دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ غازیخان ():تھانہ وہوا کی کاروائی،دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے 6 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وہوا محمد لطیف نے بتایا کہ اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش عبدالرحمن ولد غلام حیدر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4000 گرام چرس برآمد کرکے قبضہ پولیس کئے گئے۔ملزم عبدالرحمان کے خلاف تھانہ وہوا میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اسی طرح دوسری کاروائی طالب حسین سب انسپکٹر نے ملزم احسان اللہ سے3100 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر دیا اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کیخلاف ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایات پر مقامی پولیس نے کاروائی کے عمل کو تیز کردیا ہے اور ان کاروائیوں کو مزید موثر بنانے کی خاطر عام شہریوں سے خفیہ طور پر رابطے قائم ہے بلکہ اس مقصد کے حصول کیلئے مقامی پولیس تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کاروائیاں کررہی ہے سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ شریف کی زیر نگرانی کرمنل عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

ڈیرہ غازیخان ():حاجی شفیق الرحمن انصاری سیاسی راہنما سٹی کونسلر بلاک بی بقضائے الٰہی انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ گزشتہ روز گھنٹہ گھر گول باغ میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں،تاجر،وکلا ء سمیت دیگر نے شرکت کی اور مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی بروز جمعہ بعد نماز فجر B بلاک کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی لواحقین نے تمام دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

ڈیرہ غازیخان ():مشیر وزیر اعلی پنجاب و چیئرمین محمد حنیف پتافی کا پی ایچ اے آفس کا دورہ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود ملک سے ملاقات، شہر کی صورتحال پر بریفنگ لی تفصیلات کے مطابق مشیر صحت وچیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے گزشتہ روز اچانک پی ایچ اے دفتر کادورہ کیامشیر وزیر اعلیٰ نے پی ایچ اے کو ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی انہوں نے فیلڈ وزٹ کیلئے تین افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے ثناء محمد،شہزاد حسین اور ذیشان احمد کو موٹر سائیکل کی چابیاں حوالے کیں ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود ملک نے انہیں دفتر کا معائنہ اور ریکارڈ چیک کرایا اس موقع پرچیئرمین پی ایچ اے حنیف پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شہر کے داخلی و خارجی مقامات کو خوبصورت بنایا جائیگاڈیرہ غازی خان شہر کے تمام چوک کی ری ڈیزائننگ کی جائے گی اور شہر میں گرین بیلٹس اور میڈینز کو بہتر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے ڈی جی خان اور لاہور کی ٹیمیں دونوں شہروں کو خوبصورت بنانے پر کام کررہی ہیں ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے تمام پارکس کو بہتر کیا جارہا ہے بعد ازاں مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف خان پتافی نے ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود ملک کے ہمراہ شہر کا وزٹ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو بھی چیک کیا۔

ڈیرہ غازیخان ():تھانہ وہوا کی کاروائی،دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے 6 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وہوا محمد لطیف نے بتایا کہ اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش عبدالرحمن ولد غلام حیدر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4000 گرام چرس برآمد کرکے قبضہ پولیس کئے گئے ملزم عبدالرحمان کے خلاف تھانہ وہوا میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اسی طرح دوسری کاروائی طالب حسین سب انسپکٹر نے ملزم احسان اللہ سے3100 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر دیا اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ایس ایچ او نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کیخلاف ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایات پر مقامی پولیس نے کاروائی کے عمل کو تیز کردیا ہے اور ان کاروائیوں کو مزید موثر بنانے کی خاطر عام شہریوں سے خفیہ طور پر رابطے قائم ہے بلکہ اس مقصد کے حصول کیلئے مقامی پولیس تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کاروائیاں کررہی ہے سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ شریف کی زیر نگرانی کرمنل عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

ڈیرہ غازیخان (): پاکستان سرائیکی پارٹی کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کی گیا مظاہرہ کی قیادت اللہ وسایا خان لنگاہ مرکزی نائب صدر نے کی اس موقع پر مظاہرین نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے. پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی نائب صدر حاجی اللہ وسایا خان لنگاہ نے کارکنان کے ھمراہ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتیہو ئے کہا کہ اس دفعہ بجٹ میں سرائیکی خطہ کیلئے علیحدہ رقم اور منصوبہ جات مختص کئے جائیں ہر دفعہ پنجاب کے ساتھ سرائیکی خطہ کا بجٹ سرائیکی خطہ کے عوام میں مایوسی کا سبب بنتا ھے سرائیکی خطہ کیلئے مختص منصوبہ جات اور رقم چالاکی اور دھونس کے ذریعے اپر پنجاب پر خرچ کر دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ بجٹ کی پچاس فیصد رقم سرائیکی خطہ کے پسماندہ علاقوں کیلیے مختص کی جائے اپر پنجاب کی قابض اسٹبلشمنٹ کبھی بھی سرائیکی خطہ میں ترقیاتی کام نہیں ہونے دے گی جس کا واحد حل صوبہ سرائیکستان کا قیام ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوج پولیس اور دوسرے سرکاری محکموں میں آبادی کے لحاظ سے سرائیکی وسیب کا علیحدہ کوٹہ مختص کیا جائے ڈیرہ غازی خان میں کشمور ڈیرہ دو رویہ سڑک کی تعمیر بین الاقوامی ائیرپورٹ کی بحالی، ہائی کورٹ بنچ کا قیام، خواتین یونیورسٹی، میڈیکل یونیورسٹی قیام عمل میں لایا جائے۔اور دیگرترقیاتی منصوبوں کو فوری طور پرمکمل کیے جائیں۔ پیٹرول مافیا کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ مظاہرین نے صوبہ سرائیکستان کے حق میں بھرپورنعرے بازی کی اس موقع پر عبدالمجید لنگاہ،طاہر طیب ایڈوکیٹ،مولوی مشتاق احمد،فیاض سانگھی، عمران لنگاہ، راول خان لنگاہ کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے

ڈیرہ غازیخان ():پیغام یونین کے زونل چیئرمین ذوا لفقار علی عباسی کی اپنے وفد کے ہمراہ ایس ای میپکو سرکل ڈیرہ غازی خان عمران محمود سے ان کے آفس میں ملاقات۔ملاقات میں عمران محمود کو لیبر کے اجتماعی مسائل سے آاگاہ کیاجس پر ایس ای میپکو سرکل عمران محمود نے لیبر کے اجتماعی مسائل کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور باقی مسائل بھی جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی وفد نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر ایس ای میپکو سرکل عمران محمود کا شکریہ ادا کیاملاقات کرنے والے وفد میں ڈویژنل چیئرمین عتیق خان کاکڑ،ملک ماجد گھلو،ضمیر حسین،اے ڈ ی خان،منصور احمد،جمشید احمد،حافظ اللہ،عبدالجبار سپل،نبیل احمد،محمد ناصر و دیگر شامل تھے۔

ڈیرہ غازیخان (): ڈیرہ غازی خان میں زائد معیاد زرعی ادویات کی بھاری کھیپ پکڑ لی گئی اورمالک کو گرفتار کرلیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن الیاس رضا کلاچی نے بتایا کہ سمینہ چوک ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کر کے ایک لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کی زرعی ادویات فروخت کی کوشش ناکام بنا کر کاشتکاروں کی اجناس اور مالی نقصان کو بچا لیا گیا۔ایگرو ٹریڈرز کے مالک لیاقت علی کو گرفتار کرکے انوائس اور دیگر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے

ڈیرہ غازیخان (): حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مختلف ویگن سٹینڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کیلئے ایس او پیز کو چیککیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔

ڈیرہ غازیخان (): ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے چاروں اضلاع مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور اور ڈیرہ غازیخان کے 71مختلف مقامات پر آگاہی لیکچرز دیئے. انچارج عامر محمود اور ٹیم نے روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین سمیت کورونا سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دی اور سینکڑوں کی تعداد میں پمفلٹس اور معلوماتی کتابچے تقسیم کیے . موبائل ایجوکیشن یونٹ نے آہستہ چلنے والی گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز بھی لگائے.

ڈیرہ غازیخان ():ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر غلام نظام الدین نے سبزی منڈی میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل جائزہ لیا انہوں نے پھل اور سبزیوں کے نرخ کی جانچ پڑتال بھی کی۔آڑھتیوں اورکاشتکاروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مناسب نرخ پر پھل اور سبزیوں کی فراہمی کیلئے منافع کو رضاکارانہ طور پر کم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر پھل اور سبزیوں کی نیلامی کو مانیٹر کیا جارہا ہے.

ڈیرہ غازیخان ():سابق ڈپٹی کمشنر لیہ و سابق کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ڈی جی خان بابر بشیرکو ڈائیریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا قبائلی عمائدین نے انکی تعیناتی کو اس علاقہ کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ امید کرتے ہیں وہ پہلے کی طرح ٹرائیبل ایریا میں قبائلی عوام کی خدمت اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں جنہوں نے قبائلی علاقے کی ترقی کے لیے ایک بہترین آفیسر کو نامزد کیا۔

ڈیرہ غازیخان ():ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں ایپکا کی قلم چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری، تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا مطالبہ،مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایپکاچوہدری مسعود احمد تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی ایپکا اہلکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی جو کہ مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہی اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے ایپکا کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری مسعود احمد نے ایپکا اہلکاروں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہڑتالیں ہم کرتے ہیں تنخواہیں 18 سکیل سے اوپر والوں کی بڑھتی ہیں ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے مطابق مراعات کی منظوری دی جائے اور پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے مساوی الاونسسز دئیے جائیں اگر بجٹ میں صرف اسلام آباد سیکرٹریٹ کے ملازمین کو وفاق کی طرف سے یوٹیلیٹی الاؤنس دیا جاتا ہے اور پاکستان کے باقی ملازمین کو نہیں دیا جاتا تو یہ بہت بڑی زیادتی ہوگی اور پورے ملک کے تمام محکمہ جات ملازمین اپنے حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اگر بجٹ میں یہ دوہرا معیار ناانصافی ختم نہ کی گئی اور مساوی الاونسسز اور دوسری مراعات نہ دی گئیں تو پورے پاکستان میں تمام تنظیموں کے قائدین ایک پلیٹ فارم پر ان مراعات کے حصول کے لیے بھر پور احتجاج کا دائرہ کا ر وسیع کر دیں گے۔

ڈیرہ غازیخان ():ڈیرہ میں کروناء وباء کے خاتمہ کے لئے جراثم کش سپرے کا سلسلہ جاری،ریسکیو 1122اور کارپوریشن عملہ نے سپرے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر حفاظتی سپرے کرنے کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر شروع ہوگیا ہے
ریسکیو 1122اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ٹیموں نے گزشتہ روز بھی اندھیری اور ہلکی پھلکی بارش کے دوران شہر کی مختلف شاہراہوں، بازاروں اور محلوں میں جراثیم کش اسپرے کیا۔ مشیر صحت حنیف پتافی نے کہا کہ عوام کی جانوں کا تحفظ کرنا اور انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے کرونا ایک وباء ہے اور احتیاطتی تدابیر پر عمل نہ کرنے کے سبب پھیل رہی ہے شہری احتیاطتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنے ضروری کاموں کو سرانجام دیں غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں شہر کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیادوں پر جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے.

ڈیرہ غازیخان ():واپڈا نے واجبات کی عدم ادائیگی پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈی جی خان کی تمام واٹر سپلائی سکیموں کے کنکشن منقطع کر دیئے شہر میں پانی کے شدید بحران سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا،شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تفصیلات کے مطابق واپڈا نے کروڑوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈی جی خان کی تمام واٹر سپلائی اسکیموں کے کنکشن منقطع کر دیئے جس کے باعث شہریوں کو پانی کی فراہمی بند ہو گئی ہے اور پانی کے شدید بحران کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شدید گرمی کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے اس سلسلہ میں ایکسئین واپڈا ممتاز احمد سولنگی کا کہنا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن گزشتہ کئی عرصہ سے واپڈا کی نادہندہ ہے اب چار کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر میپکو حکام کی ہدایت پر کنکشن کاٹے گئے ہیں اور جب تک واجبات کی ادائیگی نہیں کی جا تی کنکشن بحال نہیں کئے جا ئیں گے شہریوں نے مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی، کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ساجد ظفر ڈال،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لئے فوری طور پر اس مسئلہ کو حل کیا جا ئے۔

About The Author