کراچی کے علاقے کھارادرمیں تین کمسن سگے بہن بھائی پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئے ۔
بچوں کے والد نے کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کر لیں۔
کہتے ہیں جاں بحق بچوں کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے تھا۔
کراچی کے علاقے کھارادر وہیانی پیلس کے رہائشی گیارہ سالہ عائزہ، آٹھ سالہ سعد اور دو سالہ صفہ
اپنی والدہ کے ساتھ گذشتہ روز برگر اور آئس کریم کھا کر گھر پہنچے۔تواُن کی طبعیت بگڑگئی۔
انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں دوران علاج بجے جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ کے وقت بچوں کے والد کوئٹہ میں تھے جو خبر سن کر فوری پہنچا،
بچوں کی نماز جنازہ کھارادر میں ادا کی گئی بچوں کی تدفین میوہ شاہ میں کی گئی،
بچوں کے والد نے کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔
پولیس نے مقدمے کے اندراج کے لیے مدعی کو ڈھونڈنا شروع کر دیا۔
ایس پی سٹی کاکہنا ہے کہ اصولی طور پر ضلعی انتظامیہ یا سندھ فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں
مقدمہ درج ہونا چاہیے۔دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کر لیں۔
اُن کاکہنا تھا کہ جاں بحق بچوں کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے تھا۔
بچوں کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم کروانے سے منع کیا۔
اپنی ٹیم سے مشاورت کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کریں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،