دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دو کروڑ ماسک کی چین برآمدگی،ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں ظفر مرزا پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔

دو کروڑ ماسک کی چین برآمدگی کے معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کو بے قصور قرار دے دیا گیا۔

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں ظفر مرزا پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔

درخواست گزار اپنے الزام کے بارے میں کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا۔

ڈاکٹر ظفرمرزا کا ماسک برآمد کرنے کیلئے پرمٹ اجراء سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈریپ نے 30 جنوری کو حفاظتی اشیاء کی برآمد پر پابندی لگائی تھی۔

ڈریپ نے ماسک برآمد کرنے کیلئے چینی کمپنیوں کو پرمٹ جاری کیے تھے۔

About The Author