مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور، جام پور اور وجھان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

راجن پور( آفتاب نواز مستوئی سے ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی جانب سے ضلع راجن میں چینی کی قیمت 70روپے فی کلو مقررکرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیکفیشن کے مطابق ضلع راجن پور کی حدود میں کوئی بھی شخص یا دکاندار مقرر کردہ نرخ سے زیادہ وصول نہیں کرے گا اور نہ ہی زائد وصولی کے لیے اقدامات کرے گااور کوئی بھی شخص یا دکاندار سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر چینی فروخت کرنے سے انکار نہیں کرے گا۔ مزید یہ کہ ہرشخص جو چینی کا کاروبار کرتا ہے ، سرکاری احکامات کی پابندی کرے گا اور اپنی کاروباری جگہ پر مذکورہ نرخ نمایاں طور پر آویزاں کرے گا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی کا کہنا تھا کہ چینی کی نئی قیمت کا حکم نامہ ضلع بھر میں فوری طور پر نافذالعمل ہوگا اور تاحکم ثانی نافذ رہے گا، سرکاری حکم نامہ کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کے مقررہ کردہ نرخوں بارے کسی بھی قسم کی شکایت ضلعی کنٹرول روم میں فون نمبر0604920020، ٹال فری نمبر080002345 اور پنجاب قیمت ایپ پر درج کرائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ چینی کی نئی مقررکردہ قیمت پر خریدوفروخت اور اسٹاک کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اورمصنوعی مہنگائی کرنے والے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک

ڈاﺅن کیا جائے۔


راجن پور( آفتاب نواز مستوئی سے ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں متوقع سیلاب کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکمہ مکمل تیار اور الرٹ ہیں۔ ضلع راجن پور کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہم پر فرض ہے۔ اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ یہ باتیں انہوں نے آج یہاں اپنے دفتر میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات بارے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ریسکیو1122، صحت، ڈایزاسٹر مینجمنٹ، انتظامیہ ، سول ڈیفیس اور دیگر متعلقہ محکمے ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر لوگوں کو ریلیف پہنچایا جائے اور مقامی لوگوں میں اس حوالے آگاہی فراہم کی جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ محمد فہد بلوچ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری، ضلعی کوارڈینیٹرڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگرافسران شریک ہوئے۔


راجن پور( آفتاب نواز مستوئی سے ) ضلع راجن پور کو ماضی کی طرح ڈینگی فری ضلع قائم رکھنے میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے۔ ضلع کے مشکوک مقامات پر فوری طور پر اسپرے کرکے ممکنہ ڈینگی لاروا کی موجودگی کے شبہات کو فوری طور پر دور کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت راجن پور ڈاکٹر محبت علی کو ہدایت کی کہ ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات کو موثر بنانے کے لیے یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں بنائی جائے اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جائیں۔ ڈینگی سے بچاﺅ کی حفاظتی تدابیر بارے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے اور تمام سرکاری اور غیر سرکاری مقامات پر سرویلینس مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ اور محکمہ صحت کے افسران شریک ہوئے۔


راجن پور( آفتاب نواز مستوئی ) ڈپٹی کمشنر راجن پورذوالفقارعلی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو کو انسداد کارونا ایس او پیز پر عملدارآمد کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مارکیٹوں کا دورہ، انصاف ٹائیگر فورس راجن پور کے عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ حکومتی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پراسسٹنٹ کمشنر نے مختلف دکانداروں پر 10ہزار جرمانہ عائد کردیا جبکہ 7مختلف دکانوں کا سیل کردیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو کا کہنا تھا کہ کارونا سے بچاﺅ کی حفاظتی تدابیر کے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمدکے حوالے سے کسی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر پر خود بھی پوری طرح عمل کریں اور بنا کسی انتہائی مجبوری کے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔


٭٭٭٭

جامپور وقائع نگار ۔۔جامپور کے موضع نواں بیگراج میں رشتہ اور زمین کے تنازعہ پر تیزاب گردی تین افراد نے میاں بیوی پر تیزاب ڈال دیا جامپور پولیس کا کہنا ھے کہ ملزمان اور مضروب محمد امین ملکانی کے مابین رشتہ کا تنازعہ بھی چل رھا تھا اور مبینہ طور ملزمان محمد امین کی زمین پر بھی قبضہ کرنا چاھتے وقوعہ کے وقت دونوں میاں بیوی جامپور شہر دوائی لینے کیلیے جارھے تھے تو اچانک تین افراد رحم علی وغیرہ سامنے آگئے جنہوں امین اور اسکی بیوی شائستہ پر تیزاب ڈال دیا جس سے دونوں کے جسم کے نچلے حصے اور ٹانگیں جھلس گئیں انہیں فوری طور پر تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال جامپور لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارھی ھے ڈیوٹی میڈیکل آفیسر کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باھر ھے وقوعہ کی اطلاع ملتے ھی ڈی ایس پی جامپور چوھدری فیاض الحق موقع پر پہنچ گئے اور تھانہ سٹی پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا دریں اثنا جامپور پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ھے جبکہ باقی دو ملزمان کی تلاش جاریھے سٹی جامپور پولیس مصروف تفتیش ھے


 روجھان:ضامن حسین بکھر
روجھان کے نواحی علاقہ سونمیانی کے موضع چک دنوانی تھانہ سونمیانی کی حدود میں گزشتہ شب جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 3 مستورات سمیت ایک شخص فائرنگ میں زخمی شدید ۔ذرائع

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب 3 بجے کے قریب جرائم پیشہ مسلح افراد کی فائرنگ سے شخص برکت ولد عبداللہ قوم عمرانی جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے موقع پر جاں بحق ہو گیا 3 مستورات سمیت ایک شخص عبداللہ عمرانی جو فائرنگ میں شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عبداللہ عمرانی بھی کی بھی جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ذرائع۔ یہ واقعہ گزشتہ شب 2 بجے سے 3 بجے کے درمیان شب کو پیش آیاذرائع


ممتاز تارک سے

طلائی والہ بستی چھینہ ممتاز تارک سے 

اکتوبر 2018 میں ہونیوالے قتل کا بدلہ 

جعفر کچھیلا نے اپنے بیٹے کا بدلہ لینے کے لیئے 27 سالہ اویس ولد جعفر احمدانی کو کوٹ حسو روڈ کے نزدیک پل رنگے والی پر گولیاں ماردیں ۔ اویس موقع پر ہلاک ہو گیا اور قاتل جعفر کچھیلا فرار ہو گیا ۔ 

تفصیل کے مطابق اکتوبر 2018 میں جعفر کچھیلا کا بیٹا کچھ دن گم ہوا پھر اس کی لاش داجل کینال کے پار پل وہابی کے نزدیک جھاڑیوں سے ملی تھی ۔ جعفر کچھیلا نے احمدانی برادری کے لوگوں پر اس قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا ۔ تاہم آج اسی خاندان کا یہ نوجوان جامپور سے واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ جعفر کچھیلا نے فائرنگ کر کے اویس احمدانی ولد جعفر احمدانی کو قتل کردیا ۔ پولیس تھانہ درخواست جمال خان نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیئے تحویل میں لے لی اور مفرور قاتل جعفر کچھیلا کی تلاش جاری کردی ہے ۔


%d bloggers like this: