جنوری 13, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

31مئی2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی زیر نگرانی ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کی بارڈرلائن کے ساتھ ملحقہ علاقے موضع شادی والا،

یونین کونسل لکھانی، تحصیل تونسہ میں مکڑی کے خلاف کئی روز سے آپریشن جاری ہے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تونسہ ملک کلیم کوریہ نے کہا کہ

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع کو 9 سرکلز میں تقسیم کیا گیا لوکسٹ کی سرویلنس اور اسکی موجودگی کی صورت میں اسکی تلفی کے لیئے ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں ان کا کہنا تھا کہ

مکڑی کی تلفی اور کاشتکاروں کی اعانت کیلئے کوء کسر نہیں چھوڑی جائے گی مہر عابد حسین کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی سرحد سے مکڑی کے بچے مستقل طور پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے علاقے میں آتے ہیں

جنکی روزانہ کی بنیاد پر تلفی یقینی بنائی جارہی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ اب ڈیرہ اسماعیل خان کی زراعت ٹیم کو ساتھ ملاکرمکڑی کے خلاف آپریشن شروع کیا جارہاہے

محکمہ زراعت ڈیرہ غازی خان کی ٹیمیں ڈیرہ اسماعیل خان کی زراعت ٹیموں کو ساتھ ملا کر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں آپریشن کررہی ہیں تاکہ

اس پورے علاقے سے مکڑی کے بچوں کی تلفی کو یقینی بنایاجاسکے مہرعابدحسین نے کہا کہ آنے والے تین سے چار روز میں علاقہ سے مکڑی کے بچوں کی مکمل تلفی کو یقینی بنایا جائے گا۔

________________________________________________________________________________

ڈیرہ غازیخان :

پولیس تھانہ شاہصدر دین کی کاروائی اے کیٹیگری کا اشتہاری مجرم قاسم گرفتار، مجرم اشتہاری ڈکیتی کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا مجرم اشتہاری سے تفتیش شروع کردی گئی

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین انعام نبی، جاوید احمد ASI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے

ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 260/19 میں مطلوب تھا جس کو گرفتار کر لیا ہے

مجرم اشتہاری تھانہ شاہصدر دین پولیس کو ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا اور ایک سال سے بخوف گرفتاری روپوش تھا

جبکہ پولیس نے گرفتاری کے بعد اشتہاری مجرم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

________________________________________________________________________________-

ڈیرہ غازیخان :

بے حیائی معاشرے میں خرابی کا سبب ہے۔رب کائنات نے آسمان کی بلندیوں سے پانی برسایا اور ہر شئے میں حیات آئی۔وہ خالق ہے اور اس کی طرف سے عطا ہی عطا ہے

اور باقی سب مخلوق ہے جوکہ محتاج ہے جب دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے خیال کریں کہ میری تو کوئی حیثیت نہیں ہے اور یہ سمجھ آجائے تو پھر اپنے اندر موجود اکڑ اور تکبر کو ختم ہو جاتا ہے

اور بندہ مومن معاشرے میں ھمدردی اور دوسروں کی عزت کا خیال رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے ویڈیو لنک کے

ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ اُن قوانین اور اصولوں پر استوار ہوئی کہ

وہ رہتی دنیا تک اسی طرح قابل عمل ہیں جس طرح چودہ صدیاں پہلے تھے۔بس ان کو اپنانے کی ضرورت ہے۔اور دوسری طرف انسانی قوانین دیکھیں تو کچھ ہی وقت میں ان میں ترمیم کی ضرور ت پیش آ جاتی ہے۔

اگر عدل میں مساوات ہمیں پسند نہیں تو نتائج بھی تو ایسے ہی ہوں گے۔کراچی ہوائی جہاز کے حادثے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قسم کی بحث چھڑی ہوئی ہے

لیکن کہیں کوئی توبہ کی بات نہیں کر رہا اسی طرح کورونا وبائی مرض پر بھی بات ہو رہی ہے اور اسے عذاب الٰہی کہا جا رہا ہے یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ یہ

ہمارے لیے دستک ہے کہ ہم اپنے کردار کو درست کریں اور خود کو اسلام کے مطابق ڈھال لیں اور اللہ کریم سے بحیثیت قوم خلوص سے توبہ کریں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

_____________________________________________________________________________________-

ڈیرہ غازیخان

شہر کے علا قہ مسلم ٹاون میں مبینہ طور پر بجلی چوری میں ملوث ملزمان کا واپڈا ٹیم پر دھاوا،لائن مین کواغوا کرنے کی کوشش،مزاحمت کرنے پر ایس ڈی او سمیت اہلکاروں پر تشدد سرکاری ریکارڈ اور نقدی بھی چھین لی،وقوعہ کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کا احتجاج،

مقدمہ درج، اس سلسلہ میں مزید تفصیل کے مطابق شہر ڈیرہ غازیخان کی سکھانی کالونی میں بجلی چوری کی اطلاع پر ایس ڈی او شہباز احمد بھٹی انچارج میپکو غازی سب ڈویژن نے اپنی ٹیم عبد الشکو ایل ایس سیکنڈ،اطہر حسین ایل ایم فسٹ،قمرالدین ایل ایم فسٹ،ممتاز احمد ایل ایم سیکنڈ،ندیم اختر ایل ایم

سیکنڈ،کلیم اللہ ایل ایم سیکنڈ اور قمر الزمان ایل ایم سیکنڈ کے ہمراہ چھاپا مارا جہاں پرملزمان ڈائریکٹ کنڈی لگا بجلی چوری میں ملوث پائے گئے واپڈا اہلکاروں نے موقع پر کنکشن منقطع کر کے

بجلی کی تاروں کو قبضہ میں لے لیا اور بجلی چوری میں ملوث ایک شخص امین کو موقع سے گرفتار کر کے حوالہ پولیس کیا گیا تاہم واپڈا ٹیم وہاں سے نزدیکی کالونی مسلم ٹاون پہنچی تو پندرہ سے بیس مسلح افراد نے ان پر دھاوا بول دیا مبینہ طور پر لائن مین قمر کو اغوا کر نے کی کوشش کی

تو واپڈا اہلکاروں کی مزاحمت کی وجہ سے اغوا نہ کر سکے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سرکاری ریکارڈ سمیت واپڈا اہلکاروں سے نقد رقم بھی چھین لی اور جاتے جاتے

ایس ڈی او شہباز احمد کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے اور موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر تھانہ گدائی پولیس موقع پرپہنچ گئی اور ملزمان امین عرف مینا،کلیم،معین عرف لالو،عتیق،حسین ریاض عرف شانی،

مجید اور بلال سمیت پندرہ نامعلوم کے خلاف بجرم 186/379/462I کے تحت مقدمہ درج کرلیاتاہم ایس ڈی او واپڈا شہباز احمد کا کہنا ہے کہ

پولیس کے سامنے ہماری ٹیم پر تشدد کیا گیا اور جو ملزم پہلے گرفتار تھا اسے بھی چھوڑ دیا گیا جس پر واپڈا اہلکاروں نے تھانہ گدائی سے سامنے احتجاج بھی کیا

ایس ڈی او شہباز بھٹی نے ملزمان کی گرفتاری اور ایس ایچ او کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے مقدمہ کے اندراج میں بھی دفعات صحیح مہ لگا کر ملزمان کو فائدہ پہنچایا ہے

اگر ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو کل سے میپکو سرکل ڈی جی خان میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں اگر میپکو ملازمین کو شہر کے علاقہ میں بجلی چوروں کیخلاف کاروائی پر

تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو پھر دیہات میں تو بجلی چوری روکنا ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ کل سوموار سے سرکل میں احتجاجاًکام بند کر کے بجلی کا بھی شٹ ڈاون کیا جائے گا۔

About The Author