نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جھل مگسی میں واقع خوبصورت علاقہ چھتل شاہ نورانی، تصویر کہانی

قدرتی حسن سے مالا مال پیر چھتل شاہ نورانی کا ٹھنڈے پانی کا چشمہ بھی انہی مقامات میں سے ایک ہے

بلوچستان میں کئی ایسے میٹھے چشمے ہیں جو سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہیں

،

قدرتی حسن سے مالا مال پیر چھتل شاہ نورانی کا ٹھنڈے پانی کا چشمہ بھی انہی مقامات میں سے ایک ہے۔

ضلع جھل مگسی میں واقع خوبصورت علاقہ چھتل شاہ نورانی جہاں سیاح بڑی تعداد میں قدرتی چشمے کا نظارہ کرنے آتے ہیں،

سیاح چشمے کے شفاف پانی میں ڈبکیاں لگا کر خوب انجوائے کرتے ہیں۔

حکومت کی عدم توجہ کے باعث چھتل شاہ نورانی میں سیاحوں کیلئے مناسب سہولیات میسر نہیں،

سیاحوں کو اپنے کھانے پینے کا بندوبست بھی خود ہی کرنا پڑتا ہے۔

چشمے کےعقب میں واقع کھجور کےسرسبر باغات بھی ہیں،،یہاں آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ

اگر حکومت سہولیات کویقینی بنائے تو یہ علاقہ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ حاصل کرسکتا ہے۔

About The Author