مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ غازی خان()مشیرصحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی کا شہر کے مختلف حلقوں کا دورہ محمد حنیف پتافی نے شہر میں جاری ٹف ٹائل،سڑک اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ا نھوں نے یونین کونسل نمبر ون میں جاری ٹف ٹائلز کی تنصیب کا بھی معائنہ مشیر وزیر اعلی کا پرانی غلہ منڈی میں نیو واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کا فیصلہ مشیر وزیر اعلیٰ نے غلہ منڈی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مجوزہ جگہ کا معائنہ بھی کیا۔ محمد حنیف پتافی نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی بنیادی ضرورت ہے۔مکینوں کو جلد صاف پانی کی سہولت فراہم کریں گے۔ہم انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام سے کیا گیا ہر وعدہ وفا کریں گے۔

ڈیرہ غازی خان ()تھانہ صدر تونسہ اور تھانہ شاہصدر دین پولیس نے الگ الگ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان سے 2 پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروایاں جاری ہیں اسی طرح تھانہ صدر تونسہ کے تفتیشی آفیسر تصور عباس ASI نے ملزم عارف سے دوران چیکنگ پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد کر لیں۔ اسی طرح ایک اور کاروائی میں تھانہ شاہصدر دین پولیس نے ملزم خلیل کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔پولیس نے گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر تونسہ اور تھانہ شاہصدر دین نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کاروایاں عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جا سکے۔

ڈیرہ غازیخان ():وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں سیاحت کے فروغ کیلئے 9 مقامات پر ٹورسٹ ریزارٹس تعمیرکیے جارہے ہیں منصوبہ پر ایک کروڑ 31 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے تحصیل کوہ سلیمان کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قبائلی علاقہ کی آبادیوں کو ملانے کیلئے جیپ ایبل ٹریکس اور روڈز تعمیر کئے جارہے ہیں منصوبہ کی تکمیل سے لوگوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں میں جیپ ایبل ٹریکس کی تیاری اور مشینری کا جائزہ لیا انہوں نے مراکز صحت،ویٹرنری ڈسپنسری اور دیگر سرکاری اداروں کا بھی دورہ کیا۔ہسپتال میں ادویات،مشینری اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے بی ایم پی تھانوں کے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے معائنہ کے دوران قبائلی علاقہ کے مکینوں سے بھی ملاقات کی اورمسائل سننے کے ساتھ ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے قبائلی علاقہ میں ترقی کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ڈیرہ غازیخان (): ڈیرہ غازیخان میں ماسک نہ پہننے پر 18 دکانداروں کو بھاری جرمانے اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر مزید 11 دکانیں سیل کردی گئیں. پانچ روز کے دوران سربمہر کی گئی دکانوں اور کاروباری مراکز کی تعداد 91 ہوگئی اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کرتے ہوئے کاروباری مراکز سیل کیے. انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔تاجر برادری خود اور عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائے.

ڈیرہ غازیخان () :کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کا تصویری اور ویڈیو ریکارڈ طلب کرلیا۔انہوں نے یہ احکامات اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس میں ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا بلڈنگز،پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران نے بریفنگ دی کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ افسران کے دفاتر میں بیٹھ کر ترقیاتی منصوبوں کی درست صورتحال کا اندازہ نہیں ہوسکتا۔افسران فیلڈ میں نکلیں اور ترقیاتی منصوبوں کو موقع پر مانیٹر کریں۔ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ معیاد کے اندر تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں 359 بیڈ کے اضافہ کے ساتھ مسنگ سپیشلٹیز کی تین منزلہ عمارت کا تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہے تعمیراتی کام پر ایک ارب 92 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وفنانس عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل،ایکسئین بلڈنگز ہمایوں مسرور اور دیگر افسران شریک تھے.

ڈیرہ غازیخان () : انچارج ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ سمیع اللہ اور لیاقت علی نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر شہری پر لازم ہے اور ڈرائیونگ کرنے والے افراد تیز رفتاری اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں. انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سفر کے دوران ماسک او رگلوز کا استعمال کیا جائے. قبل ازیں انچارج یونٹ نے کوئٹہ روڈ پر ڈرائیوروں میں ٹریفک قوانین بارے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے.

ڈیرہ غازی خان ()گورنمنٹ ڈگری کالج بوچھال کلاں ضلع چکوال کے پرنسپل پروفیسر عظمت علی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار تحریک اساتذہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ر ہنماؤں پروفیسر محمد بخش بلوچ،پروفیسر غلام اکبر،پروفیسر عطا محمد کھوسہ،پروفیسر شاہد مصطفیٰ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم گورنمنٹ ڈگری کالج بوچھال کلاں کے پرنسپل پروفیسر عظمت علی کی کلر کہارکی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کو گرفتار کرنے والے سب انسپکٹر وقاص اور اے ایس آئی ضمیر شاہ کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں پروفیسر عطا محمد بلوچ نے کہا کہ پولیس نے روائتی دھونس اور دھاندلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی تعلیم کے ادارے کے سربراہ کو جس طرح بلا جوازہتھکٹریاں لگا کر حوالات میں بند کیا ہے اس سے پنجاب بھر کے کالج اساتذہ کی توہین ہوئی ہے اور قانون پسند شہریوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے کالج کے اساتذہ پولیس کے اس غیرقانونی فعل پر سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان پولیس افسران کو گرفتار کیا جائے اور ملازمت سے برطرف کیا جائے۔

ڈیرہ غازیخان ():غلہ منڈی کے آڑھتی کی طرف سے بھیجی جانے والی 18لاکھ روپے مالیت کی سرخ مرچ ٹرک اڈہ اور ڈرائیور کی ملی بھگت سے غائب،تھانہ گدائی پولیس نے ڈرائیور اور اڈہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ٹرک بھی خان پور کے علاقہ سے پکڑا گیا ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی کے آڑھتی عرفان احمد پراچہ نے ایس پی ضلع ڈیرہ غازی خان کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ اس نے 18لاکھ روپے مالیت کی سرخ مرچوں کا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ اڈہ مالک مہر محمد اسلم سیال کے ذریعے ٹرک نمبر LES6172کے ذریعے سرگودھا اقبال صدیقی مرچ فروش کو روانہ کیا جو کہ وہاں ڈیلیور کر نے کے بجائے اڈہ اور ٹرک ڈرائیور نے خرد برد کر لی ہیں 18لاکھ روپے دلوائے جائیں تھانہ گدائی پولیس نے مدعی حاجی محمد عرفان پراچہ کی درخواست پر مقدمہ نمبر 376/20زیر دفعہ 406ت پ درج کر کے ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے صدر غلہ منڈی،انجمن تاجران سٹی صدر جان عالم خان لغاری، سرپرست حاجی شیخ محمد علی،جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی،سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،نائب صدور حاجی محمد حسین،شیخ محمد حنیف،ڈپٹی سیکرٹری فاروق احمد بھولا،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،سیکرٹری کوآرڈی نیشن جاوید حیدری،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد،وائس چیئر مین میاں محمد ایوب،اراکین کاشف یونس خان،عبد الصمد قریشی،مرزا محمد ایوب،اعجاز احمد قریشی کے علاوہ شیخ محمد ریاض،طارق خلجی،شیخ محمد بلال محمد وقاص،زاہد نظام اور دیگر نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیاہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے مرچیں یا قیمت واپس دلوائی جا ئے اور سنگین بد دیانتی کے مرتکب ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

ڈیرہ غازی خان()جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی شہناز فیض ضلعی ناظمہ، فرحت بزدار تحصیل ناظمہ، مونسپل کارپوریشن کی ناظمہ شکیلہ عثمان نے خلیفہ المسلمین حضرت عمر بن عبدالعزیز اور ان کی زوجہ محترمہ کے مرقدوں کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اس واقعے نے پوری امت مسلمہ کا دل زخمی کردیا ہے، دلسوز واقعے پر مسلم حکمرانوں نے خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن انتہائی چالاکی سے اپنی چالیں چل رہا ہے مگر ہمارے حکمران فہم و فراست سے عاری دکھائی دے رہے ہیں، اپنے اسلاف کی نشانیوں اور اقدار کو بچانے کے لیے عالمِ اسلام کو متحد و یکجا ہونا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی اس حساس ایشو پر ہنگامی بنیادوں پر اجلاس طلب کرے اور مسلم دنیا مل کر لائحہ عمل ترتیب دے۔

ڈیرہ غازیخان() ریٹائرڈ حج سمیت پانچ افراد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے مختلف مقامات پر نمازجنازہ ادا کی گئی۔ جنازوں میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔مرحومین کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر کے رہائشی پانچ افراد ریٹائرڈ جج بہادر شاہ، لیبر انسپکٹر جاوید الحسن جسکانی، ٹیچنگ ہسپتال کے سئنیر ڈسپنسر محمد آصف عابی،پی ٹی آئی کے راہنما سردار نعیم خان بغلانی اورضلع کچری کے سٹام فروش مجاہد کھوکھر ایک ہی روز میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے مرحومین کی نمازہ جنازہ بلترتیب عیدگاہ،ملاقائد شاہ قبرستان، بلاک نمبر 32، گدائی المرتضی مسجد گراونڈ میں ادا کی گئیں جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء، انجئنرز، پی ٹی آئی کے ورکرز، ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومین کی مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ڈیرہ غازیخان ():آر پی او عمران احمر کا موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر ریجن بھر میں لاک ڈاون کے ضابطہ کارپر عملدرآمد کو یقینی بنانیکی ہدایات۔حکومت پنجاب کی طرف سیایس او پیز پرہر صورت عملدرآمد کرایا جائے آر پی او عمران احمر تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرکا کرونا وائر س کے پیش نظر حکومت کی طرف سیجاری کردہ ایس او پیز کے عملدرآمد کو ر یجن بھرمیں یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس سربراہان کوہدایات جاری کرتے ہوئے آر پی او عمران احمر کا کہنا تھاکہ ریجن بھر میں موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر لاک ڈاون کے ضابطہ کارپر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے بازاروں،مارکیٹوں،شاپنگ سنٹروں میں گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرائیں لاک ڈوان کے حوالے سے مقررہ اوقات کار پر دوکانات،مارکیٹوں،بازاروں کو بندکرایا جائے ایس او پیز کے مطابق روزمرہ کے معاملات میں احتیاطی تدابیر پرعمل کرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داران کیخلاف کارروائی عمل لائی جائیں معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لیے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئیکار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

ڈیرہ غازیخان()مشتاق احمد گشکوری SI (شہید) کی فیملی کو محکمہ پولیس کی طرف سے 40 لاکھ روپے کا چیک تقسیم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد گشکوری SI ٹریفک وارڈن کی فیملی کو 40 لاکھ روپے کا چیک تقسیم کر دیا ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان نے مشتاق احمد گشکوری ٹریفک وارڈن کو شہیدڈیکلئیر ہونے پر محکمہ پولیس کی طرف سے 40 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا مشتاق احمد گشکوری جوکہ دوران ڈیوٹی کار کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے تھے جن کو محکمہ پولیس کی طرف سے شہیدڈیکلئیر ہونے پر اس کی فیملی کو 40 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا۔اس دوران ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان نے کہا کہ شہید ہونے پولیس ملازمان ہمارے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور ہم ان کی قربانی کو کبھی نہیں بھول سکتے جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور ہمارے محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کیا۔

%d bloggers like this: