اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیش لفظ گزیٹئیر ڈیرہ اسماعیل خان ۔۔۔عباس سیال

گزیٹئیرڈیرہ اسماعیل خان 1882-1884 میں شائع ہوا تھا ۔ یہ دستاویز انگریز سرکار نے اپنی نگرانی میں تیار کروائی تھی جس میں ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف زاویوں سے اعدادوشمار اکٹھے کئے گئے۔ عباس سیال نے اسکا ترجمہ کیا ہے ،قسط وار ڈیلی سویل کے قارئین کی نذر

برطانوی حکومت کی طرف سے صوبہ پنجاب کے اہم اضلاع کا سرکاری گز ٹیئر مرتب کرنے کی غرض سے ایک برس کا قلیل عرصہ دیا گیا ۔ اتنے مختصر عرصہ میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ایڈیٹر کیلئے گز ٹیئر لکھنے کی خاطر ضروری موادکو نئے سرے سے لکھنا تقریباً نا ممکن تھا‘چنانچہ ا س صورتحال کے پیش نظر ایڈیٹر صاحب کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے بارے میں پہلے سے لکھے گئے مواد کے ساتھ ساتھ سابقہ ڈپٹی کمشنران اور سابقہ و موجودہ ضلعی افسران کے لکھے گئے مواد کو اکھٹا کرکے ترتیب دینے کے بعد نظر ثانی کیلئے ریوائزنگ افسران کو بھیجے اور اُن کی سفارشات کے بعد مسودے کو حتمی شکل دے کر جلد از جلدکتاب کی شکل میں شاءع کروا کر پیش کرے ۔

ایڈیٹر صاحب نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا گزٹیئر مرتب کرنے کی غرض سے مسٹرایچ سینٹ ٹکر کی ;83;ettlement reports (بندوبستی رپورٹس)اور ماہرِ قانون دان مسٹر ایف گنہگم کے 1870ء سے 1874ء تک کے درمیانی عرصہ میں ترتیب دیئے گئے ڈرافٹ گز ٹیئر سے استفادہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ۔ گزٹیئر لکھنے کے دوران کچھ مخصوص علاقوں اور مقامات کے بارے میں نہایت ضروری معلومات وہاں کے ضلعی اور مقامی افسران نے بھی مہیاکیں ‘اس کے علاوہ 1881ء کی مردم شماری سے بھی فائدہ اٹھانے میں بڑی حد تک مدد ملی ۔

گزٹیئرکے باب پنجم حصہ الف ( عمومی انتظامی امور ) اور قصبات کی تفصیل کے بارے میں لکھے گئے باب کیلئے زیادہ تر معلومات موجودہ ڈپٹی کمشنر صاحب نے مہیا کیں ۔ باب سوم حصہ الف(ضلع ڈیرہ کی آبادی کی تفصیل )کیلئے مردم شماری رپورٹ سے استفادہ حاصل کیا گیا ۔ ہر قسم کے دستیاب مواد میں مسٹر ٹکر کی بندوبستی رپورٹ نے گزٹیئر کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ بنیادی اہمیت کی حامل اس رپورٹ میں ہر قسم کے عمومی اور خصوصی موضوعات کو زیرِ بحث لایا گیا ہے ۔ مسٹر ٹکر کی رپورٹ سے ایڈیٹر کو کافی مدد ملی ۔ گزٹیئرکی ڈرافٹ کاپیاں مسٹر ٹکر‘مسٹرتھوربن اور مسٹر ڈیمز کو نظرثانی کیلئے بھیجی گئیں ‘اس کے علاوہ اس ضلع کے مختلف علاقے کے رہائشیوں ‘اُن کی قومیتوں ‘ذاتوں اورمختلف مقامات کے بارے میں صحیح تلفظ اور اسپیلنگ (ہجے)کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر صاحب کے سپرد تھی جنہوں نے مترجم کی مدد سے ہر قسم کے ناموں اور اُن کے ہجوں کو حتمی شکل دی ۔

پنجاب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے گزٹیئر کو ترتیب دینے کے بعد مسٹر اسٹیک کی زیرِ نگرانی آریا پرنٹنگ پریس لاہور سے شاءع کروایا گیا ۔

%d bloggers like this: