نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟03جون2020

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایا ت جاری کر دی ہیں کہ

تمام پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں. انہوں نے عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پٹرول پمپس انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کیں کہ

ڈپو سے وافر مقدار میں پٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے. کمشنر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو احکاما ت جاری کیے کہ

وہ پٹرول پمپوں کا دورہ کریں عوام اور مالکان سے ملاقات کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے

______________________________________________________________________________.

ڈیرہ غازیخان (): ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ صحت کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی.

اپ گریڈیشن مقررہ معیاد کے اندر مکمل ہونی چاہئیے تاہم مٹیریل کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. عوام کو سفر کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور ٹرانسپورٹر ز کی مشکلات کم کرنے کیلئے

تونسہ کے جنرل بس سٹینڈ پر توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے یہ بات تونسہ کے دورہ کے موقع پر ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران کہی.

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف چھینہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور متعلقہ افسران ہمراہ تھے.ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

افسران عوامی نمائندوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں. ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے باقاعدہ آگاہی دی جائے. منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں مشاورت سے دور کرائی جائیں

______________________________________________________________________________.

ڈیرہ غازیخان (): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر توصیف طاہراور ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین کی نگرانی میں

مویشی پال حضرات کے ڈیرے پر فارمز ڈے کا انعقاد سلسلہ شروع کردیا گیا فارمز ڈے کے ذریعے کسانوں کو مویشیوں کی دیکھ بھال اور بیماریوں سے محفوظ اور حفاظتی تدابیر اختیارکرنے کے بارے میں

آگاہی فراہم کی جائے گی اس حوالے سے ضلع ڈیرہ غازی خان کی چاروں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو فارمز ڈے کے پروگرام کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی جانوروں کی ویکسی نیشن اور

ویٹرنری سہولیات کے بارے رپورٹ روزنہ کی بنیاد پر ایڈیشنل ڈائریکٹر کے دفتر میں جمع کروائی جائے گئی اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل کوٹ چھٹہ ڈاکٹر اعجاز حسین کھوسہ نے

تحصیل کوٹ چھٹہ کے مختلف علاقوں میں خود جاکر پروگراموں کا جائزہ لیا اور مویشی پال حضرات کو سہولیات کے بارے دریافت کیا انہوں نے ویٹرنری افسران اور فیلڈ عملہ کو ہدایت کی کہ

وہ مویشی پال کی بہتری اور جانوروں کی ویکسی نیشن کو سوفیصد یقینی بنائیں پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق کسانوں کو گھر کی دہلیز پر ویٹرنری سہولیات فراہم کی جائیں

اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اعجاز حسین کھوسہ نے مختلف موضوعات میں ہونے والے فارمز ڈے پروگراموں کا خود جائزہ لیا

اس موقع پر انہوں نے سول ویٹرنری ڈسپنسری نواں شہر کے انچارج ڈاکٹر محمد ابراھیم بزدار کی طرف سے منعقدہ فارمز ڈے پروگراموں کو سراہتے ہوئے سٹاف کو شاباش دی۔

______________________________________________________________________________

ڈیرہ غازیخان() 20 لاکھ روپے سر کی قیمت والا مجرم اشتہاری مجید لادی دوران پولیس مقابلہ میں ہلاک۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردی، قتل و ڈکیتی جیسے کئی سنگین مقدمات میں مطلوب

مجرم اشتہاری مجید لادی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ مجید لادی مورخہ 04.05.2020 کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ واردات کی نیت سے آ رہا ہے

جس پر 2 درجن سے زائد دہشت گردی اور قتل و ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات درج ہونے کے ساتھ 20 لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر ہے کا

پولیس CIA اور تھانہ کوٹ مبارک سے سمینٹ فیکٹری روڈ پر سامنا ہو گیا اور پولیس کو دیکھتے ہی مجید لادی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس تھانہ کوٹ مبارک اور CIA پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت مجید لادی اور اس کے دیگر ساتھیوں پر جوابی فائرنگ کی تو دوران مقابلہ مجید لادی فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا

اور اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا تھا۔شدید زخمی ہونے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مجرم اشتہاری ہلاک ہو گیا ہے۔

ہلاک ہونے والا مجرم اشتہاری ہیڈ منی کا مجرم تھا جس کے سر قیمت 20 لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھی اور مجرم اشتہاری مجید لادی دہشت گردی، قتل و ڈکیتی جیسے 31 سے زائد سنگین جرائم میں ملوث تھا۔

ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک جعفر حبیب اور انچارج CIA عبدالرؤف نے بتایا کہ ڈی پی او اختر فاروق کے ویژن کے مطابق عوام الناس کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے گرد

گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ڈیرہ غازیخان پولیس جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے لادی گینگ سمیت جرائم پیشہ عناصر کے مزموم عزائم کو ناکام بنا رہی ہے۔

_____________________________________________________________________________

ڈیرہ غازیخان() تھانہ کوٹ مبارک پولیس نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اسلحہ فروخت کرنے والے ملزم کو ناجائز اسلحہ اور 1 ہزار گولیوں سمیت گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک

جعفر حبیب نے بتایا کہ شرپسند عناصر اور ناجائز اسلحہ ڈیلروں کے خلاف کوٹ مبارک پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں اسی طرح ملزم محمد طاہر ولد محمد رمضان سے ماؤذر 30 بور اور 1 ہزار گولیوں

سمیت ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم اسلحہ فروختگی کا کام کرتا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک جعفر حبیب کا کہنا تھا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر

عوام الناس کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے بھر پور کاروا یاں جاری ہیں۔جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کوئی کسی نہ چھوڑی جائے گی۔

____________________________________________________________________________

ڈیرہ غازی خان()پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ڈیرہ غازی خان میں پٹرول نایاب ہوگیاشہر بھر کے متعدد پٹرول پمپس پر ترسیل معطل ہونے سے شہری پریشانی سے دوچارحکومت سے

پٹرول کی فوری فراہمی کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ڈیرہ غازی خان میں گذشتہ تین روز سے

پٹرول پمپس پر پٹرول کی ترسیل معطل ہونے سے شہری پریشانی سے دوچار ہیں اور شہر کے متعدد پٹرول پمپس مالکان کی جانب سے مصنوعی قلت پیدا کرکے سپلائی بند کردی گئی جبکہ شہر سے باہر پٹرول پمپس پر پٹرول پمپس مالکان کی طرف سے مان مانے نرخوں پر فروخت کیا جارہا ہے

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی فوری فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگوں حکومت کی جانب سے دئیے جانے ریلیف کا فائدہ مل سکے۔

تاہم پٹرول پمپس مالکان سے بات ہوئی تو ان کا کہنا ہے پارکو کی جانب سے پٹرول کی سپلائی نہیں ہورہی جس کی وجہ سے پٹرول نایاب ہوچکا ہے

اور انکا بھی کاروبار بری طرح متاثرہ ہوچکا ہے پٹرول پمپس مالکان نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پہلے وہ آئل ریفائنری کو احکامات جاری کریں

اور اس بات پر بھی پابند کریں کہ وہ بھی پمپس مالکان کو نئے ریٹ پر پٹرول کی ترسیل کو یقینی بنائیں گے۔

______________________________________________________________________________

ڈیرہ غازی خان () مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر،بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد حنیف کی اہلیہ طویل علالت کے بعد بقضائے الٰہی انتقال کر گئیں مرحومہ کی

نماز جنازہ گھنٹہ گھر گول باغ میں ادا کی گئی جس میں صدر چیمبر آف کامرس سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، صدر انجمن تاجران جان عالم خان لغاری،جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی،سرپرست اعلیٰ الحاج شیخ محمد علی، سابق سینئر نائب صدورطارق اسماعیل، زاہد نظام،سابق ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد،

شیخ طاہر معراج،آصف رزاق،شاہد معراج،شیخ محمد قاسم،خالد معراج، بیکر ز ایسوسی ایشن کے کاشف یونس،ساجد بلوچ، محمد ریاض، شیخ محمد علی،شیخ عظمت،شیخ منگو،

سابق صدربار ملک ندیم غوث، پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماء حیدر کفایت عباسی سمیت تاجروں،شہریوں،وکلاء،ڈاکٹرز کی کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کے اچانک انتقال پر شیخ محمد حنیف اور ان کے بیٹے محمد شکیل حنیف،

شیخ محمد سلیم حنیف اور دیگر سے اظہار تعزیت کیا مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل خوانی کل بروز جمعہ صبح 8بجے بلاک 6کی جامع مسجد میں ادا کی جا ئے گی۔

______________________________________________________________________________

ڈیرہ غازی خان()ڈیرہ غازی خان میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا

اے ڈی سی آر سمیع اللہ فاروق نے دکانداروں کو چیکنگ کے دوران 1لاکھ 60 ہزار کے جرمانے کر دیے۔اے ڈی سی ار سمیع اللہ فاروق نے گولائی کمیٹی سمیت دیگر مارکیٹ کو چیک کیا۔

اس موقع پر انکے ساتھ ڈی او انڈسٹری محمد اصغر بھی موجود تھے۔ ڈی او انڈسٹری کے ہمراہ دکانوں پر ریٹ لسٹں چیک کیں انہوں نے

منہگا آٹا بیچنے اور دیگر اشیاء کی خود ساختہ قیمت بڑھانے پر ایکشن لیا۔دکانداروں کو نئی ریٹ لسٹس آویزاں نہ کرنے پر وارننگ بھی دی

۔اے ڈی سی آر سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے عوام نشاندہی کریں انتظامیہ کی جانب سے ایکشن لیا جائے گا۔

______________________________________________________________________________

ڈیرہ غازیخان ()آرپی او عمران احمر کی خصو صی کاوش پر ریجنل پولیس آفس میں کرونا وائرس سے بچاو کا سپرے کرایاگیا۔

تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی خصوصی کاوش پر موجودہ صورت حال کے پیش نظر ریجنل پولیس آفس کے تما م دفاتر، برانچز، ملازمان کی رہائش گاہوں،بیرکس اور سکیورٹی پوائنٹس پر کروناوائرس سے بچاو سپرے کرایا گیا

اس موقع پر آر پی او عمران احمر کا کہناتھا کہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے اردگر د سماجی فاصلہ رکھنا نہایت ضروری ہے دوران ڈیوٹی اپنے اور اپنے ساتھیوں کو محفوظ رکھتے ہوئے

تما م تر ضروری احتیاطی تدابیر اپنا ئیں کرونا وائرس سے بچاو کے لیے سپرے کا دائرہ کار ڈیرہ غازیخان ریجن بھرکے تمام پولیس دفاتروں،رہائش گاہوں، پولیس چیک پوسٹوں اور پولیس پکٹس

پرسپرے کرایا جائے گاجس سے کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکتا ہے۔ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ماسک،دستانے اور سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

لوگوں کو کرونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی پہنچائی جائے۔

_________________________________________________________________________

ڈیرہ غازیخان () ایک کروڑ روپے مالیتی منصوبہ جات میں کرپشن ثابت ہونے پر محکمہ بلڈنگ جامپور کے ایکسین۔ایس ڈی اؤ۔سب انجنیئر اور ٹھیکیداروں کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

جبکہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہو گئے ہیں تفصیل کے مطابق جامپور کے شہری محمد شاہد نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان کو درخواست دی کہ محکمہ بلڈنگ راجنپور کے

ایکسین فدا حسین بھٹہ ایس ڈی اؤ غلام شبیر قریشی۔سب انجینئرز سلیم ترین۔مہار شفیق نے ایک کروڑ روپے مالیت کے منصوبہ جات گورنمنٹ ہائی اسکول نوشہرہ غربی اور گورنمنٹ ہائی سکول مڈ رنداں کی

تعمیر میں ناقص میٹریل استمعال کیا جس کی وجہ سے سکولوں میں کریک پڑ گئے ہیں شبیر قریشی نے چار سال تک سرکاری رہائش گاہ استمعال کی اور ہاؤس رینٹ ادا نہیں کیا

اور بجلی بھی چوری کرتا رہا اسی طرح دفتر کا فرنیچر خرید کئے بغیر اٹھارہ لاکھ روپے نکلوا لئے دوران انکوائری الزامات ثابت ہوئیجس

پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان کے حکم پر سرکل افسر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے چھا پے مرنے شروع کر دئے ہیں جبکہ ملزمان روپوش ہو گئے ہیں۔

______________________________________________________________________________

ڈیرہ غازیخان() محکمہ اینٹی کرپشن لیہ کی کاروائی۔ اظہر حسین سرکل آفیسر لیہ اور ٹیم نے مقدمہ نمبر 14/18 جرم 420/468/471 ت پ 5/2/47 محمد اصغر پٹواری سابقہ حلقہ فتح پور شہر کی

عبوری ضمانت خارج ہونے پر عدالت عالیہ ملتان سے حسب ضابطہ گرفتار کرلیا۔پٹواری محمد اصغر کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن لیہ میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

اس حوالے سے سرکل آفیسر نے کہا کہ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کی ہدایت پر کرپشن مافیا کے خلاف سرگرم ہیں

شہری کریٹ آفیسران کی نشان دہی کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

About The Author