جون 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رواں ماہ چاند اورسورج دونوں کو گرہن لگے گا

کراچی میں نوے فیصد رنگ فائر نظر آنے کا بھی امکان ہے

رواں ماہ چاند اورسورج دونوں کو گرہن لگے گا۔ چاند گرہن پانچ اور چھ جون کی درمیانی شب ہوگا۔

جبکہ سورج گرہن اکیس جون کو لگے گا۔ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں گرہن دیکھا جاسکے گا۔ کراچی میں نوے فیصد رنگ فائر نظر آنے کا بھی امکان ہے۔

ڈائریکٹر اسپپس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق چاند گرہن پانچ اور چھ جون کی درمیانی شب دس بجکر پینتس منٹ پر لگے گا، بارہ بجکر پچیس منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا

اور دو بجکر چار منٹ پر ختم ہوجائے گا۔  اکیس جون کو صبح آٹھ  بجکر چھالیس  منٹ پر سورج کو گرہن لگنا شروع ہوگا۔

گیارہ بجکر چالیس منٹ پر عروج پر ہوگا اور دو بجکر چونتیس منٹ پرختم ہوجائے گا۔ گوادر سے سکھر تک سورج کے گرد روشنی کا ہالا دیکھا جاسکے گا۔ اکیس جون سال کا طویل ترین دن بھی ہوگا۔

%d bloggers like this: