وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا۔
کورونا مریضوں کے علاج کے لیے ڈیکسا میتھاسون کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے چھاپے مارنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تر فارمیسیز اس میڈیسن کی سپلائی اور دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنائیں۔ دوائی کی فروخت صرف پی ایم ڈی سی ڈاکٹر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے تحت ہی دی جائے گی۔
فروخت کے وقت فارمیسیز کی جانب سے ریکارڈ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو بھی فراہم کیا جائے گا۔
ادویات کی ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت پر فروخت ڈرگ ایکٹ انیس سو چھیہتر کے تحت جرم ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب