دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وائس چانسلرز کے اختیارات کو ختم کرنے کے ترمیمی آرڈیننس کے خلاف اساتذہ میدان میں آگئے

اگر حکومت نے متنازعہ بل واپس نہ لیا تو آن لائن کلاسز کا بائیکاٹ کردینگے۔۔

جامعات کی خود مختاری اور وائس چانسلرز کے اختیارات کو ختم کرنے کے ترمیمی آرڈیننس کے خلاف اساتذہ میدان میں آگئے۔

حکومت پنجاب کو احجاج کی دھمکی دے ڈالی ،،، کہا کہ اگر حکومت نے متنازعہ بل واپس نہ لیا تو آن لائن کلاسز کا بائیکاٹ کردینگے۔۔

پنجاب کی سرکاری جامعات کیلئے ہائیرایجوکیشن کی جانب سے تیارکردہ نئے ترمیمی آرڈیننس کے خلاف جامعات کے اساتذہ اور ملازمین سراپا احتجاج ۔۔۔

جامعہ پنجاب میں مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ اور ملازمین نے پلے کارڈز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا
۔
اساتذہ کی نمائندہ تنظیم آسا کے عہدے داروں نے آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجا یاسر اور بیوروکریسی تعلیمی نظام کی خرابی کے خواہاں ہیں ،،

چور دروازے سے یہ ایکٹ وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کیا گیا

ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری کا کہنا تھا کہ ایکٹ میں وائس چانسلر کو سول سرونٹ بنانے کی کوشش ہے. سب کچھ پرائیویٹ مافیا کو خوش کرنے کیلئے کیا جارہا ہے

اساتذہ نے ایکٹ واپس نہ لینے پر احتجاج کی دھمکی دے ڈالی ،،، کہا کہ حکومت نے تعاون نہ کیا ،،، تو جگہ جگہ مظاہرے کرینگے اور ہر حد تک جائیں گے۔

About The Author