نہیں رکھتے لہزا میں اپنے بچوں کو صرف اور صرف اچھا مسلمان بنانا چاھتی ھوں اگر میرے لئے یہ بات اھمیت کی حاملِ ہوتی تو میں خود آپ سے آپ کا مسلک دریافت کر لیتی سیاسیات​ کے طالبِ علم کی حیثیت سے محترمہ بینظیر بھٹو کے دور کی سیاسی اور صحافتی تاریخ کی تصویر ذہن میں ابھر آئی۔

محترمہ بینظیر بھٹو جب سیاست میں وارد ھوئیں تو اطلاعات اور سیاستدانوں کی ذاتی زندگی تک رسائی کا ذریعہ صرف چند اخبارات اور رسائل تھے اور صرف ایک سرکاری ٹی وی ھوتا تھا جس پر نو بجے کا خبر نامہ نشر ھوتا ان کی پاکستان واپسی پر فقید الامثال استقبال سے جنرل ضیاء آمریت خوفزدہ ہوئی طاقتور حلقوں نے ان کے خلاف کردار کشی پر مبنی میڑیا مہم چلائی جنرل ضیاء اگرچہ ۱۹۸۸میں طیارہ حادثہ میں ہلاک ہوگئے لیکن بعد میں آنے والی آئی جے آئی کی حکومت نے بھی یہ مہم جاری رکھی اقسوس ناک بات یہ تھی کہ مذھبی جماعتوں جن میں جماعت اسلامی وغیرہ بھی شاملِ تھیں اس مہم میں پیش پیش تھیں جماعت اسلامی سے منسلک صحافی اور رسائل کے مدیر محترمہ بینظیر بھٹو کو مغرب کی پروردہ مذھب بےزار اور لادین ثابت کرنے پر تلے ھوئے تھے تکبیر رسالے کے مدیر محمد صلاح الدین زندگی کے مدیر مجیب الرحمن شامی اور اردو ڈائجسٹ کے مدیر الطاف حسن​ قریشی جنگی بنیادوں پر یہ فریضہ انجام دے رھے تھے پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ایک میڈیا سیل جس کی سربراہی سراج منیر کررھے تھے حسین حقانی عبد القادر حسن ضیا شاھد محمد صلاح الدین الطاف حسن قریشی مجیب الرحمٰن شامی وغیرہ بھی اس کا حصہ تھے بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں شریک تھے۔

بھلا ھو ائیر مارشل اصغر خان کا جس نے انتخابات میں دھاندلی اور خفیہ اداروں کے پیپلز پارٹی مخالف سیاستدانوں میں کروڑوں روپے تقسیم کرنے کے معاملے کو سپریم کورٹ لے گئے جہاں جنرل اسد درانی نے اپنے بیان حلفی میں نا صرف سیاستدانوں بلکہ صحافیوں کو بھی خطیر رقم دینے کا انکشاف کیا اگر سیاستدانوں کی اس فہرست کا جائزہ لیا جائے جنہوں نے آئی ایس آئی سے پیسے لئے تو ان میں سے اکثریت الیکٹبلز سیاستدانوں کی ھے پیپلز پارٹی کے درمیانے طبقے کے نظریاتی سیاسی راھنماوں کو ریاستی وسائل اور سرپرستی میں دھاندلی کے ذریعے شکست دے کر معاشرے میں ذات برادری اور پیسے کو فروغ دیا گیا ۔ اس فہرست میں تقریباً وہ تمام صحافی شامل تھے جو محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف کردار کشی اور منفی میڈیا مہم میں ملوث رھے تھے۔

About The Author