پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لیے11 رکنی فرانسیسی ٹیم کراچی میں ائیرپورٹ کا دورہ کرنے کے بعد جائے وقوعہ پہنچی ،،
فرانسیسی ماہرین کو پی آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے اب تک ملنے والے شواہد کے حوالے سے بریفینگ دی
پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لیے11 رکنی ٹیم فرانس سے کراچی پہنچ گئی۔۔
فرانسیسی ماہرین کی ٹیم صبح 6 بجکر34 منٹ پر خصوصی طیارے اے آئی بی ،1888 کے ذریعے کراچی پہنچی تھی۔۔
کچھ دیرہوٹل میں قیام کے بعد فرانسیسی ٹیم سول ایوی ایشن ہیڈ کواٹر پہنچی،
سول ایوی ایشن کے اعلی افسران اور پی آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے پہلےرن وے اور بعد میں جائے وقوعہ کا دورہ کروایا۔۔
فرانسیسی ٹیم نے سول ایوی ایشن اور پی آئی اے تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ کنٹرول ٹاور پر اس وقت
موجود ائیر ٹاور کنٹرولر سے بھی تحقیقات کی جہاز کے پائلٹ اور ائیر ٹریفک کنٹرول کے درمیان ہونے والی گفتگو کا جائزہ بھی لیا گیا
فرانسیسی ٹیم نے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ جائے وقوعہ کا دورہ کیا،
جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور اب تک ملنے والے شواہد کی تحقیقات کی گئی،
جائے وقوعہ پر تحقیقات مکمل کرنے کے بعد فرانسیسی ٹیم ممبران ہوٹل روانہ ہو گئے،،
فرانسیسی ماہرین کی ٹیم آج رات 10 بجے واپس روانہ ہوگی، ماہرین اپنے ساتھ جہاز سے ملنے والے اہم شواہد لے جائے گی ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،