دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

24مئی2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے،اور تجزیے۔

،کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

چھت پرکپڑے ڈالنے کے دوران چھت سے گزرنے والی 11ہزار واٹ بجلی کی تار کی زد میں آکر جھلسنے والی نشتر ہسپتال کے

برن یونٹ میں زیر علاج 5روز کی موت وحیات کی کشکمش میں مبتلا رہنے کے بعد 15سالہ لڑکی دم توڑ گئی،19

مئی کے روز 15سالہ افشاں بی بی گھر کی چھت پر کپڑے دھو رہی تھی، گیلے کپڑے چھت پر ڈالتے ہوئے11کے وی تارکے زد میں آ گئی تھی جسے نشتر منتقل کردیا گیا تھا،

اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے علاقہ پرانی سبزی منڈی نور شاہ روڈ پر واقع گھر کی چھت پر سے واپڈا کی گیارہ ہزار واٹ بجلی کی تار گزررہی تھی کہ

محمد سنوارہ کی 15 سالہ بیٹی افشاں بی بی گھر کی چھت پر کپڑے دھو رہی تھی، گیلے کپڑے چھت پر ڈالتے ہوئے تارکے زد میں آ گئی تھی جس کے نتیجہ میں 15 سالہ افشاں بی بی سمیت 4 سالہ بچہ جھلس گیاتھا،

کرنٹ لگنے سے دونوں کا جسم تقریباً 90 فیصد جھلس گیاتھا،دونوں کو تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیاتھ

ا تاہم 5روز کی موت وحیات کی کشکمش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روزافشاں بی بی نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں دم توڑ گئی۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ عید ہمیں آپس میں بھائی چارے،اخوت اور محبت کا درس دیتی ہے، عید کی اصل خوشی دکھی انسانیت کی خدمت میں ہے،

عالمی وباء اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہو نے والوں کو ہمیں نہیں بھولنا چاہیے، عید کے موقع پر ہمیں تمام باہمی اختلاف بھلا کر ایک ہونا چاہئے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پرعید ملنے کیلئے آنے والے عمائدین علاقہ اور میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ

عید کے اس پر مسرت موقع پر ہمیں مستحقین کو نہیں بھولنا چاہیے،کورونا کی وباء اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ معاشی بد حالی کا شکار لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے،

عید پر غریب افراد کی مدد کرکے انسانی ہمدردی کو فروغ دینا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہنجراء خاندان کی سیاست کا محور غریب عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرنا ہے،

ہنجراء خاندان 37سال سے عوام کی خدمت مصروف عمل ہے، علاقے میں حقیقی معنوں میں معاشی ترقی کی بناء پر اور عوام کی خدمت کی بدولت لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکاہے،

عوام جانتی ہے کہ کس نے عوام کی خدمت کی ہے اور کون عوام کی خدمت کی غرض سے سیاست کررہاہے اور کون عوام سے ووٹ لیکر غائب ہو جاتا ہے،

انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کوعبادت سمجھ کر کرتے ہیں اسی لیے عوام ہم پر اعتماد کرتی ہے،حلقہ کی ترقی و خوشحالی پر بھرپور توجہ دی اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے گئے،

انہوں نے کہا کہ ہنجراء خاندان کاجینا مرنا عوام کے ساتھ ہے وہ سیاسی شعبدہ بازی نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام باشعور ہیں اورشعبدہ بازوں کی چالوں کو سمجھ چکے ہیں،

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے24 گھنٹے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں،ملک احمد یار نے کہا کہ عہدے اور اقتدار آنی جانی چیز ہے،

ہنجراء خاندان لوگوں سے خدمت کے ذریعے رشتوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے پر کاربند ہے، عزت اللہ تعالیٰ عطا کرتا اس کی بنیاد لوگوں کی خدمت ہے، اس موقع پرعمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پرہماری ایمانی ذمہ داری ہے کہ عالمی وباء اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو مزدور غریب دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہو اہے

ہم ان بھائیوں کو نہ بھولیں،عید ہمیں غریبوں سے ہمدردی اور دوستوں سے محبت کا پیغام دیتی ہے،عید کی خوشیوں میں حفاظتی تدابیر اپنا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں،

سیاست دان کا اصل اثاثہ کارکن ہوتے ہیں کارکن کی خدمت کیلئے ہروقت دروزاے کھلے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ملنے کیلِئے آنے والے عمائدین علاقہ اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ عید الفطر ہمیں حسنِ سلوک اور رواداری کا سبق پڑھاتی ہے، عید مناتے وقت ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم اپنے ان بھائیوں کو نہیں بھولیں گے جو عالمی وباء اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہو ئے ہیں،

ہمیں چاہیے کہ ہم غریبوں کے دکھ درد کو محسوس کریں گے اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ خوشی کے اس مبارک دن میں اللہ کے نزدیک اس خوشی کی کوئی اہمیت نہیں جس میں ضرورت مندوں، ب

ے کسوں، ناداروں اور مظلوموں کو بھلا دیا جائے اور ان کو اپنی خوشی میں شامل نہ کیا جائے،محمد ذیشان گرمانی نے کہا کہ نے جو عوام سے وعدے کئے تھے من و عن پورے کئے تھی،

ان کے دور اقتدارمیں اڑھائی ارب سے زائد کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں جوکہ انکی بہترین کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہیں، حلقہ کے پسماندہ ترین دیہاتوں میں بھی تعلیمی ادارے بنوائے اور جدید تعلیم کی راہ ہموار کی گلیاں اور نالیاں پختہ بنوائیں

جبکہ حلقہ میں 2ڈگری کالجز کی منظوری پورے پنجاب میں ایک مثال ہے، انہیں فخر ہے کہ انہوں نے 5سالہ دور اقتدار میں اڑھائی ارب سے زائد کے ترقیاتی کام کرائے اگراللہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دیا

اور عوام نے ساتھ دیا تو انشاء للہ سنانواں کو تحصیل کادرجہ اور سنانواں میں یونیورسٹی کا قیام انکی اولین ترجیح ہوگی،، اس موقع پر محمد سعود گرمانی،

عتیق الرحمن خان گرمانی، حاجی غلام رضا خان گرمانی، احسن گرمانی، ارسلان شاہد چانڈیہ، ملک محمد عامر موہانہ، ضیاء الرحمن فاروقی، وقاص الیاس ڈوگر،

ابوذر ترین،حمزہ ترین،عبدالمطلب علی، مہر طارق سعید کلاسرہ،خرم مختیار گرمانی، جاوید گرمانی، اسمعیل گرمانی، ستار درگھ، اصغر درگھ،حسن معاویہ گورمانی،

طلعت خان ترین، ارسلان شاہد چانڈیہ، سلمان شاہد چانڈیہ، راشدخان گرمانی، نعیم خان گرمانی، عمران قیصر، سعید احمد، ملک فاروق گاذر، میاں عمران چھجڑہ،وقاص بخاری، ابوذر ترین، نواب مضطر،ریاض خان گرمانی، سجاد خان گرمانی ودیگر بھی موجود تھے۔


بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

السَـلاَمُ عَلَيــْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ

عیدالفطر کے ایک خوبصورت آغاز بارگاہ الہی میں اس دعا کے ساته کہ آپ سلامت رہیں اور رب العزت آپ کو دائمی خوشیاں عطا فرمائے.
اللہ پاک آپ کو ‘ آپ کے
اھل خانہ اور آپ سے منسلک تمام لوگوں کو اپنی نعمتوں سےمالا‎ ‎مال فرماۓ.
میری طرف آپ کو اور آپکےسب گھر والوں کو دل کی گہرائیوں سے پر خلوص عید مبارک


پنجاب ایمرجنسی سروس
ریسکیو 1122 مظفرگڑھ۔
بتاریخ 24 مئی 2020

ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کا نماز عید کے اجتماعات کے لیے ایمرجنسی کور

مظفرگڑھ۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی ہدایات پر نماز عید کے اجتماعات کو ایمرجنسی کور دینے کے لی

ے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کی قیادت میں ضلع مظفرگڑھ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات پر

ریسکیو اہلکاروں، ایمبولینسوں اور فاٸر کی گاڑیوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بواٸز پوسٹ گریجویٹ کالج، اسپورٹس گراٶنڈ، اڈے والی مسجد قنوان چوک

اور توکلیہ مسجد ریلوے روڈ پر ہونے والے نماز عید کے اجتماعات کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات ریسکیو اہلکاروں کو شاباش دی

نماز عید کے اجتماعات کے بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو آفس میں ڈیوٹی سرانجام دینے والوں تمام ریسکیو اہلکاروں کو

عید کی مبارک باد دیتے ہوۓ فرمایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کے تمام آفیسر و اہلکار ہمہ قسمی ہنگامی

صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں اور مظفرگڑھ کی عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

About The Author