کراچی کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ،
واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 32 منٹ سے زائد دورانیہ کے قریب بجلی بند ہونے کے باعث
شہر کو کئی گھنٹے پانی کی فراہمی مکمل بند رہی،شہر کو 60 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا
ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق اہم ترین پمپنگ اسٹیشن پر رات بارہ آڑتیس پر بجلی بند ہوئی بجلی کے شٹ ڈاون کے
باعث شہر کو60 ملین گیلن پانی کم فراہم کیا گیا،پانی کی کمی کے اثرات دو دن تک پورے شہر پر مرتب ہوں گے،
ترجمان کے مطابق چند منٹ بجلی بند ہونےپر بھی بائیس دیو ہیکل پمپس چلانے کے لئے 30سے45 منٹ کا وقت لگتا ہیں
جبکہ خالی ہونے پانی کی والی لائینیں بھرنے میں کئی گھنٹے لگتے ہیں،ترجمان کے مطابق بدھ کے روز بھی اچانک
شٹ ڈاون سے کراچی کوپانی فراہم کرنے والی لائن دو مقام سے پھٹ گئی تھی
جس کے باعث شہر کو 215 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا،
ابھی اس کمی کے اثرات شہر میں موجود تھے کہ ایک بار پھر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا،
دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے
چند منٹوں کے لئے آنے والے تعطل کو فوری بحال کر دیا گیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،