سندھ اسمبلی کا بجٹ سیشن شروع ہو چکا ہے۔ کورونا وائرس کا شکار بننے والے اراکین اسمبلی کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہاہے۔اب تک سندھ اسمبلی کے چھبیس ارکان میں کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
تمام تر احتیاط کے باجود کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے سندھ اسمبلی میں بھی کورونا وائرس سے متاثر اراکین کی تعداد 26 تک پہنچ چکی ہے،
پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جبکہ صوبائی وزیر انسانی آبادی مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس سے مبتلاہوکر انتقال کرچکے ہیں۔
تحریک انصاف کے خرم شیر زمان اور ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن بھی حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کا شکار بن چکے ہیں۔۔
اس سے پہلے ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم کی رکن شاہانہ اشر کورونا میں مبتلا ہونے کے باجود دو دن تک سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوتی رہیں۔۔
اراکین سندھ اسمبلی میں تیزی کے ساتھ کورونا وائرس کے پھیلنے کی باعث اراکین ایوان میں آنے کو تیار نہیں یہی وجہ ہے کہ
سندھ حکومت اب اسمبلی رولز میں ترمیم کے ذریعے اسمبلی کا ورچوئل اجلاس بلانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ قانون سازی کے لئے کورم کی قانونی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،