لاہور میں روٹی کھانے کو آٹا بھی عوام کی دسترس سے باہر ہونے لگا ۔
چھوٹے یوٹیلٹی اسٹورز سے آٹا غائب ہے ، اوپن مارکیٹ میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت ایک ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ۔
حکومتی دعوے اور اقدامات بھی صرف کاغذی ثابت ہوئے۔۔۔ لاہوریوں کیلئے آٹا بھی نایاب۔۔۔ مل جائے تو قیمت آسمان سے باتیں کرے۔۔
اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت ایک ہزار بیس روپے تک پہنچ گئی۔۔
شہری کا شکوہ ہے کہ چھوٹے یوٹیلٹی اسٹورز سے آٹا مل نہیں رہا۔۔
مہنگے داموں اوپن مارکیٹ سے خریدنے پر مجبور ہیں
دو دن سے یوٹیلٹی اسٹور آ رہا ہوں آٹا نہیں ملا پھر اوپن مارکیٹ سے مہنگا خریدا۔۔
بڑے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا موجود تو ہے
تاہم شہری مہنگائی کی وجہ سے حکومت کو کوستے ںظر آتے ہیں۔ کہتے ہیں حالات یہی رہے تو چند ماہ بعد گزارا مزید مشکل ہوجائے گا
عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی مافیاز کی طرح ،،
آٹا بحران پیدا کرنے والے مافیاز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،