مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

28مئی2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی سے)

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ٹڈی دل کے خاتمہ کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہے۔

کسانوں کی فصلات اور باغات کی ہر حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ ضلع بھر میں انسداد ٹڈی دل آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔

یہ باتیں انہوں نے آج راجن پور کے نواحی علاقے مرغائی میں انسداد ٹڈی دل آپریشن بارے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں 70ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر اسپرے کرکے ٹڈی دل کی بہت بڑی تعداد کو تلف کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ، محکمہ زراعت، مال، آن فارم واٹر مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کی ٹیمیں دن رات ٹڈی دل کے خاتمہ کے لیے مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹڈی دل کے مکمل خاتمے اور انخلاء تک آپریشن جاری رہے گا۔

سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور، محکمہ زراعت و مال کے افسران و ملازمین اور مقامی کسانوں نے شرکت کی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت مرغائی کا اچانک دورہ کیا اور وہاں صفائی، ادویات کی دستیابی، طبی سہولیات کی فراہمی، میڈیکل و پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری اور دیگر امور کو چیک کیا

اور انچارج مرکز صحت کو لوگوں کو بروقت اور معیاری مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔


راجن پور

راجن پورسے افسوسناک خبر ۔۔آفتاب نواز مستوئی سے ۔۔

کس قدر اذیت ناک صورتحال سامنے آرھی ھے جس باپ نے اپنے لاڈلے شہزادے کو ناز و نعم سے پالا پوسا اسکے لئیے خوشیوں مسکراھٹوں اور راحتوں کا ساماں پیدا کئیے رکھا آج اسی بیٹے نے باپ کو گولی مار کر راھی ملک عدم بنا ڈالا ۔

ضلع راجن پور ایک ھنس مکھ عوام دوست ورکر سیاستدان سے محروم ھو گیا ۔۔سردار عاطف خان مزاری سابق پارلیمانی سیکریٹری پنجاب جو انسان دوست شخصیت عوامی لیڈر سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شوکت حسین خان مزاری کی وفات کے بعد

انہی کی خالی شدہ نشست سے ضمنی الیکشن اور پھر 2013 کے جنرل الیکشن میں روجھان کی صوبائی سیٹ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ھوئے تھے میاں شہباز شریف کے

انتہائی معتمد اور قریبی ساتھیوں میں شمار ھوتے تھے ۔ا2018 کے الیکشن میں سرائیکی وسیب کے اکثر سرداروں اور جاگیر داروں نے جب اچانک مسلم لیگ کا ٹکٹ چھوڑ کر جیپ یا کوئی اور نشان لے لیا تھا

سردار عاطف خان پورے بیلٹ میں واحد شخصیت تھے جنہوں نے شکست گوارا کر لی مگر "” پارٹی اور قیادت سے وفاداری بشرط استواری کے مصداق شیر ” کا نشان نہ چھوڑا ۔۔

ان کی اسی اصول ہسندی کو شریف برادران اور مسلم لیگی قیادت کے ھاں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ھے تا دم حیات مسلم لیگ ن سے وابستہ رھے اور آج اپنے ھی ” خون” کے ھاتھوں لہو میں نہا کر

چل بسے ۔۔۔اصل حقائق کیا ھیں وہ تو پولیس تفتیش اور مصدقہ شہادتوں کے بعد ھی پتہ چل سکے گا ۔قطع نظر کسی قسم کی سیاسی وابستگی یا اختلاف مرحوم کی وفات پر

پورے وسیب کے ھر ذی شعور انسان کو افسوس ھوا ھے اللہ تعالی ا ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے ۔۔۔آمین ثم آمین

باسط خا ن مزاری جس نے باپ پر گولی چلائی


راجن پور ۔

آفتاب نواز مستوئی سے ۔۔

سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مسلم لیگ ن ہردلعزیز عوامی رہنما سردار عاطف حسین خان مزاری نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوں وسسکیوں کے ساتھ روجھان مزاری کے

آبائی قبرستان میں اپنے مرحوم والد کے پہلو میں سپرد خاک کردئیے گئے نمازِ جنازہ ممتاز مزہبی روحانی شخصیت پیر قمبر شریف مخدوم سید غلام حسین شاہ بخاری نے پڑھائ رقت آمیز مناظر ھزاروں کی

تعداد میں عوام کی شرکت مرحوم کی سیاسی سماجی علاقائی وملکی خدمات کو زبردست خراج تحسین نمازِ جنازہ میں سابق وزیراعظم سردار میر بلخ شیر خان مزاری مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان

صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر خان دریشک ایم این ایز سردار ریاض محمود خان مزاری ایم پی اے سردار خرم سہیل خان لغاری سردار فاروق امان اللہ خان دریشک سردار اویس خان دریشک ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کھرل

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن سیف اللہ سابق ڈپٹی اسپیکر سردار شپر علی خان گورچانی سردار عبدالعزیز جگن خان دریشک سردار فرحت عزیز خان مزاری سردار طارق خان مزاری پیر آف کوٹ مٹھن

شریف خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ خواجہ غلام فرید کوریجہ مخدوم سیدمنور شاہ بخاری سردار رحیم یار خان مزاری سردار اطہرعلی خان مزاری

ایم شہباز خان گشکوری پیر سید اسماعیل شاہ بخاری پیر سید صادق رسول شاہ بخاری محمد نعیم اقبال خان گشکوری جام فیض اللہ علامہ مفتی ارشاد احمد حقانی میان نزیر احمد غوری میاں آفتاب احمد

پیر سید مرید عباس کاظمی سید شہباز کاظمی پیر سید درانی شاہ شہزاد احمد گشکوری محمد زین العابدین زین خان سمیت پاکستان بھر سے ھزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی نماز جنازہ میں سب سے

زیادہ تعداد سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کی تھی جو دھاڑیں مار مار کر رو رھے تھے مرحوم کے صاحبزادے سردار ریحان خان مزاری بھائی سردار شمشیر علی خان مزاری چچا سردار صفدر حسین خان مزاری داماد سردار خضرحسین خان مزاری بھتیجوں سردار میر حمزہ خان کزنز

سردار نواب حسن اختر خان سردار عبدالصمد خان مزاری سردار میر بالاچ خان مزاری حاجی لیاقت علی خان مزاری سے اظہار افسوس وفاتحہ خوانی کرتےہوئے پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل کی دعاء کی ۔

دریں اثناء وزیر اعلی ا پنجاب سردار عثمان خان بزدار اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی میر دوست محمد خان مزاری نے اپنے الگ الگ بیانات میں سردار عاطف حسین خان مزاری کی وفات پر گہرے

رنج وغم کا اظہار کیا ھے انہوں نے مرحوم کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ھوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کیلئیے صبر جمیل کی دعا کی ھے۔

%d bloggers like this: