مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

23مئی2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہا ہے دارالامان میں خواتین اور بچوں کو گھر جیسا ماحول فراہم کیا جائے۔

بچوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے یہ بات گزشتہ روز دارالامان کے دورہ کے موقع پر

بات چیت کرتے ہوئے کہی۔سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم،سپرنٹنڈنٹ زرینہ بی بی اور دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں میں عید تحائف بھی تقسیم کئے۔

سپرنٹنڈنٹ زرینہ بی بی نے بتایا کہ دارلامان میں خواتین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

مشیر وزیر اعلی پنجاب و چیئرمین پی یچ اے محمدحنیف خان پتافی نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کادورہ کیا

اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کی طرف سے اسیران جیل میں عید کے تحائف تقسیم کیے اسیران جیل نے

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔

مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی نے سنٹرل جیل کے ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے مریض قیدیوں کی عیادت بھی کی

مشیر صحت نے اسیران کو دی جانے والی طبی سہولیات اور سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیادریں اثناء

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے بتایا سن کراپ گروپ و موسی خان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت

ڈیرہ غازی خان کی طرف سے مستحقین کی ہرممکن امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کی کچی آبادیوں صدیق آباد، بھٹہ کالونی، محبوب آباد، چوک چورہٹہ، بہادر والا عزیز آباد

، معصومہ آباد،چھینہ والا عبداللہ ٹاؤن اور شمش آباد کالونی میں یکم رمضان سے

آج تک 30000 ہزار راشن بیگز ڈور ٹو ڈور تقسیم کئے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان کے ممتاز قبائلی رہنماء سیاسی سماجی بزرگ شخصیت حاجی عبدالرحمن خان بزدار انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ میں ارکان اسمبلی سمیت دیگر ن نامور شخصیات کی شرکت۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سمیت دیگر شخصیات انکی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار ڈیرہ غازی خان کے ممتاز قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عبدالرحمن خان بزدار 74 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

انکے انتقال کی خبر ہزاروں افراد کو سوگوار کر گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ قبائلی علاقہ ایک باوقار اصول پسند شخصیت سے محروم ہوگیا حاجی عبدالرحمن خان بزدار انکے فیملی ممبر کی طرح تھے۔جبکہ انکے علاوہ دیگر متعدد شخصیات نے حاجی عبدالرحمن خان بزدار کے وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔

حاجی عبدالرحمن خان بزدار کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ کھرڑ بزدار میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں قبائلیوں سمیت سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سینٹر میر سرفراز بگٹی،

سردار پرویز اقبال خان گورچانی،گدی نشین دربار محمودیہ پیر خواجہ نصر الحممود،میر جان محمد بگٹی،سردار طاہر خان بزدار،یعقوب بزدار،سردار یوسف خان احمدانی سمیت سرکاری افسران ملازمین سمیت سابقہ مختلف یونین کونسل کے چیئرمین، وکلاء،

صحافیوں اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت اور مرحوم کے مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی حاجی عبدالرحمن خان بزدار کی فاتحہ خوانی اکتیس 31 مئی بروز اتوار انکے پیٹرول پمپ پاکستان پیٹرولیم

سروس انڈس ہائی وے نزد کوٹ چھٹہ ڈیرہ غازی خان میں ادا کی جائیگی۔


ڈیرہ غازیخان :

عید کے دن بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پیف سکولز اساتذہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے 4 ماہ سے تنخواہیں نہ. ملنے سے لاکھوں اساتذہ عید کی خوشیوں سے محروم کر دیئے گئے

تحریک انصاف کی حکومت کی ناانصافیوں عروج پر ہیں، ان خیالات کااظہار ضیاء السلام زاہد قریشی مرکزی چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی.

ایشن نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے وزیر تعلیم مراد کی ایماء پر پیف پارٹنرز سکولز کی فنڈنگ بند کر رکھی ہے عید کے باوجود فنڈز جاری کرنے کے سبب لاکھوں اساتذہ تنخواہوں سے محروم رہ گئے

جس کی وجہ سے اپنے بچوں کیلئے عیدکا جوڑا تک لینے کی سکت نہیں رکھتے، ساری دنیا کرونا مسائل کی وجہ سے ایک دوسرے کی مدد کر رہی ہے

لیکن تحریک انصاف کی حکومت جو تعلیمی ترقی کا بڑا شور مچاتی ہے اس نے اپنی دور میں اساتذہ کے مہنہ کو نوالا تک چھین لیا ہے اور ظلم.

یہ ہے کہ اساتذہ ہر فورم. پر اس نا انصافی پر آواز بلند کررہے ہیں لیکن صوبے کے چیف ایگزیکٹو عثمان بزدار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، پیف پارٹنرز نے فیصلہ کیا ہے ک

ہ خوشی کے موقع عید پر اس بے حس حکومت کی بے حسی کو عوام تک عیاں کرنے کیلئے پیف سکولز اساتذہ بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرائیں۔


ڈیرہ غازیخان :

رمضان المبارک کا آخری عشرہ اور سٹی سرکل میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں،

رواں ہفتے کے دوران سات موٹرسائیکل چوری جبکہ تین کو گن پوائینٹ پر چھین لیاگیا

گزشتہ روز نماز فجر کے موقع پر تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ عمر بن خطاب مسجد سے چوری ھونے والی

نئی ہنڈا موٹرسائیکل کو بھی دونامعلوم چور نماز پڑھنے کے بہانے آئے اور باہر کھڑی موٹرسائیکل لے اڑے

اسطرح رمضان کے جاری آخری عشرے کی یہ 7ویں موٹرسائیکل تھی اورشہری ان بڑھتی ھوئی چوری کی

وارداتوں سے پریشان نظر آتے ہیں انہوں نے آرپی او عمران احمر اور ڈی پی او اخترفاروق سے چوری

اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر قابو پانے اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیاھے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈکیتی و چوری میں گرفتار ملزم کو ریکوری کے لئے لے جانے والی پولیس پر ملزمان کی فائرنگ، ملزم اعجاز عرف جاجی مشوری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی جبکہ ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل برآمد۔

ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری علی محمد نے بتلایا کہ تھانہ صدر پولیس ڈکیتی کے مقدمہ میں اعجاز عرف جاجی مشوری کو موٹر سائیکل ریکوری کے لئے لے کر جا رہی تھی کہ

گجوجی روڈ پر اعجاز عرف جاجی مشوری کے ساتھی غلام رضا وڈانی اور 2نامعلوم ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم اعجاز عرف جاجی مشوری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا

جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان بخوف گرفتاری بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ صدر نے زخمی ملزم اعجاز عرف جاجی مشوری کو برائے علاج و معالجہ نشتر ہسپتال بھیج دیا جبکہ پولیس پر فائرنگ اور اپنے ساتھی کو زخمی کرنے والے

ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ریڈ کر رہی ہے۔اس حوالے سے ڈی پی او اختر فاروق نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم اعجاز عرف جاجی مشوری جو کہ مختلف تھانوں کو ڈکیتی و چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہے

جس نے دوران گرفتاری انکشاف کیا کہ اس کے پاس ڈکیتی کیا گیا موٹر سائیکل موجود ہے اگر پولیس چلے تو میں اس کی نشاندہی کر سکتا ہوں

جونہی پولیس گجوجی روڈ پر پہنچی ہی تھی کہ اعجاز عرف جاجی مشوری کے ساتھی جو وہاں پہلے سے جھاڑیوں میں چھپے ہوئے تھے نے پولیس کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی

ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی اعجاز عرف جاجی مشوری جو ڈکیتی کئے گئے موٹر سائیکل کی ریکوری کے لئے پولیس کے ہمراہ تھا اپنے ہی ساتھیوں کا فائر لگنے سے زخمی ہو گیا

جسے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزمان غلام رضا اور 2 نامعلوم کی تلاش جاری ہے۔ڈی پی او اختر فاروق نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والا ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے

اورضلع ڈیرہ غازیخان کو 27 سے زائد مقدمات میں مختلف تھانوں میں مطلوب ہے ملزم اعجاز عرف جاجی مشوری سے پولیس تھانہ صدر نے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل ریکور کر لیا ہے جبکہ اس خطرناک ملزم سے مزید بھی انکشاف سامنے آنے کی توقع ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ریجنل پولیس آفیسر محمد عمران احمر کا نے عید الفطر کی مناسبت سے پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے اپنے پیغام میں کہا ھے ک

ہ کورونا وائرس اور رمضان المبارک میں ریجن بھر کی پولیس فورس نے فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی سے میرا سر فخر سے بلند کردیا ھے انہوں نے کہا کہ کورونا کرائسس کے دوران پولیس فورس نے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کیلئے فرض شناسی

اور اعلی ظرفی کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دی ہیں اس سے نہ صرف بحیثیت ریجنل پولیس آفیسر میرا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے بلکہ پولیس کاحقیقی مثبت تشخص سب کے سامنے پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انتہائی کم وسائل کے پیش نظر کورونا، لاک ڈاؤن ڈیوٹی، قرنطینہ سنٹرز، احساس کفالت سنٹرز اور رمضان المبارک پر تندہی سے خدمات سر انجام دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پولیس فورس اسی جذبے کے ساتھ چاند رات اور عید الفطر پر بھی ہائی الرٹ ہو کر فرائض سرانجام دے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں آر پی او نے مزید کہا کہ

احساس کفالت سنٹرز پر معذور، بزرگ اور مستحق شہریوں کو امدادی رقوم کی ادائیگی کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں نے جس جذبے کے ساتھ خدمات سر انجام دی ہیں

وہ قابل ستائش ہے جبکہ کورونا کے شدید خطرات کے باوجود پولیس افسران واہلکار فرنٹ لائن پر ڈٹے ہوئے ہیں اور لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیرخدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

جس پر بحیثت ریجنل پولیس آفیسر میں پوری فورس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر کی مناسبت سے پولیس افسران واہلکاروں کے نام جاری اپنے پیغام میں کیا ہے۔

آر پی او نے اپنے پیغام میں پولیس فورس کے تمام افسران و اہلکاروں کو عید کی پیشگی مبارک باد بھی دی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

خدمت اور حفاظت ساتھ ساتھ۔ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق کی طرف سے نزد گولائی کمیٹی پولیس خدمت اور کورونا آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

بازار میں آنے والی عوام الناس کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کا بھر پور اقدام یعنی پولیس خدمت اور کورونا آگاہی کیمپ میں موجود بااخلاق عملہ پولیس جوان و لیڈیز پولیس عوام الناس کے تحفظ کے ل? تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے کہا ہے کہ کسی بھی مشکل حالات میں معاشرے کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس لئے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوان آپ کی خدمت کے لئے موجود ہیں جو عوام کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ

کورونا سے بچاؤ کے متعلق عوام الناس کو احتیاطی تدابیر کے متعلق معلومات فراہم کر رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب نے کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے

اور پولیس عوام کے تحفظ کے لیے فرنٹ لائن پر ہے اور کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے ان مشکل حالات میں عوام اپنے گھروں میں رہیں

اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں اور نہ ہی ہجوم والی جگہ پر جائیں ان کا کہنا تھا کہ میرا ڈیرہ غازیخان کی عوام کے لیے پیغام یہی ہے کہ اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے عوام الناص سے گزارش ہے

اپنی زندگی کو خوبصورت بنانے کے لیے اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔کورونا وائرس نے عالمی منظر نامہ بدل دیا اللہ کے فضل و کرم سے پاکستانی قوم کورونا وائرس کیخلاف بھی متحد ہو گئی

اور احتیاطی تدابیر اور حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔کررونا وائرس سے بچنے کے لیے سب لوگ اپنے ہاتھ بار بار دھویں چھینکتے وقت منہ پر ہاتھ رکھیں،

رومال یا ٹشو استعمال کریں جانوروں سے دور رہیں غیرضروری سفر سے پرہیز کریں کرونا وائرس کسی بھی چیز کی سطح پر چند گھنٹے موجود رہ سکتا ہے

اس لیے غیر ضروری چیزیں نہ چھوئیں۔پرانے وقتوں میں طاعون، ہیضہ، گردن توڑ بخار، چیچک اور یرقان وغیرہ جان لیوا امراض تھے مگر اس دور جدید میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والا جان لیوا کورونا وبائی مرض کے طور پر سامنے آیا ہے

ان سے بچاؤ کے لیے ہم سب کو کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہیے حلال اشیاء جائز ناجائز کے فروغ کیلیے سمجھ بوجھ سے کام لینا چاہیے اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ احکامات الٰہی کے مطابق

اور خاتم النبین محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سنتوں کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے اور پاکی و طہارت کا اہتمام کرنا چاہیے مذید ان کا کہنا تھا ک

ہ پولیس و دیگر ادارے بھی اپنا فریضہ احسن طور پر انجام دے رہے ہیں اور پوری قوم ان کے اس جذبہ اور خدمت کو سلام پیش کرتی ہے۔

پولیس خدمت اور کورونا آگاہی کیمپ میں ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے بچوں میں گفٹ و جوس بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈیرہ غازیخان کی جانب شہر کی مختلف مساجدوں میں حکومتی ایس اوپیز کے تحت عیدالفطرادا کی جائے گئی

جس کاشیڈول جاری کردیاگیاہے شہرکی مساجدجن میں جامع مسجدابوبکرصدیق کلیتہ البنات،مرکزالتوحید،

مسجدالاحسان سمیت دیگرمساجد شامل ہے یہ بات ضلعی ناظم نشرواشاعت مرکزی جمعیت اہلحدیث عرفان مجیدخٹک نے اپنے بیان میں بتائی انہوں نے کہا مرکزی جمعیت اہلحدیث کی جانب سے شہر کی

مختلف مساجدوں،ابوبکرصدیق کلیتہ البنات میں مولاناعطاء اللہ اعوان،مرکزالتوحید چوک چورہٹہ میں مولانا عبدالجبارربانی،مرکزالمودہ شاکرٹاون مولانا نذیراحمدمدنی، ارشادنوحی پارک عبدالسلام انصاری،

غازی پارک قاری عبدالرحیم کلیم،کھوسہ پارک بلاک چورہٹہ حافظ امان اللہ، مسجدالقریش بلاک سی پروفیسرابراہیم محمدی،الکریم فلنگ اسٹیشن غازی گھاٹ مین روڈ مولاناخالدمحموداظہر خطبہ عیدالفطر اورنمازعیدٹھیک سات بجے پڑھائے گے

انہوں نے کہا قائدین مرکزی جمعیت اہلحدیث کی جانب سے نمازعیدالفطرحکومتی ایس اوپیزکیتحت ادا کی جائے گی

اخرمیں انہوں نے کراچی میں گرنیوالے طیارہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہوئے لواحقین کے صبروجمیل کیلئے دعا بھی کی۔


ڈیرہ غازیخان :

مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل کوٹ چھٹہ کے امیر،جنرل سیکرٹری نوجوان چنگوانی اتحاد عبدالمالک مکی کا پی آئی اے مسافر طیارے کے حادثے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار اللہ کریم طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے

تفصیل کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل کوٹ چھٹہ کیا امیر،جنرل سیکرٹری نوجوان چنگوانی اتحاد عبدالمالک مکی نے اپنے ایک بیان میں پی آئی اے مسافر طیارے کے حادثے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے

اللہ تعالی سے طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت کیلئے خصوصی دعاکرائی انہوں نے کہا طیارہ حادثہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع بہت افسوسناک ہے

حادثے میں جاں بحق افراد کے ساتھ دلی ہمدردی ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں

اور طیارہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں اخرمیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ طیارہ حادثہ کی جلداز جلد تحقیقات کر کے ز خمیوں کی امداد بھی کی جائے۔

%d bloggers like this: