دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت گوجرانوالہ میں واپڈا ٹاؤن کو سیل کردیا گیا

لاڑکانہ کے کئی علاقوں کو بھی سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت گوجرانوالہ میں واپڈا ٹاؤن کو سیل کردیا گیا۔

مزید پانچ علاقے سیل کیے جائیں گے۔ لاڑکانہ کے کئی علاقوں کو بھی سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

انتظامیہ نے رینجرز کی مدد طلب کر لی ۔۔

گوجرانوالہ میں سیٹلایٹ ٹاؤن بی اور ای بلاک، احمد نگر، ماڈل ٹاون اے اور بی بلاک،

پیپلز کالونی کے ڈبلیو اور وائے بلاک جبکہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے بند کئے جائیں گے۔

گراسری شاپ، میڈیکل سٹور اور دودھ دہی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

ادھر لاڑکانہ میں نوٹیفکیشن کے مطابق آج رات بارہ بجے سے آئندہ سات روز کیلئے لاڑکانہ شہر،

نوڈیرو اور رتو ڈیرو کے متعدد تجارتی اور رہائشی علاقوں کو سیل کر دیا جائے گا۔

About The Author