مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان بھی فیکٹ چیک کی زد میں آگئے

صدر ٹرمپ کی پوسٹل بیلٹ سے متعلق دو ٹویٹس پر اسی نوعیت کا انتباہ جاری کیا گیا تھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد چینی وزارت خارجہ کے ترجمان بھی فیکٹ چیک کی زد میں آگئے،،

ٹوئٹر نے فیکٹ چیکنگ پالیسی کو مزید موثر بنانے کے لیے چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ٹویٹس پر انتباہ جاری کر دیا۔

یہ انتباہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ کی اس ٹویٹ پر جاری ہوا ہے

جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شاید امریکی فوج ہو چین کے شہر ووہان میں وبا لائی ہو۔ یہ ٹویٹس دو ماہ قبل کی گئی تھی

تاہم ان پر انتباہ آج جاری کیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی پوسٹل بیلٹ سے متعلق دو ٹویٹس پر اسی نوعیت کا انتباہ جاری کیا گیا تھا

جس کے بعد ردعمل میں امریکی صدر نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے سوشل میڈیا کمپنیوں کو امریکہ میں حاصل قانونی تحفظ میں تخفیف کے مسودے پر دستخط کیے ہیں.

%d bloggers like this: