دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

طیارہ حادثہ، لاشوں کی شناخت کے معاملے پر مثبت پیشرفت ہو رہی ہے

فیصل ایدھی کاکہنا ہے کہ ٹیم سائنٹیفک بنیادوں پر لاشوں کا جائزہ لے رہی ہے

کراچی ماڈل کالونی طیارہ حادثہ، لاشوں کی شناخت کے معاملے پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے ماہرین کی ٹیم ایدھی سرد خانے پہنچ گئی۔

این ڈی ایم اے کی ٹیم میں ڈینٹسٹ اور دیگر ماہرین شامل ہیں

فیصل ایدھی کاکہنا ہے کہ ٹیم سائنٹیفک بنیادوں پر لاشوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

ایدھی سرد خانے سے اٹھارہ لاشیں ورثاء غالب گمان پر زبردستی لے گئے۔

مجموعی طور پر حادثے میں ہلاک 56 افراد کی میتیں ایدھی سرد خانے لائی گئی تھیں۔

سرد خانے میں اس وقت چونتیس لاشیں موجود ہیں۔

اُن کاکہنا تھا کہ موجود لاشیں این ڈی ایم اے کی ٹیم کی اجازت کے بغیر حوالے نہیں کریں گے۔

About The Author