دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور، جام پور اور وجھان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

جامپور

(وقائع نگار)

دریائے سندھ سے ملحقہ دیہاتی علاقوں کے مویشیوں میں مختلف بیماریاں عروج پکڑ گئیں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک کے حلقہ انتخاب میں متعلقہ محکمہ کی کارکردگی صفر ‘ اھل علاقہ جن کا گزر بسر ھی

مال مویشی پالنے پر ھے پریشان اعلی ا حکام سے فوری طور پر موبائل ٹیمیں بھجوانے کا مطالبہ معلوم ھوا ھے کہ دریائے سندھ سے ملحقہ اور نزدیکی مواضعات کوٹلہ مغلان ۔قاسم والا ۔ ہیرو ۔آدم گڑھ نو ‘ آدم گڑھ کہنہ ‘ بستی حافظ ۔بستی سکھانی ۔

رستم لغاری ۔ٹھل مہتم ۔بولے والا ۔قاضی والا ۔شاہ والا۔گلاب شاہ ۔برخوردار پورہ کوٹلہ دیوان وغیرہ میں مویشیوں کی بیماریاں شدت اختیار کر گئی ھیں جنہوں نے پورے علاقہ کو

اپنی لپیٹ میں لے لیا ھے جن کے باعث آئے روز مویشی مرنے لگے ھیں اھل علاقہ کا کہنا ھے کہ وہ پرائیویٹ ویٹرنری ٹیکنیشنز سے علاج کروا کروا کر تھک گئے ھیں

ایک تو ان کا پیسہ ضائع ھو رھا ھے دوسرا ان کے مویشی بھی مر رھے ھیں روزانہ کی بنیاد پر مزید مویشیوں میں خارش کی وباء زیادہ پھیل رھی ھے جو کہ انسانی جانوں پر بھی اثر انداز ھو سکتی ھے

بتایا گیا ھے کہ اسسٹنٹ کمشنر جامپور نے گزشتہ دنوں نوٹس لیتے ھوئے محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کو سختی سے ھدایات جاری کرتے ھوئے کہا تھا کہ

متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر مویشیوں کو ویکسین کی جائے اور مویشیوں میں پائی جانے والی بیماریوں کی تحقیق کر کے رپورٹ پیش کی جائے مگر ڈھاک کے وھی تین پات کے مصداق حسب روایت موبائل یونٹ ٹیم آئی

چند مویشیوں کے ساتھ تصویریں بنا کر واپس چلی گئی اھل علاقہ نے اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر کامران بخاری کو بھی متعدد بار آگاہ کیا

اور محکمانہ ھیلپ لائن پر شکایات بھی درج کروائیں مگر تا حال کوئی پیش رفت نہیں ھوئی اھل علاقہ ریاض معاویہ گوپانگ محمد اسلم مستوئی عبدالرشید مستوئی قاری محمد ریاض حیدری اللہ ڈتہ خان گوپانگ

اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہاھے کہ مزکورہ علاقے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر خان دریشک کے حلقہ انتخاب میں شامل ھیں جہاں سے وہ ھمیشہ بھر پور اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ھیں

حکومت پنجاب نے لائیو اسٹاک کی فلاح وبہتری کیلئیے اربوں روپے مختص کر رکھے ھیں محکمہ کو تمام سہولتوں سے آراستہ جدید ترین گاڑیاں موٹر سائیکل اور دیگر مراعات دی رکھی ھیں

مگر اسکے باوجود ان کی کارکردگی نہ ھونے کے برابر ھے انہوں نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک ۔صوبائی سیکریٹری لائیو اسٹاک کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈپٹی کمشنر راجن پور

اور دیگر حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے ۔

About The Author