دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب بھرمیں عدالتیں مکمل طور پرکھل گئیں

لاہور ہائیکورٹ سمیت صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں ریگولر کیسز کی سماعت روک دی گئی تھی

کورونا وائرس کے دوران سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے دو ماہ بعد پنجاب بھرمیں عدالتیں مکمل طور پرکھل گئیں،،،،

وکلا اور سائلین کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے ۔۔۔

کورونا وباء کے پیش نظر مارچ کے آخری ہفتے میں لاہور ہائیکورٹ سمیت صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں ریگولر کیسز کی سماعت روک دی گئی تھی،،،

لاہور سمیت پنجاب بھر کی عدالتوں میں محدور پیمانے پر کام کیا جا رہا تھا اور صرف ہنگامی نوعیت کے مقدمات پر سماعت ہو رہی تھی ،،،

تاہم آج سے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پرمعمول کے کیسز کی سماعت دوبارہ شروع ہو گئی ہے جسکو وکلا نے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے

اور کہا کہ بہت اچھی بات ہے عدالتوں میں کام شروع ہوگیا ہے،،، کافی کیسوں کی سماعت نہیں ہو رہی تھی)

لاہورہائیکورٹ کے حکم پر تمام عدالتوں کو روانہ کی بنیاد پرڈس انفیکٹ کیا جائے گا ،،، ججز،، وکلا اور عدالتی عملہ فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیگا ،،،

سائلین کہتے ہیں کورونا سے بچنے کے لیے احتیاط ہی واحد راستہ ہے احتیاط کرینگے تو اس وائرس کو شکست دینگے۔

عدالتی سرگرمیوں کی مکمل بحالی کے پہلے روز رش معمول سے کم رہا ،،، متعدد افراد نے موذی وباء سے بچاو کے ایس او پیز کو بھی نظر انداز کیا ۔۔۔

About The Author