دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وہاڑی:کورونا کیسسزکے پیش نظر وہاڑی شہر کے کچھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے گلیوں کو بند کر دیا گیا

وہاڑی۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسزز کے پیش نظر وہاڑی شہر کے کچھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے گلیوں کو بند کر دیا گیا

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وہاڑی شہر کے کچھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فواد احمد قریشی کی نگرانی میں گلیوں کو

سمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر بند دیے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وہاڑی شہر

میں شرقی کالونی کے این بلاک کی E سٹریٹ کو،پیپلز کالونی کے Y بلاک کی گلی نمبر 2 اور 40 فٹ روڑ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے

ان گلیوں کو سیل کر دیا گیا شرقی کالونی میں کرونا وائرس کے 11 اور پیپلز کالونی میں 28 کیسز سامنے آئے ہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید کا کہناہے کہ

جن علاقوں میں کرونا وائرس کے کیس بڑھ رہے ہیں وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے لاک ڈاؤن کے دوران علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر

پولیس تعینات کی جائے گی اور کسی کو بھی باہر جانے یا ان علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہوگی۔

About The Author