نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

28مئی2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

تھانہ سٹی پولیس نے الگ الگ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 1150 گرام چرس، پسٹل اور بچے سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی نے بتایا کہ

تھانہ سٹی نے الگ الگ کاروائی یاں عمل میں لاتے ہوئے منشیات فروش، ناجائز اسلحہ رکھنے اور بچے سے زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہزاد ولد محمد اعجاز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1150گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

اسی طرح پولیس سٹی نے ملزم عبدالوحید سے پسٹل برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تھانہ سٹی پولیس نے ایک اور کاروئی میں بچے سے زیادتی کے2سال پر ئم ملزم سلیم ولد نبی بخش کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی عمران رشید کی سربراہی میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں

لا رہی ہے جس کا مقصد عوام الناس کا تحفظ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔


ڈیرہ غازیخان:

پولٹری فارمز کی طرف سے چکن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،ڈی جی خان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولٹری فروخت کر نے والے دکانداروں پر جرمانے اور مقدمات کے اندراج کے

خلاف دکانداروں کا احتجاج،تین دن تک مرغی کے گوشت کی دکانوں تالے لگا کر بند کردیا،مطالبات تسلیم نہ کیے گئے

تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رہے گی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی مرکزی انجمن تاجران کے وفد ہمراہ چیئر مین مارکیٹ کمیٹی سے ملاقات،چیئر مین کی طرف سے آج ڈپٹی کمشنر کو حقائق سے

آگاہ کر کے مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی،اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے دیگر اضلاع کی طرح ڈیرہ غازی خان میں پولٹری کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے

انتظامیہ کی جانب سے چکن ڈیلرز پر ناجائز جرمانے اور دکانداروں کے خلاف دی جانے والی ایف آئی آر پر احتجاج کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کر دی اور دکانوں کو تالے لگا دئیے

اور احتجاجی بینزر ہاتھوں میں تھام کے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام پر نعرے بازی کی اس موقع پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر شیخ بلال،محمد ندیم،شیخ شاہد معراج،

شیخ محمد قاسم ودیگر عہدیداران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقررہ ریٹ 260 روپے مقرر ہے جو ضلعی انتظامیہ نے ان کو دیا ہے

اس پر دکانداروں کو چالیس سے پچاس روپے فی کلو گرام تک نقصان ہورہا ہے جس پر وہ مجبوراً 320 روپے کلو فروخت کررہے ہیں

بجائے انتظامیہ ان سے ریٹ پر بات چیت کرتی انہوں نے الٹا دکاندار جو کرونا وائرس اور لاک ڈاون سے پہلے ہی ستائے ہوئے ہیں

ان پر بھاری جرمانے اور مقدمات اندراج کرکے ان کو تنگ کررہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ فارمرز سے ریٹوں کو کم کرائیں تاکہ

ہم بازار میں کم سے کم ریٹ پر مرغی کا گوشت فروخت کرسکیں چکن کے گوشت سے وابستہ دکانداروں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے ان کے مطالبات نہ مانے تو وہ غیر معینہ مدت تک دکانیں

بند کرکے مرغی کے گوشت کی فروخت بند رکھیں گے کیو نکہ نقصان میں فروخت اور بھاری جرمانے موجودہ صورتحال میں اداکرنا ہماری برداشت سے باہر ہے

پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد بلال،محمد ندیم،شیخ شاہد معراج،شیخ محمد قاسم و دیگر عہدیداروں مرکزی انجمن تاجران کے سٹی صدر جان عالم خان لغاری،

جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی،ضلعی سیکرٹری جنرل طارق اسماعیل،سٹی انفارمیشن سیکرٹری طاہر معراج کے ہمراہ چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق اعوان سے ملاقات کی

اور صورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے پولٹری ڈیلرز کے موقف سے اتفاق کر تے ہو ئے کہا کہ

فارمر ز کی طرف سے مال مہنگا ہو نے پر چھوٹے مرغی فروشوں پر جرمانے مناسب نہیں تاہم آج وہ تمام صورتحال سے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کو آگاہ کر کے مسئلہ حل کرا نے کی کوشش کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازیخان اور تونسہ شہر کے داخلی و خارجی مقامات کو خوبصورت کرنے کے ساتھ پارکس اور گرین بیلٹس کوبہتر کیا جارہاہے

ڈیرہ غازیخان شہر کے تمام چوکوں کی ری ڈیزائننگ کی جائے گی مشیر وزیر اعلی پنجاب و چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازیخان محمد حنیف پتافی نے کمشنر ساجد ظفر ڈال سے

گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے تاہم مٹیریل کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا

افسران ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ یقینی بنائیں انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت پنجاب کے قواعد و ضوابط پر عمل یقینی بنانے کیلئے

مزیدسختی کی جائے تاہم عوام اور کاروباری حضرات کو ناجائز تنگ نہ کیا جائے کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہاکہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر تعمیراتی کمپنیوں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کیا جائے

افسران کی مانیٹرنگ یقینی بنانے کیلئے ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیںاراکین اسمبلی کے ساتھ مل کر علاقہ کی ترقی اورعوامی مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا

اس موقع پرڈپٹی کمشنر طاہر فاروق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و قائمقام کمانڈنٹ بی ایم پی سمیع اللہ فاروق بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان :

ضلع ڈیرہ غازیخان میںگرانفروشوں کے خلاف 14مقدمات درج کر کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں کے معائنہ کے

دوران ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے کارروائی کرتے ہوئے سٹی ،

گدائی اوردیگر تھانوں میںچھ مقدمات درج کرائے اسی طرح ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اصغر صدیقی نے بھی سول لائن اور بی ڈویژن تھانو ںمیں گرانفروشوں کے خلاف چھ مقدمات درج کرائے

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے دو مقدمات درج کرا کے پانچ ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کیا

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار عاطف مزاری کے قتل کے

واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیاہے

اور انہوں نے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

اخبار فروش یونین ڈیرہ غازی خان میں مخیر حضرات کے تعاون سے اخبار فروشوں کو عید راشن گفٹ پیک تقسیم کیلئے تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر اخبار فروش یونین ڈیرہ غازی خان سید راشد منیر نے

اخبار فروش بھائیوں میں راشن گفٹ پیک تقسیم کئے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قائد خان ٹکا خان عباسی جنرل سیکرٹری آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی خصوصی ہدایات کی

روشنی میں پورے پاکستان میں اخبار فروش یونین کے ذمہ داران اپنی برادری کی خدمت و ریلیف کی فراہمی کیلئے مصروف عمل ہیںمیری اولین ترجیح اپنے اخبار فروش بھائیوں کو اس تاریخی مشکل وقت میں

زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی ہے اور آنیوالے چند دنوں میں ڈیرہ غازی خان کے اخبار فروش بھائیوں کو ایک اور خوشخبری ریلیف کی صورت میں ملنے والی ہے جو کہ

حتمی مراحل میں ہے میں ان تمام مخیر حضرات کا بے حد ممنون و مشکور ہوں جن کے تعاون سے یہ سب ممکن ہوا اللہ تعالی ان تمام دوستوں کو جزائے خیر دے آمین۔

موجودہ یونین کی مدت 4 جولائی کو ختم ہو رہی ہے 30 جون کو الیکشن کمیٹی اور یونین کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا جائیگا

انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے خصوصی اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں اخبار فروش طبقہ کیلئے پیکج کا اعلان کرکے اس محنت کش طبقہ مزدور طبقہ کو ریلیف فراہم کریں

یہ بھی دیہاڑی دار طبقہ ہے حکومت کی جانب سے اخبار فروشوں کو کسی حکومتی ریلیف میں شامل نہ کرنا اور یکسر نظر انداز کرنا ہمارے لئے حیران کن اور باعث تشویش ہے

سیکرٹری فنانس محمد نواز،جوائنٹ سیکرٹری عبدالغفور،سیکرٹری اطلاعات الٰہی بخش نے اپنے خطاب میں کہا کہ

اس مشکل وقت میں ڈیرہ یونین کے اقدامات قابل ستائش ہیں اس پر ہم سید راشد منیر صدر اخبار فروش یونین کو انکی دن رات محنت و خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تقریب کے بعد دعا کی گئی۔

تقریب میں عمران جعفری،فیصل جبار،عابد جسکانی،محمد قاسم،عامر حسین، غلام عباس،نزاکت قریشی،رب نواز،اقبال حسین،تیمور خالد،غلام حسن،وحید مراد،وقاص جبار،

اللہ وسایا،وسیم راجہ،سلیم جمیل، عبدالغفار،محمد سجاد،ہمایوں نسیم،جمشید انصاری،محمد حسین،شعیب احمد، حافظ عبدالستار،سلیم اختر،عبداللہ، نیک محمد،جمال بلوچ، ملک وزیر،ملک عیسی،عبدالکریم نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان :

دہشت گردی جیسے سنگین مقدمہ کا مرکزی ملزم ہونے کے ساتھ ساتھ ڈکیتی و چوری میں بھی ملوث ملزم اسلحہ سمیت گرفتارتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چوٹی علم دین نے بتایا کہ

مقدمہ نمبر 120 کا مرکزی ملزم بلال چچہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف تھانہ چوٹی میں مقدمہ نمبر 120/20 بجرم 324/7ATA درج ہے جبکہ ملزم بلال چچہ نے کچھ عرصہ قبل قیمتی کیمرے ڈکیتی کۓ تھے

اور گرفتار ہونے والا ملزم بلال چچہ چوری میں بھی ملوث پایا گیا ہے جس پر تھانہ چوٹی میں مقدمات درج ہیں۔

تھانہ چوٹی پولیس نے ملزم بلال سے سے ڈکیتی و چوری کی مد میں بھی رقم 20 ہزار روپے برآمد کر کے اصل ملکان کے حوالے کر دی

علم دین ایس ایچ او تھانہ چوٹی نے مزید بتایا کہ ملزم سے واردات میں استعمال ہونا والا موٹر ساٸیکل اور پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے

ملزم عادی ڈکیت اور چور ہے جس سے دوران تفتیش مزید انکشافات بھی سامنے آنے کی توقع ہے

انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر جراٸم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جا رہا ہے اور امن و امان کی صورت حال برقرار رکھتے ہوۓ عوام الناس کو بھر پور تحفظ دیا جا رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان میں کوروناوائرس کی تشخیص کے قائم لیب آپریشنل ہونے کے تین دن بعد ہی بند ہوگئی اور مقامی سطح پر کوروناوائرس کی تشخیص کاعمل رک گیا

ترجمان ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر خالد تحسین کے مطابق کوروناوائرس کی تشخیص کے لئے قائم بی ایس ایل لیول ٹو اینڈ تھری لیب فنی خرابی کے باعث بندہے

تاہم لاہور سے ماہرین کی ٹیم کو طلب کرلیاگیاہے اور آج رات تک ماہرین کی ٹیم ضروری آلات لیکر کر لاہور سے ڈیرہ غازی خان پہنچ جائے گی اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کی

تشخیص کے لئے دوبارہ ٹیسٹ کرنے کی سہولت بحال ہوجائے گی جبکہ دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر خلیل احمد سکھانی کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں مقامی سطح پر

وائرس کے پھیلا¶ میں اضافہ ہو رہا ہے اور ابتک ضلع بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بڑھکر 128 ہوگئی ہے

جبکہ 62 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور کل 66 مریض طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ اسپتال میں زیرعلاج ہیں انہوں نے کہا کہ

لاک ڈا¶ن میں نرمی کے بعد کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اگر عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو صورتحال تشویشناک ہوسکتی ہے۔

About The Author