دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کے بڑھتے وار روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور میں وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقے آج رات سیل ہوں گے

کورونا کے بڑھتے وار روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔۔

لاہور میں وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقے آج رات سیل ہوں گے۔۔

۔ 80 علاقوں میں چار لاکھ آبادی گھروں تک محدود ہو جائے گی۔۔ علامہ اقبال ٹاون،، ماڈل ٹاؤن،، جوہر ٹاون،، ای ایم ای اور واپڈا ٹاؤن کے مختلف علاقے بند کیے جا رہے ہیں۔۔۔

بحریہ ٹاون، ڈی ایچ اے، عسکری ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاون اور سمن آباد کے علاقے بھی فہرست میں شامل ہیں۔۔

موذی وائرس کیخلاف جنگ،،منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور کے آٹھ زونز میں اسی ہاٹ اسپاٹس سیل کر دیے جائیں گے،،

مجموعی طور پر چار لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوں گے
نیٹس،،،
وی او
ضلعی انتظامیہ کے مطابق واہگہ زون میں داروغہ والا، باٹا پور، مناواں، کوٹھی اسٹاپ، جلو پنڈ کے کچھ ایریاز سیل ہوں گے، اقبال ٹاون زون میں سبزہ زار کے تین،

جوہر ٹاون کے پانچ بلاک، مصطفی ٹاون، کینال ویو سوسائٹی، ای ایم ای سوسائٹی، واپڈا ٹاون، پی سی ایس آئی آر فیز ٹو، بحریہ ٹاون کے تین بلاک بند رہیں گے

کینٹ زون میں ڈی ایچ اے فیز ون، تھری، فور، فائیو، عسکری ٹین اور نائن، کیولری گراونڈ شیراز ولاز، سمن آباد زون میں اسکندریہ کالونی، غوثیہ کالونی، احمد کالونی،

جسٹس شریف سکیم، علامہ اقبال ٹاون کے ستلج بلاک ،رچنا بلاک، نرگس بلاک اور رضا بلاک کے کچھ ایریاز سیل کئے جائیں گے،، نشتر زون میں چونگی امر سدھو، قائد ملت کالونی، ویلنشیا ٹاون، کاہنہ نو، اور سینٹرل پارک اے بلاک بند کیا جائے گا

داتا گنج بخش ٹاون زون میں چمن باغ راج گڑھ، رام نگر، اولڈ انار کلی، حکیماں والا بازار، کریم پارک، اسلام پورہ کی چند گلیاں اور بلاک بند ہوں گے،

گلبرگ ٹاون زون میں سیل ہونیوالے علاقوں میں ماڈل ٹاون کے آٹھ بلاک، ظفر علی روڈ، ظہور الہی روڈ، گارڈن ٹاون کے دو بلاک اور گلبرگ کے پانچ بلاک شامل ہیں،،

راوی ٹاون میں بیگم کوٹ شمع کالونی، بارہ دری روڈ، حنیف پارک، ملک پارک بادامی باغ، سید میٹھا بازار اور شاد باغ کی چند گلیاں سیل کی جائیں گی،،،

About The Author