دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مستعفی وفاقی وزیرفروغ نسیم نےلائسنس بحالی کیلئے درخواست جمع کرادی

بار کونسل کے فیصلے کے بغیر فروغ نسیم عدالت میں وفاق کی نمائندگی نہیں کرسکتے

مستعفی ہونے والے وفاقی وزیر فروغ نسیم نے وکالت کا لائسنس بحال کرنے کے لئے درخواست پاکستان بار کونسل میں جمع کرادی۔۔

فروغ نسیم نے لائسنس بحالی کی درخواست دی ہے۔ وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل عابد ساقی

درخواست پر قوائد و ضوابط کے مطابق فیصلہ کرینگے۔

بار کونسل کے فیصلے کے بغیر فروغ نسیم عدالت میں وفاق کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔

کل صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواستوں پر سماعت سے پہلے درخواست پر فیصلہ دے دینگے۔

بار کونسل بھی کل صدارتی ریفرنس کیس میں پیش ہوکر اپنا موقف دے گی۔۔

About The Author