دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی بجٹ عوام دشن ہے، اسے مسترد کرتے ہیں،رمضان قادر

ان کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا ہے جو کہ بائیس کروڑ آبادی والے ملک کیساتھ بہت بڑی زیادتی ہے

ڈیرہ غازی خان : رہنما پیپلز پارٹی ملک رمضان قادر نے کہاہے کہ عوام دشمن وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ 

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ بجٹ عوام اور ملک دشمن بجٹ ہے , یہ بجٹ غیر شفاف طریقے سے ترتیب دہا گیا ہے, پی ٹی آئی حکومت معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے یہ بجٹ آئی ایم ایف کہ جانب سے ترتیب دیا گیا ہے اور تین مہینے بعد ایک اور منی بجٹ حکومت پیش کرے گی 

ان کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا ہے جو کہ بائیس کروڑ آبادی والے ملک کیساتھ بہت بڑی زیادتی ہے 

ان کا مذید کہنا تھا یہ بجٹ اعداد و شمار کے ہیر پھیر کے علاوہ کچھ نہیں جہاں غریبوں کی بجائے امیروں کا خیال رکھا گیا ہے

About The Author