دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کل صبح پونے نو بجے سورج گرہن کا آغاز ہوگا

دن گیارہ بج کر چالیس منٹ سے ڈیڑھ بجے تک مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا جا سکے گا

کل دن کے وقت رات کا سماں ہوگا۔ پاکستان میں صبح پونے نو بجے سورج گرہن کا آغاز ہوگا۔

دن گیارہ بج کر چالیس منٹ سے ڈیڑھ بجے تک مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا جا سکے گا۔

اکیس جون سال کے طویل ترین دن سورج کو گرہن لگے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان،

بھارت اور چین سمیت ایشیا اور افریقہ کے چودہ ممالک میں سورج گرہن کا نظارہ کیا جا سکے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح پونے نو بجے سورج گرہن کا آغاز ہو گا۔

ایک گھنٹے بعد نو بج کر اڑتالیس منٹ پر مکمل سورج گرہن کا آغاز ہوگا۔

گیارہ بج کر چالیس منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا

اس دوران سورج کی روشنی مدہم پڑ جائے گی۔

مکمل سورج گرہن کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹہ پچاس منٹ رہے گا۔

ڈیڑھ بجے گرہن ختم ہونا شروع ہوگا اور دو بج کر چونتیس منٹ پر گرہن ختم ہو جائے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سورج گرہن اس وقت لگتا ہے

جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے۔ دو ہزار تین کے بعد سے

اس سورج گرہن کی شدت سب سے زیادہ قرار دی جا رہی ہے۔

About The Author