ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو بیٹے سمیت ان کی پارٹی برساتو سے نکال دیا گیا۔
مہاتیر محمد کو پارلیمانی سیشن کے دوران حکومت کی حمایت نہ کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا۔
پارٹی کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد ان کے بیٹے مخرز مہاتیر،
اور دیگر 3 اراکین نے پارٹی کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی،
ملائیشین وزیر اعظم محی الدین یاسین نے مہاتیر محمد کو جماعت سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
دوسری جانب مہاتیر محمد اور دیگر ساتھیوں نے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ
یہ فیصلہ قانون کے خلاف ہے۔
95 سالہ مہاتیر محمد نے رواں برس فروری میں خلاف توقع وزرات عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس