پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل شروع ہوگیا۔۔۔
پنجاب میں ضلع سرگودھا کے چودہ علاقوں کو دو ہفتوں کے لیے سیل کر دیا گیا۔
سرگودھا شہر کے نیشنل ٹاون، استقلال آباد، نور کالونی، عزیز کالونی اور شریف ٹاؤن کو سیل کیا گیا ہے۔
سرگودھا کی تحصیلوں شاہ پور، کوٹ مومن، بھیرا، ساہیوال، بھلوال اور سلانوالی کے کچھ علاقے بھی سیل ہوں گے۔۔
فیصل آباد میں کورونا سے متاثرہ 25 علاقے سیل ہوں گے۔ سندھ میں کندھ کوٹ کے چھ محلوں کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر منور علی مٹہیانی کے مطابق سیل ہونے والے علاقوں میں نصیر محلہ ، مورو محلہ ، مکھی محلہ ، دایہ محلہ شامل ہیں ۔
کشمور کے سومرا محلہ اور ہندو محلہ کو بھی سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
سیل ہونے والے علاقوں کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،