دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تیاری مکمل کرلی گئی

ضلع غربی میں سائیٹ اور بلدیہ کے علاقے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔۔

کراچی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تیاری مکمل کرلی گئی۔۔

ضلع غربی، شرقی، ملیر اور کورنگی کے مختلف علاقے سیل کیے جائیں گے۔۔ ضلع غربی میں سائیٹ اور بلدیہ کے علاقے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔۔

شہر قائد میں کورونا وائرس کے بڑھتے وار۔۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے اپنے اضلاع کے متاثرہ علاقوں اور یوسیز کی تفصیلات ڈپٹی کمشنرز کو فراہم کردیں۔۔
متاثرہ اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
ضلع غربی میں بلدیہ اور سائیٹ کے علاقوں میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔۔
ضلع غربی میں مجموعی طور پر 4111 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔

ڈی ایچ او ملیر نے ڈی سی ملیر اور کورنگی کو خط لکھا ہے۔۔
کورنگی ڈھائی نمبر، ڈیڑھ نمبر، 4 نمبر اور مہران ٹاؤن میں 2400 مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں۔۔

کورنگی میں شمسی کالونی، سعادت کالونی، مردان چوک، شاہ فیصل شمع سینٹر میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈی ایچ او ایسٹ نے بھی مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی ۔
پہلوان گوٹھ، گلزار ہجری، فیصل کنٹونمنٹ، پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔۔

ضلع شرقی میں سب سے زیادہ 11 ہزار 276 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ضلع جنوبی میں 9756 جبکہ وسطی میں 7697 کیسز سامنے آئے ہیں

ضلع ملیر میں مجموعی طور پر 4716 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں ۔۔

ضلع کورنگی میں بھی 3877 کیسز سامنے آئے ہیں۔۔

About The Author