دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ،کوٹ ادو ، علی پور اور جتوئی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

مظفرگڑھ ( علی جان سے) راؤ عتیق الرحمن کوضلعی چئیرمین پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن بننے پر مبارکباد پیش شخصیات کی جانب سے مبارکباد، کا سلسلہ جاری ھے اپنی زمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دونگا، راؤ عتیق الرحمن کی میڈیا سے گفتگو، تفصیل کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر دوست فلور ملز سیاسی و سماجی شخصیت راؤ عتیق الرحمان کو مظفرگڑھ میں ضلعی چئیرمین سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن بننے پر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، راؤ عتیق الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کھیلوں کے میدان آباد رہتے ہیں تب تک ہسپتال ویران ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے رہے ہیں گے تاکہ نوجوان نسل دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کی بجائے سپورٹس اور اپنے کلچر کو ترجیح دیتے ہوئے اپنی اپنی زمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دیں، انہوں نے کہا جو زمہ داری ملی ہے اس کو احسن طریقے سے سرانجام دونگا


[2:26 PM, 6/12/2020] Ali Jan: مظفرگڑھ(علی جان سے)ضلعی صدر پنجاب ٹریثرری اینڈ اکاونٹس ایسوسی ایشن ملک عبدالرزاق وسیر کی طرف سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاءونٹ آ فیسر مسٹر قیصر شاہ کی ریٹاءرمنٹ پر الودعی تقریب کا انعقادکیا گیا تقریب میں ڈسٹرکٹ اکاءونٹ آفیسر ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاءونٹ آفیسر ملک عبدالرزاق وسیر کے علاوہ دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے ضلعی صدر پنجاب ٹریثرری اینڈ اکاءونٹس ایسوسی ایشن ملک عبدالرزاق وسیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اکاءونٹ آفیسر مسٹر قیصر شاہ ایک انتہاءی اچھا اور ملن سار آفیسر تھا انہوں نے 35سالہ سروس میں نہایت ایمانداری اور جانفشانی کے ساتھ لوگوں اور محکمہ کی خدمت کی وہ ہمیشہ لوگوں کے کام چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ کرتا آج تک اس نے کسی کے ساتھ لڑاءی جھگڑا نہیں کیااس لیے آج تمام لوگ غمگین حالت میں ان کو الودع کر رہے ہیں ان کی طویل خدمات کے عوض بھر پور پروٹوکول دیتےہوءے لیموزین تقریباً 50 گاڑیوں اور پولیس بینڈ کے ساتھ گھر تک الودع کیا


مظفرگڑھ(علی جان سے)سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اے سی جتوئی کی کاروائی تیز ہوگئی مہنگے داموں فروخت اور پٹرول سٹاک کرنے والوں کی شامت آگئی بھاری جرمانے عائد کیئے گئے اور کنٹرول ریٹ پر پیٹرول فروخت کرنے کی تنبیہہ کی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جتوئی چوہدری زریاب ساجد نے اپنی ٹیم ملک فیاض حسین نائب تحصیلدار جتوئی،محمد کاشف سپیشل برانچ اور دیگر کے ہمراہ شہر سلطان اور گردونواح میں مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے والوں اور سٹاک کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی جاری رکھی جی ٹی روڈ شہر سلطان پر واقع پٹرول ایجنسی مالک عمیر درکھان کو 120روپے فی لیٹر پیٹرول فروخت کرنے پر 2000روپے نقد جرمانہ عائد کیا گیا،عنایت پور روڈ پر واقع پٹرول ایجنسی مالک کو 140روپے فی لیٹر پیٹرول فروخت کرنے پر 5000روپے نقد جرمانہ عائد کیا گیا،پُل موچی والا پر واقع پٹرول ایجنسی مالک نعیم عباس گوپانگ کو 120روپے فی لیٹر پیٹرول فروخت کرنے پر 10000روپے نقد جرمانہ عائد کیا گیا،شمشاد علی پیٹرول ایجنسی مالک کو 120روپے فی لیٹر پیٹرول فروخت کرنے پر نقد 5000ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اسی طرح جتوئی روڈ ڈمر والہ شمالی پر واقع فلنگ اسٹیشن پر چھاپہ مارا تو وہاں پر پیٹرول دستیاب نا تھا،موسی پیٹرول ایجنسی کلروالی پر بھی پیٹرول دستیاب نا تھا،لیاقت نذیر فلنگ اسٹیشن اور دیگر ائیل ایجنسیوں پر بھی چھاپے مارے گئے کہیں پر پیٹرول دستیاب نا تھا تو کہیں پر ریٹ لسٹ نا تھی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جتوئی چوہدری زریاب ساجد نے ائیل ایجنسی مالکان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کنٹرول ریٹ پر پیٹرول فروخت کریں اور پٹرول سٹاک کرنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی بلا امتیاز جاری رکھی جائے گی


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی ڈی جی خان کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری و امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 279 میر آصف خان دستی نے پیپلز سیکرٹریٹ دستی ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے،کرونا کا پھیلا ووفا ق کی نااہلی اور عوام دشمنی ہے،ٹڈی دل کی روک تھام نہیں کی گئی،آٹا،پٹرول بحران سے لگتا ہے حکومتی رٹ مکمل طور پر ناکام ہے،پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن ذراعت تباہ حالی کا شکار ہے کسان کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،جب سے پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے اس وقت سے ملک اور قوم کے لئے مصیبتیں اور پریشانیاں بڑھ گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کا بیانیہ اگر ہوتا تو آج کرونا جیسے موذی مرض اتنی شدت اختیار نہ کرتا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لئے بھرپور اقدامات کیے،اناڑی سیاستدانوں میں کرونا سمیت دیگر مسائل کے حل کرنے کی کوئی صلاحیت موجود نہیں ہے جبکہ دیگر ممالک کے سربراہان مملکت نے اپنی قوم کو ریلیف پیکج دیئے مگر اس مشکل گھڑی میں حکومت اپنی قوم کو کوئی ریلیف پیکج نہ دے سکی،انہوں نے کہا کہ نیب اپنے کالے قانون کے ذریعے مسلسل اپوزیشن کو ہراساں کر رہا ہے، آٹا چینی چور عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے ہوئے ہیں، شوگر مافیا کے خلاف جرم عائد ہو چکا ہے اور ثابت ہوگیا ہے اورفرانزک رپورٹ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ انہوں نے کرپشن کی لیکن نیب خاموش ہے کیونکہ وہ اپوزیشن کے نہیں حکومتی لوگ ہیں، نیب کا حق بنتا تھا کہ ان کو گرفتار کرتی اور ان کو قانون کے مطابق سزا دیتی مگر نیب ایسا نہیں کرے گی،انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی معاملہ ہوتا ہے تو نیب میں اپوزیشن کی پیشیاں لگنی شروع ہوجاتی ہیں جب کہ ان پر کوئی چیز ثابت بھی نہیں ہوتی اور انہیں ایک ایک سال تک اپنی تحویل میں رکھا جاتا ہے،اسٹیل ملز کی نجکاری اور اسٹیل ملز کے ورکرز کو نکالنے پر میرآصف خان دستی نے کہا کہ عمران خان حکومت سے پہلے چیخ چیخ کر کہتے تھے کہ ہم نوجوانوں کومستقل ملازمتیں دیں گے اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے اور ان کا یہ بھی مسلسل بیانیہ رہا ہے مگر وہ نوکریاں نہ دے سکے اور سٹیل مل کے ملازمین کو فارغ کرنا شروع کر دیا ہے جو سراسر ظلم ہے،مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اگر نوکریاں نہیں دے سکتی تو جن لوگوں کاروزگار لگا ہوا ہے انہیں کم از کم بے روزگار نہ کیا جائے،سٹیل ملز کی نجکاری سے حکومت نہ صرف ان ملازمین کو روزگار کر رہی ہے بلکہ ان سے وابستہ 95 سو خاندان ہیں جن کو بے روزگار کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ کسان کو اس کا حق نہیں مل رہا،کسان کوشوگر ملز سے ابھی تک پچھلی ادائیگیاں نہیں ہوئیں، شوگر ملز انتظامیہ کسان کا پیسہ دبا کر بیٹھی ہوئی ہے مگر اس کے لیے انتظامیہ بھی خاموش ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی خودساختہ قلت بارے انہوں نے کہا کہ عوام خوش ہوئی کے پٹرول کا ریٹ کم ہوگیا ہے لیکن پٹرول کی فراہمی کو غیر یقینی بنا دیا گیا ہے، پیٹرول کی سپلائی مسلسل ہو رہی ہے لیکن مافیا اس کو بلیک میں پٹرول ایجنسیوں کو بیچ رہا ہے جس کی وجہ سے مہنگے داموں پٹرول فروخت کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ پر بے پناہ رش دیکھ کر وہاں ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،پٹرول پمپوں پر شدید گرمی میں موٹرسائیکل کی لائنیں لگی ہوئی ہیں،عوام پٹرول کی فروخت کے لئے شدید گرمی میں لائن لگے ہوئے مگر انتظامیہ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے،ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور اسٹیبلشمنٹ بالکل خاموش ہے،انہوں نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ تمام ضلعوں میں پیٹرول کی سپلائی متاثر ہے لیکن پٹرول پمپ پراتنا بڑا رش لگواکر کروناوائرس کو مزید دعوت دی جا رہی ہے،ضلعی و تحصیل انتظامیہ مافیا کو پیٹرول مالکان کو نوٹس دے اور 24 گھنٹے کے اندر پیٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے والے یوٹیلٹی سٹور وں پر بھی کوئی چیز دستیاب نہیں جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دوئیاں تک دستیاب نہیں اور کورونا سے صف اول میں لڑنے والے ڈاکٹروں کو کٹین تک مہیا نہیں کی گئیں،میرآصف خان دستی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو میں کرپشن کا دور دورہ ہے،میونسپل کمیٹی میں لاکھوں روپے کے سینیٹائزر اور ماسک کی مد میں جعلی بل نکلوائے گئے ہیں جب کہ کسی شہری کو ایک ماسک تک فراہم نہیں کیا گیاجبکہ میونسپل کمیٹی میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف رند کی کرپشن کے چرچے سوشل میڈیا پر عام ہو چکے ہیں وہ کمشنر ڈی جی خان اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کرتے ہیں وہ میونسپل کمیٹی کا آڈٹ کرائیں اورکروڑوں ں کی ہونے والی کرپشن پر ذمہ داران کو سزا دیں ہم انشاء اللہ ساتھ دیں اور ہم بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے،اس موقع پرانہوں نے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت پر ستھیارجی کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات کی بھرپور مذمت کرتے کہا کہ کچھ لا دینی قوتیں ان کے پیچھے کارفرما ہیں اور ہمارے قائدین کے خلاف جان بوجھ کر اور سوچی سمجھی سازش کے تحت میڈیا ٹرائل کرایا جا رہا ہے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن تحصیل کوٹ ادو کے صدر ڈاکٹر مہر کامران اکبر گٹ نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوٹ ادو کو60 بیڈز سے اپ گریڈ کر کے 134 بیڈز کرنے کی منظوری دے دی گئی،کوٹ ادو کی عوام کیلئے بے شک ایک اچھی خبر ہے جبکہ اس کا سہرا سابقہ،موجودہ نمائندوں ‘ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے ڈاکٹرمحمد رشیدخان ریٹائرڈ میڈیکل سپرئنٹنڈینٹ،اور ڈاکٹرنجیب الرحمن چشتی وائس پریزیڈینٹ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے سر جاتا ہے،جن کی بار بار یاد دہانیوں اور ان تھک محنت سے یہ ممکن ہوا،انہوں نے کہا کہ پ گریڈیشن میں 20 بیڈز کا بچوں کی امراض کا وارڈ20 بیڈز کا دل کے امراض کا وارڈ20 بیڈز زچگی وارڈ14 بیڈز کا گردوں کی صفائی کا وارڈ شامل ہے،پی ایم اے کوٹ ادو، اس تحصیل کی عوام کو مبارکباد اور ان مذکورہ نمائندوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)دوست کو ملنے کے لئے جانے والے کا نامعلوم موٹر سائیکل چوری اٹھا کر لے گئے،ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کے گھر سے نامعلوم چور لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی اٹھا کر فرار، قبضہ گروپ نیرشتہ دار کی اراضی پر قبضہ کرلیا، فصل بھی اجاڑ دی،ہزاروں مالیت کی کھاد بھی قبضہ میں لے لیں،رقبہ کے تنازعہ پر ڈالا ڈرائیور کی موٹر سائیکل سوار مخالف کو ٹکر،موٹر سائیکل سوار شدید زخمی موٹرسائیکل کابھی نقصان،قبضہ گروپ نے رشتہ دار کے پلاٹ پر قبضہ کرلیا،ایرہ جات کی دہواریں الھاڑ لر قبضہ میں لے لیں، مزاحمت پر تشدد بھی کیا،ہمسایہ کی رشتے دار کی دیوار توڑ کر گھر پر قبضہ کی کوشش، مزاحمت پر میاں بیوی سمیت چھڑ آنے کے لئے آنے والے ساس سسر بھی زخمی، فراڈی دوست نے کاروبار کے لیے لاکھوں لے کر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو بھگانے پر رشتہ دار کے خلاف کارروائی،شراب فروش سمیت واردات کی نیت سے گھومنے والے 2 وارداتیں ے بھی پکڑے گئے، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع شادی کا منڈا کارہاِشی سجاد حسین چانڈیہ گزشتہ روز قریشی ٹاؤن اپنے دوست مہر ارسلان زاہد کے پاس آیا اور اپنی موٹرسائیکل باہر کھڑی کر دی، کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور اٹھا کر لے گئے،تھانہ سنانواں کا علاقہ موضع پتی دایہ چوکھا میں ریٹاِئررڈسکول ٹیچر ذوالفقار احمد گشکوری کے گھر سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور بیڈ کی دراز کا تالا توڑ کر طلائی زیورات مالیتی2لاکھ25ہزار اور نقدی25 اٹھا کر فرار ہو گئے، تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع شادی منڈا میں غضنفر علی گل کی ملکیتی اراضی پر رشتہ دار سعید انور گل نے اپنے دیگر ساتھیوں ذوالقرنین گل، عبدالرشید تھہیم 6 نامعلوم کے ہمراہ قبضہ کرلیا، رقبہ میں رکھی کھاد مالیتی 40ہزارروپے و دیگر سامان بھی قبضہ میں لے لیا جبکہ کاشتہ فصل بھی اجاڑ دی،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 592 ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد منیر چانڈیہ اپنے رشتے دار
سعید احمد قلندری سے رقبہ کا تنازعہ تھا،گزشتہ روز منیر چانڈ یہ موٹر سائیکل پر چوک سرور شہید جا رہا تھا کہ لانجو پل کے قریب سعید قلندری ڈالا چلاتا ہوا آیا اور منیرکی موٹرسائیکل پر دے مارا جس سے مریض چانڈیہ گر کر زخمی ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل کا بھی کافی نقصان ہوا، تھانہ سانواں کے علاقہ اڈا بکھی جی ٹی روڈ پر محمد امجد نے 10 مرلہ کا پلاٹ 3لاکھ30ہزار کرم خاتون سے خرید کیا اور مذکورہ پلاٹ پر مٹی بھرائی کے بعد پختہ ایرہ جات بھی ڈال دیئے،گزشتہ روز پلاٹ پر چکر لگانے گیا تو موقع پر ظفر خان نے اپنے دیگر ساتھیوں امین خان، مرتضی خان،مجتبیٰ خان نے گن پوائنٹ پر پلاٹ پر قبضہ کرلیا اور امجد خان کو وہاں سے بھگا دیا،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع شادی خاں منڈا میں یعقوب جاڑا کے گھر سے ملحقہ دیوار کا ہمسایہ غلام عباس جاڑا نے دیوار توڑ کریعقوب کے گھر پر قبضہ کی کوشش کی، مذاحمت پر غلام عباس نے اپنے دیگر ساتھیوں محمد اختر، محمد حسن 2 نامعلوم کے ہمراہ اس کے گھر میں داخل ہوگئے اور گھر میں موجود یعقوب اس کی بیوی ثانیہ بی بی اس کی ساس کلثوم مائی اور سسر مٹھا جاڑا کو اینٹوں کے وار سے شدید زخمی کر کے فرار ہو گیا،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ میں ذیشان اختر سے چک نمبر 578 ٹی ڈی اے کے رہائشی بلال احمد گوندل نے کاروبار میں شراکت کے لیے 26 لاکھ روپے لیے، کچھ عرصہ بعد کارو بار میں نقصان دکھا کر اسے 26 لاکھ کا چیک دے دیا جو کہ اکاونٹ میں رقم نہ ہونے پر ڈس آنر ہو گیا،پولیس محمودکوٹ نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سید سرفراز علی کی گرفتاری کے لیے زکریا مائنر پر چھاپہ مارا جہاں پر موجود اس کے رشتہ دار سید عارف شاہ نے اسے موٹر سائیکل دے کر بھگا دیا،پولیس سنانواں نے دوران گشت چک نمبر638 ٹی ڈی اے میں سرکنڈوں میں شراب چھپا کر فروخت کرنے والے اجمل عرف اقبال مشوری کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک سو 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی،پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت پسٹل لے کر واردات کی نیت سے گھومنے والے جاوید عرف ہیرارند کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں جبکہ پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت احسان پور کی رہائشی عبدالرزاق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں

About The Author