دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کے مختلف علاقوں میں دو ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن جاری

لاک ڈاؤن کا اطلاق آج شام سات بجے سے 2جولائی تک جاری رہے گا

کراچی کے مختلف علاقوں میں دو ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا

لاک ڈاؤن کا اطلاق آج شام سات بجے سے 2جولائی تک جاری رہے گا، شہر کی 41 یوسیز کے مختلف ہاٹ اسپاٹس پر لاک ڈاون کا اطلاق ہو گا،،،

ضلع کورنگی اور جنوبی کی پانچ ، پانچ یوسیز ،ضلع شرقی کی 17،غربی کی 6 یونین کونسلز ،ضلع ملیر کی 6 اور ضلع وسطی کی دو یونین کونسلز کے ہاٹ اسپاٹس پر لاک ڈاؤن ہو گا ۔

لاک ڈاؤن والے مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی جبکہ ہاٹ اسپاٹس پر رہائش پذیر افراد کی نقل و حرکت پر سخت پابندی ہو گی۔

حساس مقامات پر کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔۔۔ جبکہ علاقے میں ہرطرح کے صنعتی یونٹس بند رہیں گے۔۔

حساس علاقے میں ریسٹورنٹس کی ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس بھی معطل رہے گی۔۔۔۔۔رہائش پذیر افراد کے گھر کا ایک فرد شناختی کارڈ دکھا کر ضروری اشیاء کی خریداری کر سکے گا۔۔۔۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہاٹ اسپاٹس پر ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو وسائل فراہم کرنے کے لئے

محکمہ صحت کے ساتھ مستقل رابطے کی بھی ہدایت کی ہے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز پولیس اوررینجرز سے بھی مستقل رابطے میں رہیں گے۔

فلاحی تنظیموں کے ذریعے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا جا سکے گا۔۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر وبائی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

About The Author