راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیر صدارت فلڈاور ڈینگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے
تمام پیشگی انتظامات مون سون بارشو ں سے قبل مکمل کیے جائیں اور حفاظتی بندوں کو مضبوط کیا جائے۔ریسکیو1122 قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی ہنگامی
صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور تمام محکموں نے دریائے سندھ اور رود کوہیوں کے ممکنہ سیلاب کے بچاو کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ریسکیو1122،محکمہ انہار،لائیوسٹاک زراعت،صحت،سول ڈیفنس سمیت دیگر مختلف محکموں کے
ملازمین اور افسران کو ذمہ داری سونپ دی گئیں ہیں۔اسکے علاوہ ٹائیگرفورس کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہے۔انہو ں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122 اور دیگر افسران کو ہدایت کی کہ
مشینری کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور مقامی لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی پشتوں کو مضبوط کرنے کیلئے جلد حکمت عملی مرتب کرکے رپورٹ پیش کی جائے
۔اور یہ کہ ممکنہ مون سون بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں اور شہری علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے بروقت انتظامات کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی کے حوالے سے کہا ہے کہ
ضلع راجن پور کو ماضی کی طرح ڈینگی فری ضلع قائم رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے۔مشکوک مقامات پر فوری طور پر سپرے کرکے ممکنہ ڈینگی لارواکی موجودگی کے شبہات کو فوری طور پر دور کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاو کی حفاظتی تدابیر بارے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے اور تمام سرکاری اور غیر سرکاری مقامات پر سرویلینس مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی سے )
ڈپٹی کمشنر راجن پورذوالفقارعلی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو نے انسداد کارونا ایس او پیز پر عملدارآمد کے لیے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔
حکومتی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پراسسٹنٹ کمشنر نے مختلف دکانداروں کو جرمانے اور سیل کردیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو کا کہنا تھا کہ کارونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمدکے حوالے سے کسی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر پر خود بھی پوری طرح عمل کریں اور بنا کسی انتہائی مجبوری کے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں
۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر میونسپل کمیٹی کے افسران کے ہمراہ ناجائز تجاویزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ
جو بھی تجاویزات کرے گا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تمام دکانداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دی گئی حدود کے اندر رہیں تاکہ لوگوں کوآنے جانے میں آسانی ہو۔
جامپور
وقائع نگار
جامپور میں تھانہ صدر کے سامنے عین مین انڈس ھائی وے سے ملحق عوامی سماجی ثقافتی تقریبات کیلئے بنایا جانے والا کمیونٹی ھال بھوت بنگلہ بن گیا
گزحشتہ کئی سالوں سے 65 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ھونے والی یہ عمارت سرکاری اراضی پر بنائی گئی تھی جس کیلئے ایم این اے محترمہ عصمہ ممدوٹ نے پچاس لاکھ روپے اپنی گرانٹ سے دئیے تھے
جبکہ پندرہ لاکھ روپے اس وقت کی ٹی ایم اے کی جانب سے فراھم کئیے گئے پرویز مشرف کے بلدیاتی نظام کے خاتمے کے باعث ٹی ایم اے کو ختم کر دیا گیا
اور اس ھال کا انتظام و انصرام میونسپل کمیٹی جامپور نے سنبھال لیا مگر شومئی قسمت آج تک اس ھال کو فنکشنل تو کیا یہاں پر چوکیدار تک کی تقرری بھی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ھی مین گیٹ سمیت کسی دروازے پر تالے لگائے گئے
ستم ظریفی کی حد تو یہ بھی ھے کہ اس ھال میں پانی کی سپلائی کیلئیے لگائی جانے والی الیکٹرک واٹر پمپ موٹر بھی اتار کر
میونسپل پارک میں نصب کر دی گئی کھڑکیاں دروازے توڑ پھوڑ کا شکار ھو رھے ھیں کیونکہ وھاں نشے کے عادی افراد نے ڈیرے ڈال رکھے ھیں ھر طرف ان کی پھیلائی گئی گندگی
اور خود رو جھاڑیوں کا راج ھے جامپور کے شہری حلقوں نے اعلی ا حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ھوئے کہا ھے کہ اس ھال کو فنکشنل کیا جائے تاکہ
یہاں علمی ادبی ثقافتی سماجی سرگرمیوں کا آغاز ھو سکے جو کہ میونسپل کمیٹی کی آمدنی میں بھی اضافے کا باعث بنے گا
جام پور ۔۔
آفتاب نواز مستوئی سے )
ایس ڈی پی او سرکل جام پور چوہدری فیاض الحق نے کہا ہے کہ پولیس سرکل جام پور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پوری تندہی کے ساتھ برسر پیکار ہے اور عوام کی جان عزت و مال کی
حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں ۔ہنگامی طور پر بلائی گئی پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ چند روز قبل محمدیہ کالونی جام پور کے رہائشی نوجوان محمد علی بعمر 23/24 سال کو سر میں پیچھے کی
طرف گولی مار کر قتل کر دیا گیا اور ملزمان مقتول کا موٹر سائیکل سی ڈی 70 بھی لیکر فرار ہوگئے اس اندھو ناک قتل کے باعث شہر میں خوف و ہراس کی
فضاء قائم ہے چنانچہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد احسن سیف اللہ خان کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل جام پور کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی جام پور عمار یاسر خان اور سی آئی اے
سٹاف جام پور پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تین ملزمان محمد یونس ماچھی۔محمد عامر احمدانی اور سجاد کورائی کا سراغ لگا لیا جن میں سے یونس اور عامر کو گرفتار کرکے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے
جبکہ تیسرے ملزم سجاد کورائی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملزمان سے مقتول کا موٹر سائیکل اور آلہ قتل بھی جلد برآمد کر لئے جائیں گے
ایس ڈی پی او سرکل نے بتایا کہ تین روز کے اندر نوجوان کے قتل کا سراغ لگانا اور ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کے ارکان شاباش کے مستحق ہیں جس پر ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ خان نے
مذکورہ افسران و ملازمین کیلئے تعریفی سرٹیفیکٹس دینے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر سابق چیئر مین بلدیہ حاجی محمد اکرم قریشی اور مدعی ذوالفقار علی قریشی نے پولیس کارکردگی کو
سراہا اور ڈی ایس پی چوھدری فیاض الحق ایس ایچ او سٹی عمار یاسر خان میرانی سب انسپکٹر ملک خادم حسین انچارج سی آئی اے سٹاف شاھد عباس کھچی ایس ایچ او صدر محمد زبیر خان بزدار ۔
ریڈر ایس ڈی پی او سرکل جام پور ملک سیف اللہ خان ڈھانڈلہ سمیت پولیس ٹیم کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔
جامپور۔
( وقائع نگار )
ضلع راجن پورمیں یونیورسٹی کے قیام کے لیے نوجوانوں نے تنظیم بنا لی،ضلع کے سیاستدانوں نے مایوسی کیا۔تحریک میں نوجوانوں کی شمولیت سے ایک جزبہ پیداہوا۔تفصیل کے مطابق ضلع راجن پورمیں
یونیورسٹی کے قیام کے لیے ضلع راجن پورکے متحرک نوجوانوں نے گزشتہ روز ایک تنظیم بنائی ہے۔جس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔
تحریک کے چیئرمین عون زبیرگشکوری،جنرل سیکریٹری زربخت خان گشکوری،وائس چیئرمین نادرپتافی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری انصرنذیر،سیکریٹری فناس شہبازفدا،میڈیا اینڈشوشل میڈیا کوآرڈینیٹر
جمال ناصر،سیکریٹری انفارمیشن عون رمضان،سیکریٹری ریکارڈمحمدنجم بھٹی،ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری محمدجاوید،ڈپٹی کوآرڈینیٹر شوشل میڈیاعلی حسن گشکوری،ڈپٹی پبلک ریلیشن فہدخان کورائی،
سیکریثری پبلک ریلیشن میاں نجم کا اعلان کردیا گیا ہے۔عون زبیرگشکوری اورزربخت گشکوری کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں سے مایوس ہوکر انہوں نے یہ تنظیم بنائی ہے۔انہون نے کہا کہ
راجن پور آبادی کے لحاظ سے جنوبی پنجاب کا بہت بڑا ضلع
ضلع راجنپور میں یونیورسٹی کی اشد ضرورت ہے اسی لیے ترقی پسند سوچ رکھنے والے نوجوانوں نے یونیورسٹی تحریک کا اعلان کیا
اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں میں یونیورسٹی کی اہمیت و افادیت پر زور دے رہے ہیں
اس حوالے سے یونیورسٹی تحریک کی سینٹرل کمیٹی نے کہا کہ
وقت آنے پر ہم احتجاج بھی کریں گے اور اگر ضرورت پڑی تو بھوک ہڑتال بھی کرسکتے ہیں
جبکہ دوسری طرف یہاں کے جاگیردار ہمیشہ سے یونیورسٹی کی مخالفت کرتے نظر آتے ہیں
راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی سے)
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی سربراہی میں ٹڈی دل کے خلاف رات گئے اور علی الصبح موثر آپریشن کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو کی قیادت میں ہونے والے
آپریشن میں محکمہ زراعت، مال اور بلدیہ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو نے کہا ہے کہ
ٹڈی دل کے مکمل خاتمے اور انخلاء تک آپریشن جاری رہے گا۔متعلقہ محکموں کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ٹڈی دل کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دن بھر کی اڑان کے بعد جیسے ہی ٹڈیوں کے جھنڈ راجن پور کے نواحی علاقوں میں بیٹھے فوری آپریشن کرکے ان کو تلف کر دیا گیا۔کسانوں کی فصلات اور باغات کی حفاظت کے لیے
تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔اب تک لاکھوں ایکڑ رقبہ کا سروے کرکے ہزاروں ایکڑ رقبہ پر اسپرے کرکے ٹڈی دل کی بہت بڑی تعداد کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
اور مزید یہ کہ مقامی لوگوں کو سیمینارز کے ذریعہ ٹڈی دل بارے مسلسل آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔**
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون