دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب پولیس کے بجٹ میں انتالیس ارب روپے کا کٹ لگادیا گیا

صوبے میں امن و امان کیلئے یومیہ دو روپے باہتر پیسے فی شہری پر خرچ کئے جائیں گے

پنجاب پولیس نے مالی معاملات چلانے کیلئے حکومت سے ایک کھرب اٹھاون ارب روپے کی درخواست کی تھی ،،، لیکن ،،،

بجٹ میں ایک کھرب انیس ارب ستتر کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،،، یوں صوبے میں امن و امان کیلئے یومیہ دو روپے باہتر پیسے فی شہری پر خرچ کئے جائیں گے،،

مالی سال دوہزار بیس اکیس میں پنجاب پولیس کے بجٹ میں انتالیس ارب روپے کا کٹ لگادیا گیا۔ گذشتہ مالی سال کی نسبت دس ارب روپے بھی کم کر دئیے ،،،

سال دو ہزار انیس بیس کے ایک کھرب انتیس ارب روپے کے مقابلے میں رواں مالی سال ،، پنجاب پولیس کیلئے ایک کھرب انیس ارب ستتر کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں

پولیس کے مختص بجٹ میں تنخواہوں کیلئے چھیالیس ارب تریپن کروڑ روپے، الاؤنسز کیلئے چون ارب، جبکہ آپریشنل اخراجات کی مد میں گیارہ ارب اسی کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ملازمین کی ریٹائرمنٹ اور فیملی کلیمز کے لیے ایک ارب چھپن کروڑ ، فزیکل ایسٹس کی مد میں ایک ارب سترہ کروڑ جبکہ رپیئر اینڈ مینٹینینس کے لیے ایک ارب باسٹھ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں

پنجاب پولیس میں اصلاحات اور بڑے پیمانے پر تبدیلی کی خواہاں پنجاب حکومت پولیس فورس کے بجٹ میں کٹ لگا کر ،،،، صوبے کے ہر شہری پر فی کس دو روپے باہتر پیسے یومیہ خرچ کرے گی۔،،،

About The Author