دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کے علاج کیلئے ایکسپرٹ کمیٹی ڈیکسا میتھاسون پر غور کرے گی۔ ظفرمرزا

دوا کے استعمال سے کورونا وائرس سے اموات میں کمی واقع ہوگی۔

معاون خصوصی ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ کورونا کے علاج کیلئے ایکسپرٹ کمیٹی ڈیکسا میتھاسون پر غور کرے گی،

دوا کے استعمال سے کورونا وائرس سے اموات میں کمی واقع ہوگی۔ کورونا کے مریض ازخود یہ دوا استعمال نہ کریں۔ یہ صرف انتہائی سنگین حالت میں مریض کو دی جاسکے گی۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا مریضوں کے علاج کیلئے ڈیکسا میتھاسون نامی دوا کو خوش آئند کہا ہے۔ معاون خصوصی ظفر مرزا کہتے ہیں،

ڈیکسا میتھاسون کے برطانیہ میں نتائج مثبت آئے ہیں۔ مہلک وائرس کے خلاف یہ پہلا علاج ہے جس نے کورونا مریضوں میں اموات کی شرح کو کم کیا۔

انہوں نے ٹویٹ میں عالمی ادارہ صحت کی ڈیکسا میتھاسون سے متعلق پوسٹ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

About The Author