مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ خود میدان میں ا ٓگئیں. انہوں نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرتے ہوئے ریڑھی بانو ں،

دکانداروں، موٹر سائیکل سواروں اور لوگوں کو اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ ماسک پہنائے. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کی طرف سے احتیاط نہ برتنے پر کوروناوائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے.

اپنی اور دوسروں کی جان محفوظ بنانے کیلئے احتیاطی اقدامات کرنا ہوں گے.

گھر سے غیر ضروری نکلنے سے گریز کیا جائے ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے ساتھ سینیٹائزر اوردیگر حفاظتی اقدامات کیے جائی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز ضلع میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے متحرک کردارادا کررہے ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے زیادہ رش کی حامل چار دکانوں سمیت ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی 45دکانیں سربمہر کرا دیں. دکانداروں کی طرف سے

ماسک نہ پہننے پر 15ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا. اسی طرح کوٹ چھٹہ اور تونسہ تحصیلو ں میں بھی متعدد سیل کر دی گئی ہیں.

ڈپٹی کمشنر طاہر فارو ق نے کہاکہ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہ لینے کی وجہ سے مسائل خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں

عوام انتظامیہ کا ساتھ دیں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سماجی فاصلو ں پر عمل سمیت ماسک، گلوز اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جائے.

حکومت کی طرف سے ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے والو ں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ذاتی دلچسپی سے وفاقی حکومت نے دریائے سندھ پر غازیگھاٹ پل اور صوبہ سندھ کے علاقے شکار پور سے

خیبرپختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان تک انڈس ہائی وے کو دو رویہ کرنے کیلئے فنڈز مختص کر دیئے ہیں. انہوں نے بتایاکہ

دریائے سندھ میں غازیگھاٹ پل کی تعمیر کیلئے دو ارب روپے، شکار پور سے ڈیرہ اسماعیل خان دو رویہ سڑک پر مجموعی طو رپر 133ارب روپے مختص کیے گئے ہیں

جن میں شکار پور سے راجن پور تک دو رویہ کی تعمیر کیلئے 47ارب روپے، راجن پور سے ڈیرہ غازیخان روڈ کی تعمیر کیلئے 33ارب روپے اور ڈیرہ غازیخان سے ڈیرہ اسماعیل خان دو رویہ سڑک کی

تعمیر کیلئے 53ارب روپے شامل ہیں. مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ انڈس ہائی وے کی کشادگی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا تنگ روڈ اور ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے

حادثات کی شرح بڑھ گئی تھی. دوسرے لفظوں میں انڈس ہائی وے کو قاتل روڈ کے نام سے بھی جانا جانے لگا تھا تاہم وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی کوشش سے روڈ کشادہ ہو گا

جس سے عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آنے کے ساتھ وقت اور ایندھن کی بھی بچت ہو گی۔


.ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں میں کورونا وائرس اور دیگر وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے

ہائی جین کٹس تقسیم کر دی گئیں. ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر محمد رضوان جمیل اور سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی نے

دارالامان میں مقیم خواتین میں فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کیے.

خواتین کو کورونا وائرس کے نقصانات اور پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آگاہی بھی دی گئی۔


.
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان و ممبر اولڈ ہیلین ایسوسی ایشن شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو بورڈ کی ٹرانسپکشن پر ودھولڈنگ ٹیکس ختم کرناچاہیئے.

انہوں نے کہاکہ تمام ایجوکیشن بورڈز خود مختار ادارے ہیں اور نان پرافٹ ادارہ ہونے کے ساتھ اپنی آمدنی خود پیدا کرتے ہیں حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کی کوئی مالی سپورٹ نہیں کی جاتی.

شیخ امجد حسین نے کہاکہ پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار طبقہ دیتا ہے انہوں نے کہاکہ تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے

کیونکہ اس وقت تقریباً تمام ملازمین ٹیکس نیٹ میں ہیں اور پوری نیک نیتی اور دیانتداری کے ساتھ ٹیکس ادائیگی کر رہا ہے جو کہ خود کار نظام کے تحت تنخواہ میں سے کٹوتی کر لی جاتی ہے.

انہو ں نے تجویز دی کہ موجودہ صورتحال کے پیش تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کیلئے قابل ٹیکس آمدنی کی حد بڑھا دی جائے اور ٹیکس کے سلیبز اور شرح کم کی جائے

اور ایک خاص حد تک چھوٹ دی جائے اور تنخواہ دار طبقہ کیلئے ٹیکس سلیبز بھی علیحدہ مقرر کیے جائیں اور کاروباری لوگوں کی طرز پر تنخواہ دار وں کو بھی سیلف اسیسمنٹ کا اختیار دیا جائے.

علاوہ ازیں ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے مطالبہ کیا کہ معزز عدالت کے حکم کی تعمیل میں گروپ انشورنس کی یکمشت ادائیگی کے سلسلے میں انشورنس کمپنی کو فوری اور ضروری ہدایات دی جائیں۔


.

ڈیرہ غازیخان

حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے انتہائی زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو حکومت سے منوانے کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رہے گی

حکومت وبائی مرض کارونا گرمی کی شدت ہمارے حقوق کی جنگ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے تنخواہوں میں اضافے تک ایپکا چین سے نہیں بیٹھے گی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے

صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا سروں سے پانی گزر چکا ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ اور کے پنشنرز کے حقوق منوانے کیلئے ایپکا کے پلیٹ فارم پر جملہ سرکاری ملازمین متحد ہیں

ہم احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ان خیالات کااظہار سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کر نے پر محکمہ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں

احتجاجی جلسہ سے ڈویژنل صدر ایپکا سرفراز اللہ والا،صدر محکمہ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ حاجی گڈو دستی نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے

بلا امتیاز جملہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے جملہ ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخوا ہ میں ضم کر کے 50 فیصد تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرے ایپکا کے

چارٹر آف ڈیمانڈ میں سکیل 1 تا 16 کے جملہ مطالبات درج ہیں حکومت من وعن تسلیم کرے وفاقی و صوبائی ملازمین میں تفریق ختم کرے یوٹیلیٹی الاونس جملہ سرکاری ملازمین کو دیا جائے

انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالسیوں کی حمایت کرتے ہیں آرمی چیف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا ذاتی طور پر نوٹس لیں احتجاجی جلسہ میں

ڈویژنل عہدیداران ملک امتیاز،محمد اکرم وٹو،عبدا لحمید جیالا،رفیق سہرانی سمیت بڑ ی تعداد میں سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

بیٹیاں تو قرۃ العین ہوتی ہیں قلب کا سکون اور چین ہوتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر شہید اہلکار ایلیٹ فورس سلیمان جروار کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں

پولیس فورس کے دستوں کی شرکت۔ شادی کی تقریب چک جروار علاقہ تھانہ شاہصدر دین میں میں ہوئی۔ شہید ہمارا سرمایہ اور فخر ہیں ان کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

ڈی پی اواختر فاروق کا اظہار خیال شہید سلیمان کی بیٹی کی شادی میں شاہی پروٹول اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس،

ایلٹ پولیس اور ٹریفک وارڈن کے اہلکاران نے باراتیوں اور دولہے کا استقبال کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے دولہے کو سلامی اور مالا بھی دی گئی

شادی کی تقریب کے اختتام پر دولہے کو VIP پروٹول کے ساتھ پولیس کی گاڑیوں نے پا ئلٹ کرتے ہوئے روانہ کیا۔یاد رہے شہید سلیمان جروار دوران مقابلہ لادی گینگ کے

ساتھ جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

اسی طرح پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ کے تفتیش آفیسر محمد شعیب نے 5 قمار بازوں نعیم، جبار،

ریاض، عامر اور سلیم کو گرفتار کر لیاپرچی جواء کرانے والا ملزم بھی گرفتار۔

داؤ پر لگی رقم 9490 روپے اور ووچر بک قبضہ پولیس میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔

ایس ایچ او کا کہانا تھا کہ جواء کی لعنت انسان کو دیگر جرئم کی جانب راغب کرتی ہے۔

معاشرتی برایوں اور جرئم پیشہ عناصر کے خلاف کاروایاں جاری ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

پل ڈاٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی ،ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے وسط میں

واقع پل ڈاٹ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی

حاذثہ کے نتیجہ میں میوہ خان کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئی

جبکہ میوہ خان کا بیٹا نذر حسین شدید زخمی ہوگئی ریسکیو 1122 کے امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال کے

ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔ جبکہ پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

گرمی کے آتے ہی جعلی اور ناقص مشروبات تیار کرنے والے سرگرم، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، مس برانڈنگ، مس لیبلینگ کرنے،

کیمیکل اور کیمیکل ڈرم استعمال کرنے پر سوڈا فیکٹریاں سربمہر،ڈرائی فروٹ یونٹ امونیا پاؤڈر کے استعمال پر، دودھ سے کریم الگ کرنے پر ڈیری شاپ سیل،

ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ عطاء الحق کھوکھر کی زیرنگرانی ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی معیاری خوراک کیلئے کاروائیاں کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی وباء کو پھیلنے سے روکنے،

احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دوکانوں میں خوراک کو صحت بخش بنانے کیلئے ہدایاتی پرچے تقسیم کیے۔ڈی جی خان ریجن میں 81 فوڈ پوائنٹس کو وباء سے متعلق ضروری ہدایات جاری کی گئی

اورصفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر 59 فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔اس کے علاوہ سوڈا واٹر فیکٹریز، ڈیری یونٹ اور ڈرائی فروٹ یونٹ سمیت 05 فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کیا گیا۔

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 13 فوڈ پوائنٹس کو 34 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی جاری کردہ ہدایات کے

مطابق تیار کردہ ہدایاتی پرچے تقسیم کیے جارہے ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مظفرگڑھ میں کاروائی کرتے ہوئے یوسف سوڈاواٹر، پرویزلیمن ایجنسی،جھوک فریدسوڈا واٹر کو سابقہ دیے گئے

نوٹسز پر عمل نہ کرنے، مس برانڈنگ،مس لیبلنگ کرنے،برکس ویلیو کم ہونے،سوڈا واٹر کے لیے کیمیکل اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے اور ناقص صفائی پر سوڈا فیکٹریوں کو سربمہر کیا۔

اسی طرح مظفرگڑھ میں تھہیم ڈرائی فروٹ پروڈکشن یونٹ کوخوراک کی تیاری میں کھلے رنگ کااستعمال کرنے،ناقابل سراغ رنگ کاٹ،

امونیم کیمیکل کا استعمال کرنے پرڈرائی فروٹ پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کیا گیا جبکہ اسی طرح لیہ میں واقع حنیف ڈیری یونٹ کو دودھ سے کریم الگ کرنے اوردودھ کے لیے گندے برتنوں کا استعمال کرنے پر

ڈیری یونٹ کو سیل کیاگیامزید برآں کاروائی کرتے ہوئے مظفرگڑھ میں 81 شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے59 فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر

وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے، دیئے گئے وارننگ نوٹسز پر عمل نہ کرنے پر 13 شاپس کو34,000 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے

جبکہ مختلف اضلاع میں چیکنگ کے دوران 4728 مس برانڈڈ بوتلیں،888خالی بوتلیں،14سلنڈرز، 02 فلنگ مشینیں،20کلوسوہن حلوہ، 10 کلو ٹانگری، 40 لیٹر سکمڈ ملک،

10 کلو کریم اور کریم ڈیپریشن مشین برآمد کر لیا گیا اور دیگر مضر صحت خوراک کو موقع پر تلف کیا گیافوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک،

حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔عوام سے گزارش ہے

فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی جعلساز مافیا اور وباء سے بچنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

خواجہ سرا حاجی شبانہ کے مکان پر قبضہ کے لئے بھانجے پولیس ملازم کا خواجہ سراؤں پر تشدد اور زبردستی قبضہ کر نے کے خلاف خواجہ سراؤں کا احتجاج،

شی میل ایسوسی ایشن کی صدر پنکش خان کی خواجہ سرا ایسوسی ایشن پاکستان کی رہنماء حاجی چندا کے ہمراہ پریس کانفرنس ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے فوری انصاف فراہم کر نے کا مطالبہ

اس سلسلہ میں مزید تفصیل کے مطابق شی میل ایسوسی ایشن ڈی جی خان کی صدر پنکش خان نے خواجہ سرا ایسوسی ایشن پاکستان کی رہنماء حاجی چندا نے درجن سے زائدخواجہ سراؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس

کر تے ہو ئے بتایا کہ ہمارے گرو حاجی جمیلہ نے ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ 50سالوں سے اپنا ڈھائی مرلے کا مکان خواجہ سراؤں کے لئے وقف کر دیا تھا اور اپنے بعد چیلے ذوالفقار عرف لاڈو کو

جانشین مقرر کر کے لکھ کر دیا ہوا تھا فرد ملکیت میں حاجی جمیلہ کے نام ہے جس کا چیلہ لاڈو ہے خواجہ سراؤں کی روایات کے مطابق گرو کے انتقال کے بعد اس کے چیلے وارث ہوتے ہیں

کیونکہ رشتہ دار خواجہ سرا ہو نے پر قطع تعلق کر لیتے ہیں گزشتہ دو روز قبل حاجی شبانہ جو اسی مکان میں لاڈو کے ساتھ رہتا تھا

اس کے انتقا ل پر اس کے پولیس ملازم بھانجے نے زبردستی اپنی فیملی کو لا کر اس مکان قبضہ کر نے کے لئے وہاں پر موجودخواجہ سراؤں پر تشدد کیااور گھر سے باہرنکال کر تمام زیورات اور

دیگر قیمتی سامان پر قبضہ کر لیا اور حاجی شبانہ کے جعلی کاغذات تیار کرائے ہو ئے ہیں جبکہ مکان حاجی شبانہ کی ملکیت ہی نہیں ہے تو وہ اس سے کیسے لکھوا سکتا ہے

خواجہ سراؤں نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام محلہ داروں نے بھی پولیس تھانہ سٹی کو گواہی دی کہ یہ مکان قیام پاکستان سے خواجہ سراؤں کے استعمال میں ہے اور ان کا فقیر خانہ ہے

لیکن پولیس اہلکار نے اپنی پولیس ملازمت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہو ئے ظلم شروع کر رکھا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ

ہمارا رہائشی مکان ہمیں واپس دلاکر اس میں موجود زیورات اور ہمارے کاغذات،قیمتی سامان واپس دلایا جا ئے اور پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے۔

%d bloggers like this: