نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی

عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی سید کو عمر قید کی سزا سنائی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج شارخ ارجمند نے فیصلہ سنایا،عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی سید کو عمر قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے قتل کی سازش، معاونت اور سہولت کاری کیس پر فیصلہ سنایا، عدالت نے تینوں ملزمان کو عمران فاروق کے ورثا کو 10، 10لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل 2015 میں اسلام آباد میں شروع ہوا،پانچ دسمبر 2015 کو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا،2 مئی 2018 کو ملزمان پر فردِ جرم عائد کی گئی، ملزمان نے 7 جنوری 2016 کو مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کیا اور بعد میں منحرف ہو گئے۔

عمران فاروق قتل کیس میں بانی متحدہ،محمد انور، افتخار حسین اور کاشف کامران کو عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

About The Author