مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سیاہ فام کی ہلاکت پراقوام متحدہ کا امریکہ کو انتباہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشال بیچلیٹ نے مطالبہ کردیا

سیاہ فام کی ہلاکت پر امریکہ کو سخت ایکشن لینا چاہیے،،

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشال بیچلیٹ نے مطالبہ کردیا،

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو نہتے سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کو تشدد سے ہلاک کرنے میں

ملوث ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھرپور

اقدامات کرنے چاہئیں، امریکی پولیس کے ہاتھوں تشدد سے افریقی امریکیوں کی ہلاکت کا یہ

پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر مظاہرے جاری ہیں۔

%d bloggers like this: