دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور، جام پور اور وجھان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

راجن پور( آفتاب نواز مستوئی سے )ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنی حفاظت کے پیش نظر رودکوہی سیلاب کے قدرتی راستوں میں کسی قسم کی بھی عارضی رہائش تعمیر نہ کریں ۔ایکسین رود کوہی کو ہدایت کی کہ سیلاب کی بروقت اطلاع کو ہر صورت میں ممکن بنایا جائے ۔یہ باتیں انہوں نے درہ کاہا سلطان کا دورہ کرتے ہوئے کیں۔اس موقع پر بارڈر ملٹری پولیس کے افسران سمیت ایکسین رود کوہی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔انہوں نے رود کوہی کے راستوں اور سیفن کا بھی معائنہ کیا۔بعد ازاں انہوں نے تھانہ بارڈر ملٹری پولیس ہڑند کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقہ کے لوگوں کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی کو موثر بنایا جائے۔
راجن پور(آفتاب نواز مستوئی ) ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس سے بچاوکیلئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ عوام کو آگاہی دی جائے کہ احتیاط ہی کورونا وائرس سے بچاوکا واحد علاج ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو مل کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا جس کیلئے فیس ماسک کا پہننا، ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلہ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری دفاتر میں ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ بغیر ماسک پہنے کسی کوبھی سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ ماسک پہننے کی پابندی سے کوئی بھی شخص مستثنیٰ نہیں ہوگا۔سرکاری دفاتر میں کام کے لئے آنے والے شہریوں کو بھی ماسک لازمی پہننا ہو گا۔ ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی موجود تھے۔
راجن پور(آفتاب نواز مستوئی )ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کی فصلوں کی ٹڈی دل سے بچانا اولین ترجیح ہے۔ ٹڈی دل کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت اپنی تیاریاں مکمل رکھے تاکہ ٹڈی دل کا حملہ ہونے کی صورت میں بروقت ٹیمیں پہنچ کر سپرے کر سکیں اور ٹڈی دل کا خاتمہ کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران سے ٹڈی دل بارے جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوں

نے کہا کہ کسانوں کو ہر ممکن آگاہی بھی فراہم کی جائے ۔


راجن پور( آفتاب نواز مستوئی سے )ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ عوام کو اشیاءخوردونوش کی سستے نرخوں پر فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ گراں فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کیا جائے۔ اشیاءخوردونوش انسان کی بنیادی ضررویات میں شامل ہیں ان میں اضافہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ ،اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو اور دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گراں فروش مشکل کی اس گھڑی میں اشیاءخوردونوش کی قیمتیںبڑھا کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ نہ کریں۔ جو بھی گراں فروشی کا مرتکب پایا جائے انہیں بھاری جرمانے اور پابند سلال کیا جائے۔حکومت پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔بعد ازاں انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی بارے تحصیل راجن پور کے ریوینو افسران کے اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے۔آبیانہ اورزرعی انکم ٹیکس کی وصولی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔بقایا جات نہیں ہونے چاہئیں۔تمام ریوینو افسران کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تمام ریونیو افسران سرکاری محصولات کی ریکوری میں تیزی لانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔


روجھان
تحصیل بھر میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے روجھان سٹی اور چوک ٹاور روجھان میں آٹا، وافر مقدار میں دستیاب ہے ۔
روجھان میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے اور پانچ بڑے آٹا ڈیلروں کے پاس معیاری آٹا وافر مقدار میں موجود اور عوام کے لیے دستیاب و میسر ہے اس سلسلے میں آٹا ڈیلروں کی کریانہ سٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلہ 920 روجھان میں عوام کو فروخت کیا جا رہا ہے آٹا ڈیلروں کا نے تحصیل رپورٹر نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت مین بازار و صدر بازار روجھان و کلمہ چوک روجھان پر کریانہ سٹورز پر آٹا وافر مقدار میں موجود ہے جو عوام کو فروخت کیا جا رہا ہے درج ذیل کریانہ سٹورز پر آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے
سجاد لکھانی کریانہ سٹور بلمقابل کلمہ چوک روجھان عیشہ فلور مل کا آٹے تھیلوں کی تعداد 260 قیمت خرید 905 روپے اور قمیت فروخت 920 روپے۔
الباسط کریانہ سٹور بلمقابل ویگن اسٹینڈ روجھان عیشہ فلور مل 50 تھیلے قیمت فروخت 910 روپے
اشفاق سومرو کریانہ سٹور صدر بازار روجھان غلیزئی فلور مل 50 تھیلہ قیمت فروخت 920 روپے
نظام دین لکھانی سٹور عیشہ فلور مل بلمقابل ہسپتال روڈ 100 تھیلہ قیمت فروخت 910 روپے علاوہ ازیں گلزار کریانہ سٹور بلمقابل انڈس ہائی روڈ چوک ٹاور روجھان
احمد علی کریانہ سٹور بلمقابل انڈس ہائی وے روڈ چوک ٹاور روجھان
شاہ مور کریانہ سٹور بلمقابل انڈس ہائی وے چوک ٹاور روجھان
الطاف کریانہ سٹور مبارک فلور مل بلمقابل صدر بازار روجھان ۔
آٹا ڈیلروں کا کہنا تھا کہ دریشک فلور مل سے آٹے کی قمیتیں بڑھ جانے وجہ سے ہم وہاں سے آٹا نہیں لے رہے روجھان میں آٹے کی قلت یا بحران نہیں ہے اور معیاری آٹا سرکاری مقرر کردہ ریٹ پر عوام کو میسر ہے جس کا معیار اور کوالٹی بہتر ہے ۔

واضح رہے کہ آج اس سلسلے میں فوڈ انسپکٹروں چوہدری شفیق، محمد اشرف لودھی اور ڈی ایف سی عمران بلوچ نےوزٹ کرنا تھا مگر کسی وجہ سے وہ آج روجھان سٹی اور چوک ٹاور روجھان کا وزٹ نہ کر سکے ۔


روجھان(ضامن حسین بکھر)

رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی خصوصی کاوشوں کی بدولت روجھان کی برقی سپلائی لائن کی مرمتی کا کام جاری برقی پولز گزشتہ روز سے نصب ہونا شروع ہو گئے ہیں اس سلسلے میں رکن قومی اسمبلی کی ہدایت پر رکن قومی اسمبلی کے معاون خصوصی سردار شباب ہاشم مزاری کا برقی پولز نصب کتنے والی کی جگہ کا وزٹ کیا اور کام کی مرمتی کا جائزہ لیا اس موقع پر ایس ڈی او واپڈا روجھان ذیشان راجپوت، محمد اقبال مزاری، عبدالنبی جعفری، و دیگر واپڈا اہل کار ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر ایس ڈی او واپڈا روجھان ذیشان راجپوت کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ آج شام تک کام کی تکمیل کو سرانجام دے دیا جائے گا اور روجھان سٹی و گرد و نواحی بستیوں کو بجلی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی سردار شباب ہاشم مزاری نے ہونے والے کام پر اطمنان کا اظہار کیا ہے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی جانب سے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔


روجھان
ایس ،ایچ او (شاہ والی) محمد اسماعیل خان مستوئی مرحوم جو دوران ڈیوٹی بقضاء الہی سے وفات پائی تھی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ختم قرآن (قل خوانی) بروز جمعرات ان کے آبائی گاؤں شاکر ٹاؤن ڈیرہ غازی خان بوقت 8:00 بجے ہو گی جملہ دوست و احباب سے قل خوانی میں شرکت کی اپیل ہے ۔


روجھان
روجھان سٹی کی برقی سپلائی لائن کے پولز کی تنصیب کا کام مکمل اب دو سے تین گھنٹوں میں تاروں کی مرمتی کا کام پائے تکمیل کو پہنچ جائے گا اور روجھان سٹی کی برقی سپلائی بحال کر دی جائے گی یہ باتیں چیئرمین واپڈا روجھان محمد اقبال مزاری اور عبدالنبی جعفری نے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے تحصیل رپورٹر نیاکل کو بتائی انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی ہدایت پر اور واپڈا اعلی حکام کی تاکید پر بجلی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جو گزشتہ آندھی اور ہوا کے تیز دباؤ کے باعث گر کر ٹوٹ گئے تھے محمد اقبال مزاری کا کہنا تھا کہ آج شام 7 بجے کے بعد روجھان اور اس کے گرد و نواح میں برقی رو کی سپلائی مکمل طور بحال کر دی جائے گی کام آخری مراحل میں ہے ۔


About The Author