دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفرگڑھ کی خبریں

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

مظفرگڑھ(علی جان سے) میونسپل کمیٹی جتوئی عملے کی ملی بھگت سے گاڑیاں اور جنریڑز کباڑ میں تبدیل لاکھوں روپے کا نقصان اور ہر ماں گاڑیاں کی مرمتی کے نام پر لاکھوں روپے ہضم ہونے کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق جتوئی شہر کے شہری محمد افتخار محمد پرویز محمد یونس محمد کلیم اللہ محمد نوید الطاف حسین عبدالقیوم محمد افضل محمد نوشین محمد اسماعیل ودیگر احتجاج کرتے ہوئے

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی جتوئی لاکھوں روپے کی قیمتی گاڑیاں اور جنریڑز کباڑ میں تبدیل ہوگی اور مرمتی کے نام پر ہر ماہ لاکھوں روپے نکلنے لگے انہوں نے یہ بھی کہا کہ

پہلے بھی میونسپل کمیٹی جتوئی کروڑ روپے کی کرپشن کے انکشافات ہوئے اور کئی افسران معطل ہوئے کی سیاسی مداخلت پر بحال بھی ہوئے مگر آج بھی میونسپل کمیٹی جتوئی میں کرپشن کا بازار گرم ہے

اور ہر کام کے ریٹ مقرر ہے شہریوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ ماہ قبل ترقیاتی کاموں میں کرپشن پر میونسپل کمیٹی جتوئی کے چیف آفیسر راؤ حامد رضا اور ایس ڈی او صابر حسین بخاری

سب انجینئر مجاہد حسین پر کرپشن ثابت ہونے پر معطل ہوئے مگر ان کے بعد بھی میونسپل کمیٹی جتوئی میں کرپشن نہ روک سکی

شہریوں نے لو چیف سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ اور کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نوٹس لے کر کرپٹ افسران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جانے کا مطالبہ کیا

جبکہ رابطہ کرنے پر چیف آفیسر سے موقف دینے سے انکار کر دیا

ّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مظفرگڑھ۔۔۔(علی جان سے)۔۔۔۔آئی ایم ایف کی بجٹ پراڈکٹ نے سامراجی دور کی یاد تازہ کر دی ۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنا مہنگائی کے شکار ملازمین سے بدترین نا انصافی ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جاۓ۔

ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین ضلع مظفر گڑھ کے صدر ملک امام دین نے وفاقی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوۓ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا طبقاتی نظام رائج ہے۔ یہ ایسا نظام ہے جس کے خاتمے کا عمران خان باقاعدہ وعدہ کر چکے ہیں۔

مگر قوم سے کیے گۓ دیگر وعدوں کی طرح ملازمین سے کیے گۓ اس وعدے کو بھی وہ فراموش کر چکے ہیں۔ ضلعی سینیر نائب صدر اسلم خان بھٹہ نے کہا کہ 2020 میں ملازمین کو 2008 والا ہاؤس رینٹ دیا جارہا ہے۔ میڈیکل الاؤنس سے چار دن کی دوائی نہیں ملتی۔

کنوینس الاؤنس مضحکہ خیز ہے۔ان تمام الاؤنسز میں 100 فیصد اضافہ کیا جاۓ۔ ضلعی جنرل سیکرٹری جمشید اختر بابر نے کہا کہ سال میں کئی مرتبہ قوم کو مہنگائی کے ٹیکے لگاۓ جاتے ہیں۔

کنٹرول نام کی کوئی شۓ حکومت میں موجود نہیں۔پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہواکہ حکومت اپنے ملازمین کے مفادات کا اتنی بے دردی سے قتل کر دے۔

تحصیل علی پور کے صدر محمد سلیم خان گوپانگ نے کہا کہ لگی بندھی آمدنی کے حامل ملازمین کا معاشی قتل کر دیا گیا۔ حکومت کا جب جی چاہتا ہے۔ایم پی اے ،

ایم این اے اور پسندیدہ طبقات کی مراعات الاؤنسز اور تنخواہوں میں اضافہ کر دیتی ہے۔ مگر غریب ملازمین کو سالانہ بجٹ میں بھی نظر انداز کرنے سے گریز نہیں کرتی۔

یہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔ غلام مصطفی خان غزلانی، ارشاد احمد بھٹی، محمد ابراہیم راشدی،عبدالحمید خان گبول، ملک ساجد نسیم ، غلام فرید گوپانگ، خالد ممتاز لسکانی، خالد خان پچار، ملک سیف اللہ ارائیں، ملک غلام یاسین، سید سجاد احمد شاہ، طاہر فرید،

محمد عارف رحیم چاچڑ، اسد مدنی، ملک محمد اکرم، محبوب اظہر گدارہ، سبطین شکور بھٹی، آصف جمیل ببر، ملک صابر حسین،خالد خان گورمانی،لعل خان گورمانی، دولت خان،

شہزاد خان شیروانی، ظفر اقبال قریشی ، ملک عبدالغفار کاکڑ، بلال احمد بھٹی، عبدالغنی خان کورائی، ثناء اللہ خان لغاری، ریاض احمد خان لغاری، ملک محمد شکیل اور دیگر یونین عہدیداران نے وفاقی بجٹ کو

ملازمین دشمن اور نا انصافی پر مبنی قرار دیتے ہوۓ مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنے ساتھ روا نا انصافی پر احتجاج کرتے ہوۓ عہد کرتے ہیں۔

کہ قیادت نے کال دی تو وہ اپنے حق کیلیے سڑکوں پر آنے سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کا مطالبہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مظفرگڑھ ۔۔۔(علی جان سے)۔۔۔چوری اور ڈکیتی کی علیحدہ علیحدہ وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان تا حال مقدمہ درج نہ ہوا

تفصیل کے مطابق گزشتہ شب فدا حسین لودھرا تین مزدوروں کے ہمراہ مزدوری کے بعد اپنے گھر جا رہا تھا کہ جھگی والا روڈ پر سبزی منڈی سے آگے تین مسلح نا معلوم ڈاکوؤں نے سی

ڈی موٹر سائیکل 2018 ماڈل اور موبائل فونز و نقدی چھین لی جبکہ دوسری واردات نواحی موضع دولت واہی میں ہوئی جہاں نامعلوم چوروں نے نقب لگا کر صفدر حسین لودھرا کے گھر سے

لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان چرا لیا پولیس تھانہ جتوئی کو دونوں واقعات کی اطلاع دے دی گئی مگر تا حال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مظفرگڑھ ۔۔۔(علی جان سے)۔۔۔سپیشل برانچ کی مضر صحت دودھ کی فروخت کیخلاف کارروائی۔تھانہ خانگڑھ کی حدود میں ہزاروں لیٹر کیمیکل ملا دودھ تلف دودھ کے

چلرز سیل۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ ابراہیم خان دریشک کی ہدایت پراینٹلی جینس آفیسر فہد منیر لغاری کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کے آفیسر تحصیلدار صاحبزادہ ظفر مہاروی نے

تھانہ خانگڑھ کے مضافاتی علاقوں میں آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر قائم دودھ کے چلرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے برآمد شدہ مضر صحت کیمکلز ملا ہزاروں لیٹر دودھ کو تلف کرکے

چلرز کو سیل کردیا ترجمان سپیشل برانچ کے مطابق قریبی دیہی علاقوں سے اکٹھا ہونے والے دودھ کو بہر بنگلہ، رنگیل پور اور لیاقت آباد میں قائم ان دودھ چلرز پر لایا جاتا اور ملک فیٹ نکال کر

باقی دودھ میں کیمکل شامل کرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا شہریوں کی صحت اور زندگی کے ضامن حساس اداروں نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ان پوائنٹس کو سیل کرتے ہوئے

مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے دریں اثنا سپیشل برانچ کے ہمراہ سول ڈیفینس نے تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں 6 غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے

مالکان کیخلاف ایف آئی آر کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس پر پولیس تھانہ روہیلانوالی نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی یے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مظفرگڑھ۔۔۔(علی جان سے)۔۔۔ما لی سال 2020-21 ءکے گزشتہ روز پیش کئے گئے بجٹ میں کمر توڑ مہنگائی اور موجودہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کے

باوجود سفید پوش طبقہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے اقدام کو سراسربد ترین ظلم ہے 15سال میں پہلی بار سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ نہ کر کے پیش کیا گیا نئے مالی سال کا بجٹ مسترد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار

سابق ایگزیکٹو ممبر پاکستان فلورز ملزایسوسی ایشن ،سابق سینئر وائس پریذیڈنٹ جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زاہد خان بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے

زاہد خان بلوچ نے کہا ہے کہ ۱ٓئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر تیار کئے گئے بجٹ میں ریلیف نہ دے کربد حال سرکاری ملازمین کوجان بوجھ کر مالی کرپشن کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔

حکومت نے ۱ٓئی ایم ایف کی شرائط پر ملک بھر کے 36 لاکھ سرکاری ملازمین کے قانونی، اخلاقی، انسانی حق پر ڈاکہ ڈالنے کی جو کوشش کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین ایک پرامن طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں جن کے سر پر ملک کا تمام نظم و نسق چل رہا ہے لیکن بجٹ سے ان کی بدترین حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران ذاتی دوستوں کو نوازنے کیلئے تو اربوں کی سہولیات و مراعات دے رہے ہیں

لیکن سرکاری ملازمین کے حق پر ڈاکہ مارا جارہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف خاص طبقے کو یوٹیلیٹی الا¶نس، سول سیکرٹریٹ الاﺅنس،

ایگزیکٹو الا¶نس، ٹیکنیکل الا¶نس و دیگر الاﺅنسز کی مد میں اربوں روپے اور منظور نظر لوگوں کو ایک سال میں 212ٹریلین روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے

لیکن سرکاری ملازمین کیلئے خزانہ خالی کا بہانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجٹ تجاویز میں فوری طور سرکاری ملازمین کیلئے 50 فیصد ریلیف کا اعلان کیا جائے۔


                                                                                               کوٹ ادو۔(تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عطیہ خون کا عالمی دن آج منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد، دنیا بھر میں رضاکارانہ طورپرکیے گئے اس عمل کی اہمیت، حفاظت اور زندگیاں بچانے سے

متعلق خون کے عطیات کی افادیت کو اُجاگر کرنا ہے،مئی 2005ء میں، عالمی ادارہ برائے صحت کے 58ویں اجلاس کے دوران دنیا بھر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے وزراء (بالخصوص شعبہ صحت سے

تعلق رکھنے والے) کی جانب سے رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات فراہم کرنے کے حوالے سے ایک متفقہ اعلامیہ تیار کیا گیا،

اس اسمبلی میں ایک قرارداد کے ذریعے 14جون کو خون کا عطیہ کرنے والوں کا عالمی دن منائے جانے کے حوالے سے پرزور حمایت کی گئی

اور اس قرارداد کو بعد میں منظور کرلیا گیاتھا، ہر سال کی طرح رواں سال بھی عطیہ خون کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔


کوٹ ادو۔(تحصیل رپورٹر)

سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤپر تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہے،2 سالہ کاکردگی سے نااہل حکومت عوام سے سفید پوشی تو پہلے

چھین چکی تھی اب روٹی کا نوالہ چھیننے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، مہنگائی سے پسی ہوئی عوام کیلئے ریلیف نہ دینا حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے،

کسانوں کیلئے کسی قسم کاکوئی پیکج نہیں، ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے ملازمین کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل ڈبی شاہ میں چانڈیہ برادری کے ہاں ضیافت میں شرکت کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر عتیق خان گرمانی، ارسلان شاہد چانڈیہ، ملک محمدعامر،سلمان شاہد چانڈیہ، احسن خان گرمانی،مرید حسین جگلانی، عالم خان چانڈیہ،

حسن معاویہ گرمانی ودیگر بھی موجودتھے،انہوں نے کہا کہ بجٹ میں آئی ایم ایف کے دباؤپر تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہ کرنے سے لگتا ہے کہ

حکومت آئندہ آئی ایم ایف اجلاس سے قبل منی بجٹ لائے گی، 2سال میں موجودہ حکومت نے انتہائی زیادہ شرح سود پر بینکوں سے 1723ارب روپے قرض لیکرقومی قرض میں 30فیصد اضافہ کردیاہے

جبکہ بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ دے کرحکومت نے ایک اور یو ٹرن لے لیا ہے، انہوں نے کہا کہ موذی وباء کرونا وائرس میں پسی ہوئی عوام بجٹ میں ریلیف ملنے پر امید لگا کے بیٹھی تھی

مگر بے چاری عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا،تعلیم وصحت کے شعبہ کو مسلسل 2سال سے نظرانداز کیا جانا تحریک انصاف کا اپنے ہی انتخابی منشور سے یوٹرن ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں سی پیک کا منصوبہ روک کر بلوچستان کو بھی نظر انداز کیا گیا۔


کوٹ ادو۔(تحصیل رپورٹر)

ضلع مظفرگڑھ کی تاریخ کا بدترین واقعہ، کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ میں 6 سالہ معصوم بچے کا نامعلوم ملزم کی طرف سے جنسی درندگی کے بعد قتل کا معمہ حل،

فارنزک سائنس ایجنسی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نامعلوم جنسی درندے کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ڈی پی او ندیم عباس نے ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری اور پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے

نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ میں بستی سمندری کے رہائشی عبدالستارکلاچی کا 6 سالہ بیٹا

عبدالہادی20روز قبل24مئی کو عید کے روز صبح 10بجے گھر کے پاس کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا، بعدازاں 6 سالہ عبدالہادی کی نعش 7 گھنٹے بعد اسکے چاچو عبدالرشید کے گھر کے بھوسہ کے گودام سے

مل گئی تھی، معصوم بچے کی نعش پر تشدد کے نشانات بھی تھے، مظفرگڑھ ضلع کی اس تاریخ کا بدترین واقعہ کا پولیس دائرہ دین پناہ نے قتل،

اغوا اور زیادتی کی دفعات کے تحت نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر218/20عبدالہادی کے چچاعبدالکریم کلاچی ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیاتھا،

اس دردناک واقعہ کے بعد علاقے کی فضا سوگوار تھی اور پولیس کیلئے ایک چیلنج کیس تھا جس میں ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے دائرہ دین پناہ جا کر جائے وقوعہ کا خود معائنہ کیاتھا

اور ملزم کو ٹریس کرنے اور گرفتاری کیلئے جنگی بنیادوں پر اپنی ہی نگرانی میں کام شروع کروا دیاتھا، پولیس نے پورے علاقے اور نوجوانوں کو کارڈن آف کرتے ہوئے فارنزک سائنس ایجنسی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کرتے ہوئے

کیس کے حل کی طرف صحیح سمت میں چل پڑی، پولیس کی شب و روز محنت اور ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی قیادت اور لمحہ با لمحہ نگرانی سے پولیس سفاک درندے کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہو گئی،

خفیہ طریقے سے ملزم کو گرفتاری کیلئے پولیس کے بہادر جوانوں پر مشتمل ٹیم بنائی گئی اور ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی سربراہی میں ایس ایچ او دائرہ دین پناہ عصمت عباس

اور پولیس ٹیم نے ملزم کو بہت ہی کم وقت میں گرفتار کر لیاگیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے بھیانک جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ

اس نے درندگی کے بعد منہ پر ہاتھ رکھا اور گردن دبا دی جس سے معصوم عبدالہادی کی موت واقع ہو گئی اور خود موقع سے فرار ہو گیا،

دوسری طرف سفاک درندے کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او ندیم عباس نے ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری اور پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔


کوٹ ادو۔(تحصیل رپورٹر)

مقامی بینک کے سیکورٹی گارڈ کے ذہنی معذور بیٹے سے اوباش کی زیادتی،دوران زیادتی مرگی کا دورہ پڑنے سے اوباش معذور کو فصل کماد میں چھوڑ کر فرار،

اطلاع پر والدہ معذور بیٹے کو فصل کمال سے اٹھا کر گھر لے آئی،والد کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ بستی سمندری کارہائشی

عبدالحفیظ ڈونہ جو کہ قومی بچت بینک کوٹ ادو میں سیکورٹی گارڈ ہے،عبدالحفیظ کے 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں جن میں سے 12سالہ محمد ذیشان عرف حیدر جو کہ سب سے بڑا ہے

جس کو مرگی کے دورے پڑتے ہیں،ذہنی معذور محمد ذیشان عرف حیدر گزشتہ روز گھر کے باہر موجود تھا کہ اسی اثنا میں ہمسایہ سید طاہر حسین اسے ورغلا پھسلا کر اسے فصل کماد عبدالستار کلاچی میں لے گیا

جہاں اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی،بچے کی حالت غیر ہونے پر اسے فصل کماد میں چھوڑ کر فرار ہو گیا،اطلاع پر محمد ذیشان کی والدہ فصل کمال میں پہنچ گئی

اور بیٹے کو اٹھا کر گھر لے آئی،پولیس دائرہ دین پناہ نے ذہنی معذور محمد ذیشان کے والد عبد الحفیظ ڈونہ کی مدعیت میں

اوباش سید طاہر حسین کے خلاف مقدمہ نمبر 249/20زیردفعہ 376اے377کے تحت درج کرکے اوباش ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔


،

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

دیوار کے تنازعہ پر ہمسایوں نے میاں بیوی کو کلہاڑی اور آہنی سریوں سے لہولہان کردیا،ہزاروں کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے، مسلح رشتہ داروں کا ضعیف العمرپر تشدد،

ڈنڈوں کے وار سے ہاتھ کی انگلی توڑدی،پولیس نے شراب فروش سمیت پسٹل لے کر گھومنے والے 2سماج دشمن عناصربھی دھر لیے،

بھاری مقدار میں دیسی شراب پسٹل اورگولیاں برآمد، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر 518 ٹی ڈی اے میں

کھجڑ برادری کے محمدرمضان کھجڑ کا اپنے رشتے دار کالوخان کھجڑ سے صحن حویلی کی پیمائش کا تنازعہ تھا،گزشتہ روز کا لوکھجڑ اپنے گھر کی دیوار رمضان کھجڑکی زمین میں بڑھا کر تعمیر کرنا

چاہی جنہیں رمضان کھجڑنے برا بھلا کہا جس پر کالوکھجڑنے برا منایا، بعد ازاں کالو کھجڑ اپنے 2بیٹوں محمد ارشد،

محمد عمران اور ایک نامعلوم کے
ہمراہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے رمضان کھجڑکے گھر مسلح ڈنڈے سوٹے کلہاڑی اور آہنی سریو ں کے ساتھ داخل ہو گئے،

اور گھر میں موجود محمد رمضان کھجڑ اور اس کی بیوی نسیم مائی کو ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا،بعد ازاں رمضان کھجڑکی جیب سے نقدی 75ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے،

تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ قصبہ گجرات میں اڈہ بختاور پر غلام حسین ریلہ کے بیٹے اللہ وسایا ریلہ نے کریانہ کی دکان بنائی ہوئی تھی،

اللہ وسایا کی دکان بنانے پر اس کا رشتہ دار محمد موسی ریلہ ناخوش تھا اور اللہ وسایا کی دکان ختم کرانا چاہتا تھا،گزشتہ شب اللہ وسایا کا والدعمررسیدہ غلام حسین ریلہ کریانہ کی دکان کے باہر موجود چھپر کے

نیچے سویا ہوا تھا کہ اسی اثنا میں موسی ریلہ کے 2بیٹے محمد شفیق ریلہ اور شعیب ریلہ ایک نا معلوم ساتھی کے ہمراہ مسلح ڈنڈے سوٹے آگئے اور عمر رسیدہ غلام حسین کو ڈنڈوں سوٹوں سے لہو لہان کردیا،

جس سے غلام حسین کی بائیں ہاتھ کی درمیان والی انگلی ٹوٹ گئی،شور پر راہگیروں کے آنے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،

پولیس تھانہ محمودکوٹ نے دوران گشت سیم نالہ پل سے ٹھٹھہ گرمانی کے عمر فاروق گورمانی اوسلیمان گورمانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مجموعی طور پر40 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی،

پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت تونسہ بیراج کے قریب موضع احسان پور کے رہائشی محمد آصف موہانہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا،

پولیس تھانہ محمودکوٹ نے دوران گشت کوڑا رونگھا کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل30بور اور گولیاں برآمد کرلیں،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔


،

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

بار کونسل کوٹ ادو کے سینئر ممبر رفیق احمد بھٹی،عبدالرشید بھٹی،عبدالحکیم عامر بھٹی،عبدالعزیز بھٹی،سجاد حسین بھٹی کے بھائی عبدالحمید بھٹی جو کے گزشتہ دنوں بقضائے الٰہی انتقال کر گئے تھے،

مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لیے رسم قل خوانی آج بروز اتوار ساڑھے 8 بجے دن شمالی عیدگاہ ادا کی جائے گی۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت پوری دنیا میں پناہ گزینوں کا عالمی دن20جون کومنایاجائے گا،اس دن کو منانے مقصد لوگوں کی توجہ ان لاکھوں پناہ گزینوں کی جانب مبذول کرانا ہے

جو جنگی تنازعات، نقص امن اور ریاستی جبر سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر نقل مکانی کرتے ہیں اور دوسرے ممالک میں قائم کیمپوں میں زندگیاں گزارتے ہیں،اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی سالانہ رپورٹ

’گلوبل ٹرینڈز‘ کے مطابق صرف گزشتہ سال 23 لاکھ افراد نے اپنا گھر بار چھوڑا اور یا انہیں ترک وطن کرنا پڑا، پناہ گزینوں کا عالمی دن منانے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد کے ذریعے کیا تھا،

قرار داد میں کہا گیا تھا کہ ہر سال 20 جون کو پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا جائے گا جس کے بعد 2001 سے ہرسال یہ دن منایا جاتا ہے،اقوامی متحدہ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ

37 ہزار افراد روزانہ نقل مکانی کے باعث دربدری کا شکار ہورہے ہیں،دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے 15 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے،

اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے لیے قائم ادارے ’یونائیٹڈ نیشن ہائی کمشنرفاررفیوجیز‘ سمیت مختلف انسانی حقوق کی تنظیمیں دنیا بھر میں اس دن کو اس جذبے سے مناتی ہیں کہ

۔وہ عوام الناس میں پناہ گزینوں کے حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرسکیں گی


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

حفاظتی تدابیر میں غفلت،انتظامیہ کی کھلی چھوٹ،شہر میں عوام کاجم غفیر،کوٹ ادوشہرمیں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد2سوسے زائد ہو گئی

جبکہ روزانہ کی بنیاد پرریکارڈ 6سے8 افراد میں وائرس کی تصدیق ہونے لگی،سرکاری طورپرڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر ہیلتھ کے دفتر میں کورونا ٹیسٹ کی سہولیات مہیا کردی گئی،

علامات ظاہر ہونے پر متاثرین رابطہ کریں،ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر ہیلتھ ڈاکٹر الیاس،اس بارے تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ شروع ہو گیا ہے

اور گزشتہ 15روز کے دوران2سو سے زائدمریضوں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹوآگئے ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر6سے8مریض رپورٹ کئے جا رہے ہیں،

اس حوالے سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر ہیلتھ ڈاکٹر الیاس نے کہا ہے کہ کوٹ ادو میں کورونا کی بڑھتی ہوئی وباء قابل تشویش ہے،وہ شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ

حکومتی احکامات کی روشنی میں بتائے گئے ایس او پیز پر عمل کریں، غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں،کسی سے ہاتھ نہ ملائیں،گلے نہ ملیں،با بار صابن سے ہاتھ دھوئیں اورموجودہ صورتحال میں ماسک اور سینیٹائزرز کا استعمال یقینی بنایا جائے،

انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر ہیلتھ کے دفتر میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے سہولیات مہیا کردی گئی ہے،

اگر کسی مریض میں کورونا کی علامات جیسے بخار خشک کھانسی اور سانس کی تکلیف وغیرہ تو وہ ان کے دفتر سے رجوع کریں۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ایسے بجٹ کو تسلیم نہیں کرتی جس میں عام آدمی کے لیے کوئی ریلیف نہ ہو،

ملک کے وزیر اعظم کا اپنی تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو چھوٹے ملازمین کس طرح گزارہ کر سکتے ہیں، تنخواہیں نہ بڑھا کر سرکاری ملازمین کے ساتھ سراسر انصافی کی گئی ہے،

تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،حادثاتی طور پر منتخب تبدیلی سرکار کے نمائندوں سے عوام مکمل طور پر مایوس، اب عوام پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان سے جان چھڑانے کیلئے دعائیں مانگ رہے،

ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پرمسلم لیگ ن کے ورکروں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ 15سال میں پہلی بار سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ نہ کر کے پیش کیا گیا مسلم لیگ ن اس نئے مالی سال کا بجٹ مسترد کرتی ہے،

پی ٹی آئی کی حکومت کے گزشتہ 2 سالوں میں مہنگائی میں 3 سو فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے ملازمین دشمنی کا ثبوت دیا ہے،

حکومت وزیروں‘ مشیروں کی تنخواہوں اور اخراجات میں کم کرکے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائے،انہوں نے کہا کہ ملک میں چوروں،لٹیروں اور کمیشن مافیاکی حکومت قائم ہے،موجودہ حکومت کی ظالمانہ اور غریب کش پالیسیوں کی بدولت عوامی مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہا ہے،

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنی مدت اقتدار کے2 سال پورے کر لیے مگر عوام کے ساتھ2018کے انتخابات کے وقت کیے جانے والے وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ میں مسلم لیگ (ن) کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جا ئے گا،

پارٹی کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، عہدیداران اور کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،انہوں نے مزید کہاکہ میاں برادران ہی محبت وطن لیڈر ہیں

جو ملک وقوم کو ان اندھیروں سے نکال کر دوبارہ روشنیوں کی جانب گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حادثاتی طور پر منتخب تبدیلی سرکار کے نمائندوں سے عوام مکمل طور پر

مایوس ہو چکی ہے اور عوام ہنجراء خاندان کے دور کویاد کررہی ہے اور ہنجراء خاندان پہلے سے بڑھ کر اہل علاقہ کی خدمت کررہاہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں،

انکی خدمت کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں، عوام سے رشتہ انسانیت کاہے ووٹ کانہیں،اہل علاقہ کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

چیف ایگزیکٹو میپکوملتان کے حکم اور ایس سی مظفرگڑھ کی ہدایت پرمالی سال 2019-20ء کے آخری ماہ کے دوران ریکوری مہم میں تیزی،صارفین سے واجبات وبقایاجات وصول کرنے کے لئے آپریشن شروع،

اتوارکی چھٹی کے باوجود عملہ سخت گرمی اور دھوپ میں رننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات وصولی کیلئے فیلڈ میں کام کرتا رہا،اس بارے تفصیل کے مطابق چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان نے

مالی سال 2019-20ء کے آخری ماہ کے دوران ریکوری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سرکل کے تمام ڈویژنوں کو رننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات وصولی کیلئے سخت ہدایات جاری کردی ہیں،

چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان کے حکم اور ایس ای مظفرگڑھ نذر محمد ڈب کی ہدایت پر ضلعبھر کی واپڈا ریکوری ٹیموں نے 5 جولائی 2020ء تک ایک ماہ کیلئے رننگ

اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات وصول کرنے کے لئے ٹیموں کے ہمراہ آپریشن شروع کردیاہے، سخت گرمی اور دھوپ میں بھی میکپو سب ڈویژن کوٹ ادو کا عملہ غلام شبیر گوگا،

سید جعفر حسین شاہ ودیگرعملہ اتوار چھٹی کے روز بھی رننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات وصولی کیلئے فیلڈ میں کام کرتا رہا

اورسالانہ ریکوری اہداف کا حصول ممکن بنانے کے لئے میپکو کوٹ ادومیں ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے باوجود ریکوری مہم جاری رہی۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

سابق جنرل کونسلر وسیکرٹری جنرل انجمن آڑھتیان چوہدری عبدالوحید نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ

وزیرا عظم عمران خان نے کورونا وائرس سے پیدا شدہ بحران میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے گزشتہ2 ماہ میں پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کی ہے جسے جتنا سراہا جائے کم ہے

تا ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدبجلی کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے،انہوں نے کہا کہ 2 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں کئی گنا کمی کی گئی

اور عالمی منڈی میں ہونے والے ردوبدل کا فائدہ عوام کوپہنچایا گیا جس کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے بجلی کی پیداواری لاگت بھی کم ہوئی ہے اس کا فائدہ بھی عوام اور بالخصوص صنعتوں کو پہنچنا چاہیے،

چوہدری عبدالوحید نے کہا کہ وزیر اعظم نے درست کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹر ولیم قیمتیں جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہوچکی ہیں، تاہم ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں صنعتوں کی پیداواری لاگت بھی خطے میں

سب سے کم ہوجائے اور اس کے لیے توانائی کے شعبے میں صنعتوں سمیت کمرشل اور گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کے لیے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں،

چوہدری عبدالوحید نے کہا کہ پاکستان زیادہ تر بجلی تیل سے چلنے والے پاور پلانٹس سے پیدا کرتا ہے لیکن اس وقت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بہت گر گئی ہے

لہذا حکومت کیلئے یہ ایک بہترین موقع کہ وہ بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کرے جس سے پیداواری لاگت نیچے آئے گی،

صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور مہنگائی میں کمی ہونے سے مشکلات کا شکار عوام کو بہتر ریلیف ملے گا۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

گندگی اور بند نالیاں، کوٹ ادو کو مثالی شہر بنانے کے دعوے کرنے والوں کے دعوؤں کی نفی،میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث شہر میں جگہ جگہ گندگی غلاظت کے ڈھیر لگ گئے،

گھروں کے باہر کئی دن سے پڑا کچرا موذی بیماریاں پھیلانے کا سبب بننے لگا، شہر کے تمام علاقے کوڑے دان کا منظر پیش کرنے لگے،شہریوں کا احتجاج،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،

اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو شہر کو مثالی شہر بنانے والوں نے شہر کا بیڑا غرق کردیا ہے،میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث شہر میں جگہ جگہ گندگی غلاظت کے ڈھیر لگ گئے ہیں،گھروں کے باہر کئی

دن سے پڑا کچرا موذی بیماریاں پھیلانے کا سبب بننے لگا جسکی وجہ سے موذی امراض سمیت کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے،

اس وقت شہر کے تمام علاقے کوڑے دان کا منظر پیش کررہے ہیں،گھروں کے باہر کئی دن سے پڑا کچرا انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،گندگی اور بند نالیاں کوٹ ادو کو مثالی شہر بنانے کے

دعوے کرنے والوں کے دعوؤں کی نفی کر رہی ہیں،دوسری طرف رات گئے گلیوں میں آوارہ کتے کچرے کو مزید پھیلا دیتے ہیں،

گلیوں میں گلتا سڑتا یہ کچرا پورے علاقے میں موذی بیماریاں پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے جبکہ میونسپلکمیٹی کوٹ ادو کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی،

عوام نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شہر کے والی وارث شہر کی صفائی کی طرف بھی توجہ دیں کیونکہ ملک میں اس وقت کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،

جبکہ یہ گندگی وائرس کو پنپنے میں مدد فراہم کررہی ہے۔

About The Author