مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور، جام پور اور وجھان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

جام پور (وقائع نگار) سرائیکی خطہ کے عوام نے پنجاب کی تقسیم اور100 دن کے اندر سرائیکی صوبہ کے قیام کے وعدے پر پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا تھا مگر دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود وعدہ ایفاء نہیں کیا گیا حکومت جلدسرائیکی صوبہ کا اعلان کرکے ملتان کو دارالخلافہ بنائے ۔ان خیالات کا اظہارملتان بارکونسل کے ممبر،سابق ناظم یونین کونسل بخارہ سابق ممبرضلع کونسل راجن پورملک محمدجمیل بھانی ایڈووکیٹ نے جام پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ کا قیام پی ٹی آئی کے منشور میں شامل تھا۔حکومت کو دوسال کا عرصہ ہوچکا ہے حکومت سرائیکی وسیب سے کیے گئے وعدے کی جلدتکمیل کرے۔ کیونکہ ملتان قدیم ترین تہزیب وثقافت کا مرکز اور سرائیکی وسیب کا دل ھے انتظامی لحاظ سے بھی نئے صوبہ کے دارالخلافہ کیلیے درمیانی اور موزوں ترین مقام ھے اس لئیے ملتان کو ہی صوبہ کا ہیڈکوارٹر بنایا جائے۔اگربہاولپورکو ہیڈکوارٹر بنایا گیا تو سرائیکی عوام اس کی بھر پور مزاحمت اور مخالفت کر یں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بارکونسل اورپنجاب بارکونسل بھی صوبہ کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔وہ اس سلسلے میں بہت جلد عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کریں گے


,جامپور( آفتاب نواز مستوئی سے )ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام پیشگی انتظامات مون سون بارشو ں سے قبل مکمل کیے جائیں اور حفاظتی بندوں کو مضبوط کیا جائے۔ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ فلڈ کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی پشتوں کو مضبوط کرنے کیلئے جلد حکمت عملی مرتب کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔اور یہ کہ ممکنہ مون سون بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں اور شہری علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے بروقت انتظامات کیے جائیں۔انہو ں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122 اور دیگر افسران کو ہدایت کی کہ مشینری کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور مقامی لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔


جامپور ۔( آفتاب نواز مستوئی)۔کوٹلہ مغلان کے نزدیک دریائے سندھ پر ھیرو سپر بند اھل علاقہ کیلئے خوف کی علامت اورا نتظامیہ کیلئے مستقل درد سر بن گیا تین کروڑ کا منصوبہ 20 لاکھ میں مکمل کرنے کی کوشش ٹھیکیدار کام چھوڑ کر بھاگ گیا ایکسیئن انہار جامپور کنسٹرکشن ڈویژن نے موقع پر خود ڈیرے ڈال کر کام کرانے کی کوششیں شروع کردیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی خان کی ھدایت پر دوسری مرتبہ ایمر جینسی کا نفاذ پتھروں سے لوڈ ٹرکوں کا موقع پر پہنچنا دشوار تفصیل کے مطابق 2010 کے خوفناک ترین سیلاب کے بعد گزشتہ کئی سالوں سے کوٹلہ مغلان کے نزدیک دریائے سندھ کا کٹاو جاری ھے دریا میں سیلاب آجانے سے مواضعات ھیرو آدم گڑھ کہنہ ۔آدم گڑھ نو ۔کچی بخش. بستی سکھانی بستی حافظ ۔ٹھل مہتم کی ھزاروں ایکڑ اراضی پر کاشتہ فصلات تباہ ھو جاتی ھیں سینکڑوں کی تعداد میں مکانات منہد م مویشی ھلاک اور مقامی غریب باشندگان کا سال بھر کا اناج ضائع ھو جاتا ھے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ھیرو سپر بند کی تعمیر کیلئیے دو کروڑ نوے لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی جس میں سے حسب روایت ماہ دسمبر 2019 میں ایک کروڑ بیس لاکھ روپے جاری کئے گئے با وثوق ذرائع کے مطابق اس رقم میں سے بھی ایک کروڑ روپے حکومت پنجاب کے کھاتہ میں واپس چلے گئے اور صرف بیس لاکھ روپے سے نہایت سست روی کے ساتھ اس منصوبے کو مکمل کرنے کی کوششیں شروع کر دی گئیں معلوم ھوا ھے کہ اس منصوبہ کا ٹھیکیدار منظور شدہ رقم نہ ملنے پر گزشتہ ایک ماہ سے غائب ھو گیا ھے اور محکمہ کے حکام کو خود یہ کام کروانا پڑ رھا ھے دریا میں پانی میں اضافے کے ساتھ صورتحال مزید ابتر ھوتی جارھی ھے دوسری جانب اس بند کیلیے لائے جانے والے پتھروں سے لدے ٹرک راستے میں پانی اور کیچڑ کے باعث مزکورہ مقام تک نہیں پہنچ پا رھے حکام کے مطابق انہوں نے مقامی سطح پر ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے پتھر لے آنے کا انتظام کر لیا ھے امید ھے کہ چند روز تک اس بندھ کو محفوظ بنا لیا جائے گا رود کوھیوں اور دریائے سندھ کے تباہ کن سیلابوں کی زد میں رھنے والے پنجاب کے پسماندہ ترین ضلع راجن پور کا یہ المیہ شروع سے ھی چلا آرھا ھے کہ پہاڑی ندی نالوں یا دریائے سندھ کے سیلاب سے بچاو کیلئے جتنا حفاظتی بند منظور کئے جاتے ھیں ان کے فنڈز دسمبر یا جنوری میں ریلیز ھوتے ھیں فروری مارچ میں ٹھیکیداروں کو ورک آرڈر جاری ھوتے ھیں جو مبینہ عادی کمیشن خور کرپٹ مافیاء کی ملی بھگت سے اپریل مئی میں کام شروع کرتے ھیں اوپر سے جون آحاتا ھے اور تمام محکموں کی طرح محکمہ انہار بھی اپنے فنڈز نکلوانے کی تگ و دو میں مصروف ھو جاتا ھے ساتھ ھی بارشوں کا سلسلہ شروع ھونے کے باعث سیلابی پانی کے پھیلاو سے راستے مسدود ھو جاتے ھیں اور جتنا کام ھو چکا ھوتا ھے وہ سیلابی پانی کی نظر ھو جاتا ھے اور اس طرح قومی خزانے کو نقصان کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی خمیازہ بھگتنا پڑتا ھے عوامی نمائندوں کی ان منصوبہ جات میں اس لئے خاص دلچسپی نہیں ھوتی کہ جنگل بیا بانوں میں ان کی کارکردگی کون دیکھے گا اور ان کی توجہ قصبات اور شہروں میں گلیاں نالیاں سولنگ ٹف ٹائل پر زیادہ ھوتی ھے جہاں ان کے ناموں کی تختیاں لگتی ھیں ۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان خان بلوانی نے بھی ھیرو بند کا دورہ کیا انہوں نے محکمہ انہار کے حکام کو ھدایت کی کہ عملہ اور مشینری میں اضافہ کر کے دن رات مسلسل کام کیا جائے اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ھوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ واری ھے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ فلڈ ایمرجینسی سے نمٹنے کیلئیے مکمل طور پر تیار ھے انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ھوئے کہا کہ متوقع سیلاب سے پیش نظر دریا کے نزدیکی علاقو ں میں رھائش پزیر لوگ قبل از وقت. انسانی زندگیوں مال مویشی اور غلہ کیلئیے محفوظ مقامات کا اھتمام کر لیں تاکہ خدانخواستہ سیلاب آنے کی صورت میں ممکنہ خطرات سے محفوظ رھا جا سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔

جام پور ( آفتاب نواز مستوئی ) صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ کورونا سے بچاو کے لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ سماجی فاصلہ رکھیں اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل کریں۔یہ باتیں انہوں نے آج ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی،چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی،لائیوسٹاک،ڈی اوانڈسٹری اور مارکیٹ کمیٹی اور زراعت کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں انسداد کورونا وائرس اقدامات، گندم خریداری مہم،انسداد ٹڈی دل آپریشن،ٹائیگر فورس،احساس پروگرام اور اشیاء خوردونوش کی قمیتوں کے کنٹرول بارے میں بریفنگ دی گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع راجن پور میں مشتبہ افراد کو کارونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے کارونا مثبت آیا تھا ان میں بیشتر کا تعلق پولیس اور محکمہ صحت سے ہے۔ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلف فراہم کیا جا رہا ہے روزانہ کی بنیاد پر سبز ی و فروٹ منڈی کے علاوہ مختلف مارکیٹوں میں پرائس مجسٹریٹس چھاپے مار رہے ہیں۔ ذخیرہ اندوزوں اور زیادہ منافع خوروں کے خلاف انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس 2020 کے تحت کاروایاں کی گئی۔گندم خریداری مہم بارے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گندم خریداری کا دوسرا مرحلہ بہت جلد مکمل ہونے والا ہے۔اس موقع پر ٹڈی دل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع راجن پور میں ٹڈی دل کے تدارک کیلئے موثر آپریشن کیا گیا اور تا حال بھی ٹیمیں باقاعدگی سے سرویلینس کررہی ہیں۔ضلع راجن پور میں کل 4لاکھ 46ہزار سے زائد ایکڑرقبہ کا سروے کیا گیا ہے جبکہ 66ہزار سے زاہدایکڑرقبہ پر سپرے کرکے ٹڈی دل کی بہت بڑی تعداد کو تلف کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیرلائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ کسانوں کو ہر صورت میں سہولیات فراہم کرنا ہے کیونکہ کسان ہماری معیشت کی بنیادی اکائی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ بھی محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔مزیدانہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان غریب مستحق کوانصاف احساس پروگرام کے ذریعے مالی امداد کر رہی ہے۔
جام پور ۔(آفتاب نواز مستوئی ) ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے ٹھیڑی کالونی اور بند روڈ کا وزٹ کیا اس دوران انہوں نے ہونے والے ترقیاتی کاموں کے معیار کو موقع پر چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بند روڈ اور ٹھیڑی روڈ تعمیر ہونے والے روڈ کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ اس علاقے میں بسنے والے لوگوں کو آنے جانے کیلئے بہتر سہولیات میسر ہوں۔انہوں نے میٹریل کو بھی چیک کیا اور ایکسن ہائی وے کو ہدایت کی ہے کہ ٹھکیدار کے استعمال ہونے والے میٹریل کی نگرانی کی جائے اور کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کو فوری طور پر بلیک لسٹ کر دیا جائے۔


جامپور (وقائع نگار ) جواں سال بھانجے کی اچانک وفات کا سن کر ماموں بھی چل بسا یہ واقعہ جامپور کی بستی حجانہ میں پیش آیا جہاں 20.22سالہ نوجوان غلام مصطفے ا حجانہ گھر کے غسل خانہ میں نہا رھا تھا کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ھو گیا جواں سال بھانجے کی اچانک وفات کا سنتے ھی ماموں حضوربخش بھی صدمہ سے نڈھال خالق حقیقی سے جا ملا ایک ھی گھر سے دو جنازے اٹھنے پر پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی انتہائی خلیق اور ملنسار نوجوانوں کی اچانک وفات پر ھر آنکھ اشکبار تھی دونوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ابائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

%d bloggers like this: