نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئندہ سال آسکر ایوارڈز کی تقریب دو ماہ تاخیر سے منعقد کی جائے گی

رواں سال تقریب 9 فروری کو ہوئی تھی لیکن اگلے سال آسکرز 25 اپریل کو تقسیم کیے جائیں گے

اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس بحران کی وجہ سے آئندہ سال آسکر ایوارڈز کی تقریب دو ماہ تاخیر سے منعقد کی جائے گی۔

رواں سال تقریب 9 فروری کو ہوئی تھی لیکن اگلے سال آسکرز 25 اپریل کو تقسیم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 31 دسمبر کی بجائے 28 فروری 2021 تک ریلیز کی جانے والی فلموں کو نامزد کیا جائے گا۔

نامزدگیوں کا اعلان وسط مارچ میں ہو گا۔ 93 سال میں صرف 4 بار ایسا ہوا ہے کہ آسکرز کی تقریب آگے بڑھائی گئی۔ اکیڈمی کے

صدر ڈیوڈ روبن نے ایک بیان میں کہا کہ تقریب کی تاریخ آگے بڑھانے سے امید ہے کہ فلم سازوں کو اپنی فلمیں مکمل اور پیش کرنے میں سہولت ہو گی

اور انہیں ان حالات کی سزا نہیں ملے گی جو ان کے قابو سے باہر ہے۔

وبا کی وجہ سے صرف آسکرز کو آگے نہیں بڑھایا جا رہا۔ 7 جون کو شیڈول ٹونی ایوارڈز کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا جا چکا ہے جبکہ ایمی ایوارڈز کے لیے 20 ستمبر کی تاریخ طے ہے۔

About The Author