سی ایس ایس دوہزار انیس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
تین سو پینسٹھ امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب دو اعشاریہ پانچ ایک فیصد رہا ۔
سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والے دوسو چودہ امیدواروں کی گریڈ سترہ میں مختلف سروسز گروپس میں تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔۔
جن میں ایک سو بتیس مرد اور بیاسی خواتین شامل ہیں ۔
سی ایس ایس کے انیس ٹاپ کرنے والے امیدواروں نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کا انتخاب کیا۔ سی ایس ایس میں پہلی پوزیشن رانا حیدر طاہر ،
دوسری محمد داؤد سلیمی اور تیسری پوزیشن عزیر علی خان نے حاصل کی۔
سی ایس ایس کے امتحان میں رواں سال چودہ ہزار پانچ سو اکیس امیدواروں نے حصہ لیا۔
سی ایس ایس 2019 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
سی ایس ایس کے امتحانات میں 365 امیدوار کامیاب ہوئے
کامیاب ہونے والے پہلے 19 امیدواروں نے ایڈمنسٹریٹوسروس کا انتخاب کیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،