نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کا حجم 22 کھرب 40 ارب روپے ہوگا

اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا جب کہ ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے گی

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کا حجم 22 کھرب 40 ارب روپے ہوگا

اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا جب کہ ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے گی۔

بجٹ میں 23 شعبوں کو ٹیکس ریلیف دینےکی تجویز ہے جب کہ 13 شعبوں کو براہ راست ٹیکس ریلیف ملے گا،

بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس 2 اقساط میں لینے کی بھی تجویز زیرغورہے۔

پنجاب کے مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں ڈاکٹرز کی خدمات اور اسپتال روم چارجزپرعائد 16 فی صد ٹیکس ختم ہوگا

جب کہ ہیلتھ انشورنس پرعائد 16 فی صد ٹیکس بھی ختم کرنے کی تجویز دی جائے گی۔

بجٹ میں 20 کمروں تک کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاوَسز پر ٹیکس 16 فی صد سے کم کر کے 5 فی صد رہ جائے گا۔

میرج ہالز، تقریبات کےلان اورپنڈال پر بھی ٹیکس 5 فی صد عائد کرنے کی تجویز ہے جب کہ جم،

فٹنس سنٹر، پراپرٹی ڈیلر اور رینٹ اے کار سروسز پر بھی ٹیکس 5 فی صدعائد ہوگا۔

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کیبل آپریٹرز، آٹو موبائل ڈیلرزسے بھی 5 فی صد ٹیکس کی تجویز ہے،

از خود ٹیکس نیٹ میں آنے والے پراپرٹی بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پر بھی ٹیکس 5 فی صد ہوگا۔

بجٹ میں سکن و لیزر کلینکس پر بھی ٹیکس 5 فی صد عائد کرنے کی تجویز ہے۔

About The Author