دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

23مئی2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاور تجزیے۔

بہاولنگر

(بیورو رپورٹ )

ضلعی پولیس نے چاند رات اور عید الفطر کے حوالے سے سیکیورٹی کا جامع پلان جاری کر دیا۔

چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر 1400سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔عید الفطر کے موقع پر ضلع بھر میں پولیس پٹرولنگ کا مربوط نظام ترتیب دے دیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے چاند رات اور عید الفطر کے لئے پولیس سیکیورٹی کا فول پروف پلان جاری کر دیا ہے

جس کے مطابق ضلع بھر میں چاند رات پرمین بازار، اہم چوراہوں اور مختلف شاہراوں پر پولیس پکٹس لگادی گئی ہیں جن پر پولیس کے افسران اور جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

عید الفطر کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر حکومت و علماء کے متفقہ 20 نکات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے عید کی نماز ادا کی جائے گی جس کی سیکیورٹی کے لیے 1400سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں.

ایلیٹ فورس، کیو آر ایف اور لیڈیز پولیس بھی اس موقع پرڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جبکہ تمام سپر وائزری آفیسرز بشمول ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو دوران ادائیگی نماز عید الفطر امن و امان قائم رکھنے کے لیے موثر پٹرولنگ جاری رکھنے ،

داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلینگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہو گی

اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ

تمام سیکیورٹی انتظامات کی سپر ویژن وہ خود کریں گے اور ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی بہاولنگر پولیس سیکیورٹی کے معاملات میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس ہیڈکواٹرز میں پولیس کی اضافی نفری سٹینڈ بائی رہے گی۔ ڈی پی او بہاولنگر نے پولیس افسران کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ

عید کے پر مسرت موقع پر دوران ڈیوٹی عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اورڈیوٹی میں کوئی غفلت اور سستی برداشت نہ کی جائے گی ۔


بہاولنگر/

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ضلعی پولیس نے چاند رات اور عید الفطر کے حوالے سے سیکیورٹی کا جامع پلان جاری کر دیا۔

چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر 1400سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

عید الفطر کے موقع پر ضلع بھر میں پولیس پٹرولنگ کا مربوط نظام ترتیب دے دیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے چاند رات اور عید الفطر کے لئے پولیس سیکیورٹی کا فول پروف پلان جاری کر دیا ہے

جس کے مطابق ضلع بھر میں چاند رات پرمین بازار، اہم چوراہوں اور مختلف شاہراوں پر پولیس پکٹس لگادی گئی ہیں جن پر پولیس کے افسران اور جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

عید الفطر کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر حکومت و علماء کے متفقہ 20 نکات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے عید کی نماز ادا کی جائے گی

جس کی سیکیورٹی کے لیے 1400سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں. ایلیٹ فورس، کیو آر ایف اور لیڈیز پولیس بھی اس موقع پرڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

جبکہ تمام سپر وائزری آفیسرز بشمول ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو دوران ادائیگی نماز عید الفطر امن و امان قائم رکھنے کے لیے موثر پٹرولنگ جاری رکھنے ،

داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلینگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہو گی

اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ تمام سیکیورٹی انتظامات کی سپر ویژن وہ خود کریں گے

اور ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی بہاولنگر پولیس سیکیورٹی کے معاملات میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس ہیڈکواٹرز میں پولیس کی اضافی نفری سٹینڈ بائی رہے گی۔

ڈی پی او بہاولنگر نے پولیس افسران کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر دوران ڈیوٹی عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اورڈیوٹی میں کوئی غفلت اور سستی برداشت نہ کی جائے گی ۔


بہاولنگر/

(صاحبزادہ وحید کھرل)

ملک بھر کیطرح بہاولنگر میں عید الفطر کی نماز کےبڑے اجتماعات تمام چھوٹی بڑی مساجد ,امام بارگاہوں جنمیں سر فہرست دیوبند مرکزی عید گاہ جامع العوم عید گاہ 8بجکر 15منٹ پر شیخ الحدیث حضرت مولانا جلیل احمدآخون کی امامت ہوگی

عید نمازہوگی,جبکہ سنی مرکز جامع رضائے مصطفٰی میں8بجکر15منٹ پر مولانا صاحبزادہ عبدالرسول اشرفی کی امامت میں عید نماز اداہوگی,

مرکزی عید گاہ غوثیہ علامہ مسعودالحسن چن پیر گیلانی8بجکر30منٹ پر عید نماز ہوگی, ضلع کونسل مسجد میں حافظ مبشر لطیف7بجکر30 منٹ پر عید نماز پڑھائیں گے,

جامعہ مسجد نور نزد خالد مقبول پارک قاری شبیر احمد نورانی7بجکر30منٹ پر عید نماز پڑھائیں گے,تکیہ محسن شاہ مسجد میں صاحبزادہ عبدالمجید نظامی کی امامت میں نماز عید7بجکر30منٹ پر,

عید گاہ سردار شاہ ہارون آباد روڈ مین نماز عید 7بجکر45منٹ پر ادا ہوگی, نورانی مسجد نظامپورہ میں مولانا شبیر احمد حسینی کی امامت میں 8بجے عید نماز ادا ہوگی,

جامع مسجد جناح کالونی میں نمازعید حضرت مولاناقاری بارک اللہ خان 8بجے پڑھائیں گے, جامع نظام الدین اُولیا مسجد مہاجرکالونی نزدپولیس لائن میں صاحبزادہ حافظ قاری محمدعمران قادرکھرل7بجکر 15منٹ پر عید نمازپڑھائیں گے,

جامع مسجد خادم آباد میں مفتی محمدنصراللہ خان کی امامت میں نماز عید7بجکر15منٹ پر اداہوگی, جبکہ جامع مسجد الفردوس سرکلر روڈ میں نماز عید7بجے مولاناابراہیم خان کی امامت میں ادا ہوگی,

جامع مسجد الجلیل گراؤنڈ مدنی کالونی گئوشالہ میں قاری فداء الرحمٰن شاکر کی امامت میں نماز عید 6بجے ادا ہوگی سمیت دیگر گلی محلوں میں قائم تمام مسالک کی مساجد میں عید الفطر کی نماز عقیدت واحترام سے پڑھائ جائیں گی

جسمیں عالم اسلام, مادروطن پاکستان کیلئے خصوصی , مسلح افواج کی کامیابی کشمیری و فلسطینی مظلوم عوام کے حق اور کرونا ویگر وبائ امراض کے خاتمہ کیلئے, دعائیں کرائ جا ئیں گی

اس موقع پر سخت ترین سیکورٹی انتظامات ہونگے جہاں پر پولیس کے چاک وچوبند نوجوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جسکی نگرانی ڈی پی او قدوس بیگ سمیت تمام تحصیلوں کے

ایس ڈی پی اوز کریں گے کرونا کے بارے میں حکومت کیجانب سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد بھی کرایا جائیگا جسکی ہدایت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی تمام مساجد کی انتظامیہ کو جاری کی جاچکی ہیں.


بہاولنگر/

(صاحبزادہ وحیدکھرل )

پولیس تھانہ بخشن خان کی بروقت کاروائی، بھاری مقدار میں شراب، لہن سمیت چالو بھٹی بھی برآمد، مقدمہ درج ،تفتیش جاری.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کاکریک ڈاون جاری ہے.

تھانہ بخشن خان کے ایس ایچ او انسپکٹرعبدالزاق شاکر کی سربراہی میں اے ایس آئی ملک جمیل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چک 45فتح میں کاروائی کرتے ہوئے عادی شراب فروش محمد رفیق قوم مے سکنہ 45 فتح کو گرفتار کرلیا،

ملزم کے قبضہ سے شراب 80لیٹرو لہن سمیت آلات کشیدگی چالو بھٹی بھی برآمد. بخش خان پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا.

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس منشیات، شراب فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کررہی ہے. بہاولنگر پولیس اس معاشرتی برائی کے خلاف کاربند ہے اور آخری مجرم کی گرفتاری تک اپنا مشن جاری رکھے گی.


بہاولنگر /

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈونگہ بونگہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروش گرفتار، قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس جبکہ چار جواری جواء کھیلتے ہوئے گرفتار،

جواء پر لگی رقم آلات قمار بازی بھی برآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ،
تفتیش جاری.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے

اس سلسلہ میں ایس ایچ او ڈونگہ بونگہ سب انسپکٹر مطلوب احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اللہ دتہ کو گرفتار کرلیا،

ملزم کے قبضہ سے 1100گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم سے تفتیش جاری ہے.جبکہ دوسری کارروائی قمار بازی کے خلاف کی گئی،

چار عادی جواریوں کو تاش پر جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم سمیت آلات قمار بازی برآمد کرلیے گئے.

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا ہےکہ منشیات ایک زہر قاتل ہے.

اس کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا چاہیے۔معاشرے کے ہر فرد کوچاہیے کہ

اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف پولیس کا ساتھ دیں،

تاکہ منشیات اور قمار بازی جیسی معاشرتی برائیوں سے اپنے مسقبل کے معماروں کو محفوظ رکھ سکیں.

About The Author